کوہلی محبت میں گرفتار؟ ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما کی محبت ان دنوں کافی گرماگرم موضوع بن چکی ہے

کوہلی محبت میں گرفتار؟ ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما کی محبت ان دنوں کافی گرماگرم موضوع بن چکی ہے کیونکہ کرکٹر اور اداکارہ کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی سڑکوں پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومتے ہوئے دیکھے جانے کے علاوہ ان دونوں کو ریسٹورنٹس، شاپنگ مالس اور دیگر مقامات پر بھی ساتھ دیکھا جارہا ہے۔ کوہلی اس وقت نیوزی لینڈ میں ٹسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ انوشکا فرصت میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہیں۔ ماضی میں انوشکا کا نام سریش رائنا کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا تاہم کوہلی کے ساتھ اشتہارات کرتے ہوئے اداکارہ کی قربتیں بڑھ گئی ہیں۔