پرویز مشرف کے وکیل کو الجھن و پشیمانی کا سامنا
اسلام آباد ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کے وکیل کو آج سخت الجھن و پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ آج ایک حیرت زدہ واقعہ کے پیش آنے سے متعلق کل کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری آج سابق فوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت پہنچے تھے جہاں میڈیا نے ان