موٹاپا کم کرنے باریاٹرک سرجری بہترین : ڈاکٹر پرساد

یشودھا ہاسپٹل میں شعور بیداری پروگرام
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : یشودھا گروپ آف ہاسپٹلس نے آج باریاٹرک ( وزن کم کرنے ) سرجری کے شعور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس میں زائد از سو مریضوں کی باریاٹرک سرجری انجام دی گئی جب کہ سینئیر ڈاکٹرس ، نرسیس وغیرہ کی ٹیموں نے یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد پر حصہ لیا ۔ ساری دنیا میں زائد از چار سو ملین افراد موٹاپے کے مرض سے متاثر ہیں جب کہ ہندوستان میں 15 فیصد مرد ، 18 فیصد عورتیں موٹاپے سے متاثر ہیں ۔ اس موقع پر سینئیر سرجیکل گیسٹرو انٹرو لوجسٹ اینڈ باریاٹک سرجن ڈاکٹر ٹی ایل وی ڈی پرساد بابو نے بتایا کہ موٹاپا مرض ہمارے ملک اور ریاست کے لیے تشویش ہے ۔

انہوں نے موٹاپے کے باڈی میں کس ونڈکس پی ایم آئی مرض 32.5 کو خطرناک بتایا ۔ جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔ جب کہ باریاٹرک سرجری بھی اس کا بہتر علاج ہے اور مریض کو اس سے ہونے والی بیماریاں جیسے ہائپرٹنشن ، شوگر ، امراض قلب ، بے خوابی ، کینسر کو روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے باریاٹرک سرجری سے درد کم ہونے کی بات بتائی اور کہا کہ باریاٹرک سرجری بہترین ، بھروسہ مند اور وزن کو کم کرنے کا بہتر اور محفوظ طریقہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 6 تا 12 ماہ کے دوران 60 تا 80 فیصد موٹاپا کم ہوجاتا ہے اور مریض بہتر طور سے زندگی گذار سکتا ہے ۔ ڈاکٹر سورنا ویاس ماہر باریاٹرک ممبئی نے بتایا کہ سرجری کے ساتھ مریض کو متوازن غذا پہ زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849999578 ۔ 9959288894 پر ربط کریں ۔۔