نیپال: بس دریا میں گرنے سے کم ازکم 14 ہلاک

کٹھمنڈو ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ایک بس دریا میں گرنے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار شیو راج جوشی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ آج علی الصبح پیش آیا جب ایک مسافر بس پہاڑی علاقے چدیپانی کے قریب سدھارتھ ہائی وے سے پھسل کر تین سو میٹر نیچے دریا میں جا گری۔ واقعے میں 12 افراد موقع پر ہلاک ہو گ

عراقی دارالحکومت میں کار بم دھماکوں سے 9 شہری ہلاک

بغداد ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بغداد میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں نے تجارتی علاقوں کو زد میں لیا، جس سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج کے تمام بم پارک کی ہوئی کاروں میں نصب کئے گئے تھے۔ سب سے زیادہ مہلک دو دھماکے مشرقی علاقہ جمیلہ اور شمالی علاقہ خزیمیہ میں پیش آئے۔ ہر ایک جگہ کم از کم

’’السیسی صدارتی انتخاب لڑنے کی اطلاعات غیردرست‘‘

قاہرہ ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی طاقتور آرمی نے آج یہ رپورٹ کو ’’غیردرست‘‘ قرار دیا کہ فیلڈ مارشل عبد الفتح السیسی نے ایسا کہا کہ وہ صدر کیلئے انتخاب لڑیں گے، اور میڈیا سے اپیل کی کہ فوجی قائدین کے تعلق سے خبریں پیش کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔

سعودی شوہر نے خلع مانگنے پر بیوی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا

مکہ مکرمہ ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی شوہر نے بیوی کی جانب سے خلع مانگنے پر اسے سرعام فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت میں پیش آئے اس واقعہ میں ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ اہم اسے بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پ

ملالہ بچوں کے نوبل انعام کیلئے نامزد

اسٹاکہوم ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو بچوں کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس عالمی اعزاز کے حقدار کا تعین کرنے کیلئے مقرر کردہ جیوری کے ایک رکن کے مطابق ملالہ خود بھی ایک بچی ہونے کے باوجود نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں لڑکیوں کیلئے تعلیم کے حق کی آواز بلند کرتی ہے۔ ورلڈ چلڈرن پرائز کو چلڈرنز

حکومت پاکستان اور طالبان کمیٹی کے مذاکرات

اسلام آباد ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ابتدائی رکاوٹوں کے بعد پاکستان کے سرکاری مذاکرات کاروں اور طالبان کی نامزد کمیٹی کا اجلاس آج نامعلوم مقام پر منعقد ہوا تاکہ مذاکرات کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے جس کا مقصد ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہے۔ حکومت کی چار رکنی کمیٹی کے رابطہ کار سینئر صحافی عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی م

ویزامسئلہ پر امریکہ کو ہندوستان کا انتباہ

واشنگٹن 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ویزا قوانین کو سخت کردیئے جانے سے پیدا ہونے والی سنگینیوں کے خلاف امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔ایمیگریشن قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے ہائی ٹیک فرمس کیلئے قواعد و ضوابط سخت بنادیئے گئے ہیں۔ ہندوستانی سفیر سبرامنیم جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے ماہرین اور پروفیشنل کیلئے بعض عارضی ویزا کی اجرا

بم دھماکوں میں ’’آر ایس ایس کے کردار ‘‘کے بارے میںاسیما نند کے انٹرویو پر تنازعہ

نئی دہلی 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )سمجھوتہ ایکسپریس اور بم دھماکوں کے دیگر مقدمات کے ملزم سوامی اسیما نند کے دعوے پر کہ آر ایس ایس کی قیادت نے ان دہشت گرد کارروائیوں کی ’’منظوری ‘‘ دی تھی۔ سنگھ پریوار کی قیادت میں ہلچل مچادی دی ہے آر ایس ایس نے اس انٹرویو کی صداقت پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ یہ انٹرویو ایک میگزین میں شائع ہوا تھا ۔ کانگریس

مایا کوڈنانی کی ضمانت میں توسیع سے ہائیکورٹ کا انکار

احمد آباد 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)گجرات ہائیکورٹ نے آج چیف منسٹر نریندر مودی کی حکومت میں کابینی وزیر رہی مایا کوڈنانی کی عارضی ضمانت میں توسیع سے انکار کیا ہے۔ 2002 کے نروڈا پاٹیہ فرقہ وارانہ فسادات میںمایا کوڈنانی کو ماخوذ کیا گیا ہے۔ جسٹس جینت پاٹل اور آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مایا کوڈنانی کی درخواست ضمانت میں توسیع کو

ممبئی دھماکہ کیس ،یسین بھٹکل اور اسد اللہ کو اے ٹی ایس کی تحویل

ممبئی 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مکوکہ کی خصوصی عدالت نے انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل اور ان کے ساتھی اسد اللہ اختر کو 2011 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں 18 فبروری تک اے ٹی ایس کی تحویل میں دیا ہے ۔ ان دنوں کو کل ممبئی کی انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ خصوصی وکیل سرکار اُجل نگم نے جج وائی ڈی شنڈے کو بتایا کہ یسین ب

شمال مشرقی ہند کے ارکان پارلیمنٹ کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ہند کے عوام کے ساتھ تعصب کے برتاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کی خواہش کرتے ہوئے علاقائی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ وہ اپنے نظریات شکایات کی یکسوئی کیلئے اس مقصد سے تشکیل دی ہوئی کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ شمال مشرقی فورم برا

مہاراشٹرااے ٹی ایس نے انڈین مجاہدین کے مبینہ معاون بانی اور ان کے قریبی بااعتماد ساتھی کو گرفتار کرلیا

ممبئی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مبینہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل اور ان کے قریبی بااعتماد ساتھی اسد اللہ اختر کو مہاراشٹرا کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے 13 جولائی 2013 ء کے ممبئی دہشت گرد حملے کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔ انہیں نئی دہلی سے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔ کل دہلی کی ایک عدالت نے مہاراشٹرا اے