خوردبین کی دریافت

زکریا جین سن نام ایک عینک ساز نے مرکب خوردبین تیار کرلی تھی جو چھوٹی چیزوں کے دیکھنے میں کام آتی تھی۔ یہ دراصل ایسے شیشوں کے دو جوڑوں کو ملاکر بنائی گئی تھی جن میں چھوٹی چیزیں بڑی دکھائی دیتی ہیں۔ جین سن کی خوردبین 1590ء میں تیار ہوچکی تھی۔ گیلی لیو کی توجہ 1610ء میں اس طرح منعطف ہوئی، لیکن اس نے اپنی دوربین ہی کو ایسے انداز میں استعمال کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا جس سے چھوٹی چیزیں بڑی نظر آئیں۔ 1624ء میں ڈریبل کی خوردبین روم پہونچی تو گیلی لیو مستقل خوردبین کی ایجاد کی طرف متوجہ ہوا۔ اس نے اس آلے میں جو اصلاحات کیں، ان کی وجہ سے خوردبین کی کامیابی کا سہرا اسی کے سَر بندھا۔