مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد /19 مارچ ( راست ) حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 20 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ محمد جمال الرحمن ہوں گے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا رحیم اللہ خان قاسمی چلائیں گے ۔

علماء ، حفاظ ، ائمہ کرام اور اہل مدارس کا اجلاس
حیدرآباد /19 مارچ ( راست ) اجلاس علماء ، حفاظ ، ائمہ کرام و اہل مدارس 21 مارچ بروز جمعہ صبح 7 بجے جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی عبیدالرحمن ( استاذ حدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی ) اور مولانا انعام احمد ( کاس گنج یو پی ) کے خطابات ہوں گے ۔

مجلس نعت رسول اللہؐ برائے خواتین و طالبات زیر اہتمام تنظیم بنت حرم
حیدرآباد /19 مارچ ( راست ) تنظیم بنت حرم کی جانب سے نعتیہ مجلس برائے خواتین و طالبات 20 مارچ کو 2 بجے تا 5 بجے دن اردو گھر مغل پورہ زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صاحبہ صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مقرر ہے نعتیہ مجلس کا آغازمحترمہ نعیم النساء فاروقی صاحبہ کی قرات کلام پاک اور طالبہ مدرسہ بنات الحرم کی حمد باری تعالی سے ہوگا ۔ اس مجلس میں حصہ لینے والے خواتین و طالبات 19 مارچ تک ان نمبرات پر ربط کرکے اپنے نام فون نمبر کروائیں 9618254762 پر کروائیں ۔ مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد میں اپنے نام بھی درج کرواسکتے ہیں ۔ 2 سے 4 بجے تک ۔ نوٹ : نعت شریف پڑھنے کا موقع صرف اندراج کرانے والی خواتین و طالبات کو ہی ملے گا ۔

متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی خواتین کی مجلس عام
حیدرآباد /19 مارچ ( پریس نوٹ ) متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی ( برائے خواتین ) کی جانب سے کمیٹی کے مجلس عام کا اجلاس 21 مارچ 2.30 بجے دن سلامہ کانفرنس ہال پرانی حویلی منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مقامی ضلعی اور ملکی سطح پر خواتین و طالبات میں شریعت اسلامی اور اصلاح معاشرہ کی سرگرمیوں کو وسعت دینے ، خاندانی وعائلی مسائل کی یکسوئی کیلئے مسلم ویمن ہلپ لائین کی کارکردگی اور مختلف اہم امور پر اس اجلاس عام میں مباحث ہوں گے ۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا ۔ خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔۔

آج محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : روشن منزل عقب مسجد حسن بصری علی نگر بیرون علی آباد میں 18 جمادی الاول کو بعد نماز عشاء ماہانہ محفل نعت پاک مقرر ہے ۔۔

محفل فیضان لطیف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : ماہانہ محفل فیضان لطیف و حلقہ ذکر زیر سرپرستی حضرت سید شاہ عبداللہ حسین بادشاہ قادری المعروف حسینی پیر قیام گاہ محمد وجہیہ الدین قادری متصل درگاہ حاضران حضور مسجد شمع رخ مستعد پورہ میں کل 18 جمادی الاول کو مقرر ہے ۔ جناب محمد غوث شریف قادری کے بموجب بعد مغرب تناول تبرک ، بعد نماز عشاء حلقہ ذکر و محفل سماع ہوگی ۔ جس کی نگرانی محمد وحید الدین قادری کریں گے ۔۔

آج ماہانہ مجلس سماع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب شیخ اکبر قادری کے بموجب ماہانہ مجلس حضرت پیر سید علی شاہ قادری شفیع 18 جمادی الاول بعد نماز عشاء قیام گاہ پیر سید ابراہیم شاہ قادری المعروف خلیل واقع نزد مسجد والا جاہی صابر نگر کالونی آصف نگر میں مقرر ہے ۔ جس میں محفل سماع ہوگی ۔۔

تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات تالاب کٹہ بھوانی نگر اے روڈ نمبر 3 ، مدرستہ العطیہ للبنات میں بعد نماز عصر تربیتی و اصلاحی اجتماع برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مولاناسید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مبلغات دعوت اہل سنت و جماعت کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں انگلش میڈیم اسکول و کالج طالبات کو قرات و نعت شریف کی تربیت دی جائے گی اور گرہستی خواتین کو اذکار نماز ، احادیث ، مسنون دعائیں زبانی یاد دلائی جائیں گی ۔ علاوہ اس کے دیگر دینی احکامات کے فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائے گی ۔ صلواۃ و سلام و خصوصی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچے گا ۔۔

محفل حلقہ ذکر و قصیدہ بردہ شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : جامع مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحب قبلہؒ بیرون دبیر پورہ میں 20 مارچ کو بعد نماز عشاء ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر و قصیدہ بردہ شریف زیر نگرانی مولانا محمد خان قادری المعروف ارشد حبیبی امام مسجد ہذا مقرر ہے ۔۔

لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد کے بموجب 18 جمادی الاول بعد نماز ظہر بمقام مدرسہ مصباح العلوم جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا سہ ماہی اجلاس منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا عبدالملک مظاہری کرینگے ۔ مولانا عبدالقوی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا شاہ جمال الرحمن سرپرست اعلی لجنہ کا خطاب متوقع ہے ۔ جمیع اراکین عاملہ و شوریٰ و مدعوین خصوصی سے گذارش ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کو یقینی بناکر لجنتہ العلماء کی کارکردگی کو استحکام بخشیں ۔ جامع مسجد اے بیاٹری لائن میں نماز ظہر سوا بجے ہوگی ۔۔

مولانا سید بدرالدجٰی منوری الازہری کی آج امریکہ کو روانگی
حیدرآباد۔ 19 مارچ (راست) مولانا سید محمود بدرالدجٰی منوری الازہری 20 مارچ کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ مولانا ایم آئی سی سی کی جانب سے 22 مارچ کو منعقد شدنی جلسہ میلاد مہدی موعود سے شکاگو میں خطاب کریں گے اور امریکہ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔

عرس شریف
حیدرآباد۔ 19 مارچ (راست ) حضرت محمد مظہر الدین الچشتی و القادریؒ کا عرس شریف 22، 23 جمادی الاول کو گلستان مظہریہ، لنگم پلی کاچی گوڑہ میں مقرر ہے۔ پروگرام کے مطابق 24 مارچ کو 4:30 بجے شام برآمدگی صندل مبارک عصر تا مغرب ختم قرآن پاک، بعد نماز مغرب نیاز شریف 9:30 ساعت شب مراسم صندل مالی پیشکشی چادر گل و غلاف مبارک سلام بحضور خیرالانامؐ اور 10 بجے شب محفل سماع ہوگی۔ 25 مارچ بروز منگل چراغاں، بعد نماز عشاء چادر گل، نذرانہ عقیدت و منقبت سماع، مراسم عرس شریف، جانشین حضرت ممدوح انجام دیں گے۔