مدھیہ پردیش میں شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی ، برہنہ گشت

رائیسن ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع رائیسن کے تاریخی ٹاؤن سانچی کے قریب کاچی کنکھیڑا موضع میں ایک 22 سالہ خاتون کی نہ صرف عصمت ریزی کی گئی بلکہ اسے برہنہ گشت بھی کروایا گیا۔ ملزم سودھان سنگھ 40 سالہ نے خاتون کی دو دن قبل عصمت ریزی کی جبکہ وہ ضرورت سے فارغ ہورہی تھی۔ اس واقعہ کو ظاہر نہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔ تاہم خاتون نے اح

فضاء میں ہولی کا جشن دو پائلیٹس معطل

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپائس جیٹ کو 8 طیاروں میں فضاء میں ہولی کا جشن مہنگا ثابت ہوگا اور ڈی جی سی اے نے نوٹس وجہ نمائی جاری کرتے ہوئے ایرلائن کے دو پائلیٹس کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسپائس جیٹ کے ارکان عملہ نے پیر کو فضاء میں ہولی منائی اور جشن کے ایک حصہ کے طور پر گیت کے دوران رقص کیا۔ وہ مسافرین کے ساتھ جشن میں شامل بھ

کریمیا کے بحری اڈوں پر روس کا کنٹرول

سیوسٹو پول ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موافق روس فوج نے کریمیا کے دو بحری اڈوں پر قبضہ کرلیا اور یوکرین کے بحری سربراہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مغرب کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے روس کریمیا پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون ماسکو اور کیؤ کا دورہ کررہے ہیں تاکہ سفارتی کو

فن خطاطی کے احیاء کیلئے سیاست کی کوششیں قابل ستائش

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اسلامی فن خطاطی کی ہر دور میں اہمیت رہی ہے ۔ آٹھویں اور نویں صدی کے دوران نقطہ عروج پر پہنچنے والے اس فن نے ساری دنیا میں اپنے قدر دان پیدا کرلیے ہیں ۔ مشرق وسطیٰ فارس ( ایران ) ہندوستان اور ترکی سے ہوتے ہوئے اسلامی فن خطاطی نے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔ ایسے میں ہمارے اس تہذیبی و مذہبی ورثہ

تروملا کے جنگلات میں آتشزدگی،ایرفورس اور مسلح افواج چوکس

تروپتی۔/19مارچ، ( پی ٹی آئی) تروملا کی سات پہاڑیوں پر جہاں مشہور و معروف لارڈ وینکٹیشورا مندر واقع ہے اس کے قریبی مقام سیشا چلم کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں مہیب آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ گورنر ای ای ایس ایل نرسمہن نے انڈین ایرفورس ( آئی اے ایف ) اور دیگر مسلح فورسیس کو آگ پر قابو پانے کیلئے چوکس کردیا ہے۔ سرکاری

موظف ملازمین آر ٹی سی کی ’ڈائری 2014‘ کی رسم اجرائی

حیدرآباد۔/19مارچ، ( راست ) ڈاکٹر محمد نذیر احمد بانی و سکریٹری جنرل آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کے مطابق ایک وفد جناب پی آر راؤ صدر کی ہدایت پر جناب محمد سراج الدین نائب صدر کی قیادت میں جن کے ہمراہ ڈاکٹر محمد نذیر احمد سکریٹری جنرل، محمد اقبال حسین خازن، بی سنتوش، آر جی ایس گوڑ، ڈی آنندن، سرینواس راؤ، ایم اے صمد، محمد

انتقال

حیدرآباد 19 مارچ (راست) جناب عبدالحمید ولد جناب محمد غالب مرحوم ساکن بالا نگر کا بعمر 55 سال 18 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جنازہ بوئن پلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849225302 ، 9948168090 پر ربط کریں۔

مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد /19 مارچ ( راست ) حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 20 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ محمد جمال الرحمن ہوں گے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا رحیم اللہ خان قاسمی چلائیں گے ۔

آصف جاہی دور کی ترقی ، ساری دنیا کے لیے مثال

حیدرآباد۔19مارچ(سیاست نیوز) متحدہ ریاست آندھراپردیش کے قیام کو علاقہ تلنگانہ کے مسلمانوں کا سب سے بڑانقصان قراردیتے ہوئے فضل علی کمیشن نے تلنگانہ اور آندھراکے جبراً انضمام کو علاقہ تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ناانصافی اور حق تلفیوں کے خدشات کاواضح اشارہ دیا تھا جس کو انڈین یونین یکسر نظر انداز کرتے ہوئے لسانی بنیاد پر متحدہ ریاست

جے سی دیواکر ریڈی کی اتوار کو تلگودیشم میں شمولیت

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ وہ 23 مارچ کو تلگودیشم میں شامل ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تلگودیشم کا مستقبل روشن ہے، جب کہ چندرا بابو نائیڈو ایک ویژن رکھنے والے قائد ہیں، لہذا ان کی قیادت میں عوام کا بھلا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے سیما۔ آندھرا کے عوامی جذبات اور ہمارے مطالبات کو کوئ

اواخر مارچ تک کانگریس امیدواروں کی فہرست کو قطعیت

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس 24 تا 29 مارچ کے دوران حیدرآباد کے بشمول ورنگل اور عادل آباد میں صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے جلسہ عام کے انعقاد پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ آج گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں پارٹ

عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی بلندی پر نصب 88 سالہ قدیم اردو تختی گرنے کے قریب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ہوا ، پانی ، دھوپ ، چھاؤں ، موسم ، غربت ، مصیبت ، محبت ، مروت ، ہمدردی ، انسانیت ، زبان اور بیماریوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ لیکن فرقہ پرست چاہیں تو ان سب کو کسی بھی مذہب سے جوڑ کر انسانوں اور انسانیت سے دشمنی کرنے لگتے ہیں ۔ 1926 میں 25 لاکھ روپئے کی لاگت سے آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں صدیقی بہادر نے عظیم الشان عث

حجامہ طریقہ علاج کئی امراض کے لیے مفید ثابت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حجامہ کا طریقہ و علاج قدیم ہے آج بھی یہ طریقہ مغربی ممالک یوروپ ، امریکہ ، خلیجی ممالک میں رائج ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت جہاں یونانی طب و فن کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں وہیں صحت عامہ کے لیے حجامہ کیمپ وقفہ وقفہ سے رکھے جارہے ہیں جس سے سینکڑوں افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر

سیما آندھرا میں کانگریس پارٹی کی حالت ابتر

حیدرآباد ۔19 ۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش کی تقسیم اور تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد کانگریس پارٹی سیما آندھرا میں اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ سابق وزراء ، ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اور سینئر قائدین روزانہ پارٹی چھوڑ کر وائی ایس آر کانگریس یا تلگو دیشم کا رخ کر رہے ہیں۔ اب جبکہ مجالس مقامی کی انتخابی مہم عروج پر ہے، کانگ

مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ کا تلگودیشم میں شمولیت پر غور

حیدرآباد /19 مارچ (سیاست نیوز) آخری لمحہ تک ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنے والے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل کے ایس راؤ کانگریس قیادت سے ناراض ہیں۔ انھوں نے اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کیا ہے، تاہم 70 فیصد حامیوں نے انھیں تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس پیغام کو صدر تلگودیشم تک پہنچا دیا گیا ہے، جس پر وہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہی

دفتر سیاست میں خواتین کے لیے مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز اتوار 23 مارچ کو 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی ڈاکٹر کوثر فاطمہ