BOARD EXAM’S Reforms امتحانات کی اصلاحات

مارچ اور اپریل کے مہینہ میں امتحانات ہوتے ہیں جو ریاستی بورڈ اور قومی بورڈ کے علاوہ یونیورسٹیز کے تحت ہوتے ہیں ۔ جاریہ ماہ مارچ 2014 ء میں آندھراپردیش میں دسویں سطح کے ایس ایس سی کے امتحانات بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت 27 مارچ سے ہونے والے ہیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور سال آخر کے امتحانات 12 مارچ سے جاری ہیں اور عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری کے تین سالہ کورس کے امتحانات ریگولر اور فاصلاتی تعلیم کے 27 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں ۔ اب ان امتحانات میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی اور کی جارہی ہیں ۔ اب ہر سال محکمہ تعلیمات ، تعلیمی اصلاحات کی طرح امتحانی اصلاحات کیلئے جو تبدیلیاں کررہی ہیں اور کی جارہی ہیں ان کا جائزہ لیں تو یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ نقل نویسی کو کس طرح روکا جائے اور آج کے ترقی یافتہ دور میں عصری ٹکنالوجی کو غلط استعمال میں کس طرح روکا جائے موبائیل فون اور انٹرنیٹ کے اس دور میں نقل نویسی کو بھی جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا ۔

موبائیل فون پر پابندی عائد کردی گئی کہ وہ امتحان ہال کیا امتحانی مرکز میں فون نہ لائیں پھر بھی بلوڈوتھ کے ذریعہ ایک انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے ویزاگ میں گھڑی میں موبائیل فون کے ذریعہ نقل کی اور نقل نویسی کے جدید طریقوں کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا طالب علم نقل کس طرح کیں یہ سوچتا ہے ۔ جس طرح قانون بنتا ہے تو غلط کارندے قانون کس کس طرح توڑا جاتا ہے اس کو کئی زاویوں سے جائزہ لے کر قانون شکنی کرتے ہیں اس طرح نقل نویسی کرنے والے طلبہ بھی نقل کرنے کے کئی طریقہ استعمال کرتے ہیں نقل نویسی بھی کئی طرح کی ہیں انفرادی نقل نویسی ہے ۔ اجتماعی نقل نویسی ، تلبیس شخصی ، کسی دوسرے طالب علم سے امتحان لکھنا اور فوٹو بدلنا یہ دور ختم ہوگیا اب فوٹو Scan ہوتی ہے ۔ جوابی شیٹ پر بارکوڈنگ ہوتی ہے اور اجتماعی نقل نویسی اور امتحانی مرکز میں نقل کے مواقع فراہم کرتے ہیں محکمہ تعلیمات نے تدارک اور انسداد کیلئے سخت اقدامات کئے ۔

جمبلنگ سسٹم کی وجہ اجتماعی نقل نویسی کا انسداد
جمبلنگ سسٹم کے ذریعہ ایک اسکولس یا کالج کے بچوں کو مختلف مدارس / کالجس میں امتحانی مرکز بنایا جارہا ہے ۔ اس سے اجتماعی نقل نویسی کا تدارک ہوا پہلے ایک اسکول / کالج کے تمام طلبہ کا کسی ایک ہی امتحانی مرکز ہوتا تھا ۔ اب ہر امتحانی مرکز پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ امتحان لکھتے ہیں ۔ سابق میں ایک دوسرے کی مدد کے ذریعہ اجتماعی نقل نویسی کے واقعات دیکھے گئے جس کے مدنظر محکمہ تعلیمات نے جمبلنگ سسٹم لاگو کیا جو ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔

جوابی شیٹ پر بارکوڈنگ
طالب علم کے جوابی شیٹ کو بدلنے یا کوئی اور لکھنے کا اب موقع نہیں رہا ہے بورڈ نے ہر طالب علم کے جوابی شیٹ کیلئے بارکوڈنگ کردی پہلے تجربہ کے طور پر یہ مضمون سے شروع کیا گیا اور تمام مضامین کیلئے بارکوڈنگ ہے ۔ اس سے بھی کافی حد تک نقل نویسی کا تدارک ہوا ۔ قانون شکنی کی طرح اس کو توڑنے کیلئے منفی سوچ کے افراد عمل کرتے ہیں اس کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انٹرمیڈیٹ میں محصلہ نشانات پر گریڈس اور ایمسٹ میں وٹیج
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں جملنگ سسٹم اور محصلہ نشانات پر گریڈس 75 فیصد یا A گریڈ اور 60 تا 50 تک B گریڈ ہے اور اس کے 20 فیصد نشانات ایمسٹ میں بطور وٹیج شمار کئے جاتے ہیں اور اس کو ملا کر رینک دیا جاتا ہے ۔ اس لئے انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کے ساتھ اچھے نشانات حصول پر زور دیا جارہا ہے ۔

انٹرمیڈیٹ میں 8.30 بجے طالب علم کو امتحانی مرکز پر حاضر ہونے کی وجوہات
امتحانات میں نقل نویسی کے کئی طریقہ کار ہیں اور حکومت اور محکمہ تعلیمات اس کے انسداد کیلئے کئی عملی اقدامات کرتی ہیں ۔ جمبلنگ سسٹم ، بارکوڈنگ لاگو ہے ۔ اب مارچ 2014 ء سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز پر طالب علم کو 8.30 بجے حاضر ہونے کی سختی سے ہدایات دی گئی اور اس پر عمل پیرا بھی ہے جبکہ امتحان 9 بجے سے شروع ہوگا ۔ اس کی وجوہات میں وقت کی پابندی ، وقت سے قبل امتحانی مرکز پر حاضر ہو کر ذہنی طور پر تیار ہونا اہم ہیں ۔ لیکن اس کی ایک اور وجہ یہ ہیکہ بعض ادارے طالب علم کو جو ٹاپرس کے زمرہ میں شمار کئے جاتے انہیں وقت سے قبل پرچہ بتادینا اور 30 تا 40 منٹ کے وقت دے کر تیاری کر کے اچھے نشانات حاصل کرسکتا ہے ۔ اس طرح ٹاپرس کیلئے مواقع فراہم کئے جاتے اس زاویہ سے جائزہ لے کر حکومت اور محکمہ تعلیمات نے 8.30 بجے پابند رہنے کے احکامات جاری کئے محکمہ تعلیمات سنجیدگی کے ساتھ پرامن ، بے قاعدگی سے پاک امتحان منعقد کرتا ہے وہ لائق ستائش ہے ۔

SSC کے امتحان میں ڈیویژن ، گریڈ کے بعد مارکس بھی نہیں دیئے جانے لگے
ایس ایس سی کے امتحان میں جمبلنگ سسٹم ، بارکوڈنگ ، ICR فارم کی معلومات ہر سال میں معمولی تبدیلیاں ، تعلیمی اصلاحات اور امتحانی اصلاحات میں ہوتی ہیں ۔ ایس ایس سی کے میمورنڈم میں 60 فیصد پر فرسٹ ڈیویژن اور 50 فیصد پر سکنڈ ڈیویژن دیا جاتا تھا ڈیویژن کو ختم کردیا گیا ۔ پھر نشانات کے حصول کے اعتبار سے گریڈ دیئے گئے A گریڈ ، B گریڈ ، C گریڈ ، پھر گریڈ بھی ختم کردیئے گئے اس کی جگہ گریڈ پوائنٹ دیا جانے لگا اور GPA کیلئے نشانات بھی ختم کردیئے گئے اب طالب علم کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کس مضمون میں کتنے نشانات آئے اور GPA 10 ہے اور GP گریڈ پوائنٹ ہر مضمون کا 10 ہے جو نشانات کے Ranga ، 92 تا 100 کے درمیان ہے اور اس GPA سے ٹاپرس کا بھی خاتمہ ہوگیا ۔ بہرکیف محکمہ تعلیمات ، تعلیمی اصلاحات کی طرح امتحان اصلاحات کے ذریعہ کئے گئے قواعد ، طریقہ لاگو کررہی ہے ۔ اب جاریہ تعلیمی سال 2013 – 14 کیلئے پر قواعد میں آئندہ سال اس میں مزید تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔اور کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایمسٹ 2014 کا ٹسٹ میٹرئیل
ایمسٹ کے انجینئرنگ اور میڈیکل اسٹریم کے امیدواروں کیلئے 45 دن کا ٹسٹ میٹرئیل مضامین فزکس ، کیمسٹری ، میاتھس ، بیالوجی کے یوم واری اساس کے تیار کردہ دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ MPC اور BPC کے طلباء و طالبات کیلئے کراش کورس کوچنگ بھی ہوگی ۔ماہراور تجربہ کار لکچررس کے خدمات حاصل کرتے ہوئے دو مراکز پر کوچنگ کلاسس ہوگی۔
٭٭ ٭ ٭٭