معین آباد میں ضعیف شخص کا قتل

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں آپسی خصومت کے سبب ایک ضعیف شخص کا قتل کردیا گیا ۔ یہ سنگین واردات باکارم معین آباد میں پیش آئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 75 سالہ بالیا جو پیشہ سے کاشت کار تھا ۔ اس کا مقامی افراد سے تنازعہ چل رہا تھا اور ان کے درمیان پرانی خصومت تھی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ جس سے اس کی دشمنی چل رہی تھی ان

حضور اکرم ﷺ کی ساری زندگی ایک اسوہ حسنہ

حیدرآباد 16 جنوری (راست ) آج ہم وجہ تخلیق کائنات کی تشریف آوری کے ضمن میں پرمسرت دن منارہے ہیں ، رہبر انقلاب اسلامی جمہوری ایران آیت اللہ امام خمینی نے ہفتہ وحدت السملمین منانے کا نعرہ دیا تھا جو آج تک 12تا 17 ربیع الاول ساری دنیا میں عظیم ہستی کی آمد کا جشن میلاد منایا جاتا ہے اس بات کا اظہار آقا حسن نوریا کونسلکٹ جنرل اسلامک ریپبلک آف

انتقال

حیدرآباد /16 جنوری ( راست ) جناب محمد جہانگیر علی ملازم آر ٹی سی مشیرآباد ڈپو ساکن مشیرآباد ولد جناب محمد علی مرحوم کا 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد قبا رسالہ خورشید جاہی مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات فون نمبر 9949311628/ 9396951483 پر ربط کریں ۔

حضرت جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس کا آغاز

شادنگر ۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روح دکن حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کی سہ روزہ عرس تقاریب کا ریاستی وقف بورڈ کی نگرانی میں آغاز عمل میں لایا گیا۔ مراسم صندل مالی تقاریب میں رکن اسمبلی شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی، سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی کنٹونمنٹ سکندرآباد ڈاکٹر پی شنکر راؤ، حضرت جہانگیر پیراںؒ آئی ٹی آئی سکریٹری محبوب نگر

میدک ٹاؤن ، ریلوے لائن سے عنقریب مربوط

میدک۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ٹاؤن کو ریلوے لائن سے مربوط کرنے کیلئے عنقریب کاموں کا آغاز ہوگا۔ 120 کروڑ روپئے کی لاگت سے تنصیب شدنی یہ ریلوے لائن براڈ گیج ہوگی۔ میدک سے اکناپیٹ ریلوے اسٹیشن کو جوڑ دیا جائے گا جس کیلئے 19 جنوری کو سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔ ایم پی حلقہ پارلیمان میدک محترمہ ایم وجئے شانتی نے ذریعہ فون نمائندہ سیا

عوام کی خدمت ہی ہمارا اولین مقصد

کرنول۔ 16 جنوری (راست) ریاستی سکریٹری صادق احمد کی اطلاع کے بموجب ویلفیر پارٹی کی جانب سے حلقہ اسمبلی کرنول کے لئے امیدوار نامزد کرنے کے ضمن میں ایک پریس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جی ایم ظفر اللہ صدر شہر کرنول کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اس پریس میٹ میں ریاستی سکریٹری صادق احمد کے علاوہ شالی باشا سکریٹری شہر کرنول، پی ماجد نائب صدر شہر

کورٹلہ ٹاؤن کی ترقی کیلئے ممکنہ مساعی کا تیقن

کورٹلہ۔16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن کے حدود میں واقع علاقوں کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا مسٹر مدھو یشکی گوڑ رکن پارلیمنٹ نظام آباد، مسٹر ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے عوام کو تیقن دیا۔ انہوں نے کورٹلہ کے اللہ میاں گٹہ پمپ ہاؤز روڈ بھیمنی دوبہ رام نگر ہماجی پورہ، بینڈہ پلی میں 4 کروڑ کی لاگت سے شروع کردہ سی سی ر

جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

یلاریڈی۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جہیز ہراسانی سے دلبرداشتہ ، منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والا ستیہ بوئنا ایسلو چھ سال قبل میدک ضلع کے برگ پلی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ رینوکا کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ رینوکا کے افراد خاندان نے شادی کے

ناندیڑ میں سیرت ؐ پروگرام7 کا شاندار آغاز

ناندیڑ۔16جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خادمین امت کے مقبول عام پروگرام ’’سیرت ؐ پروگرام -۷‘‘کا مورخہ ۱۲؍جنوری ۲۰۱۴ء؁ بمقام عیدگاہ گراؤنڈ ناندیڑ پر دوڑ اور کبڈی کے مقابلوں سے شاندار آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر امیر خادمین اُمت نے طلباء سے پڑھائی میں سخت محنت کرنے کے ساتھ ہی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دینے ، جسمانی تربیت کو اولیت دینے

پارلیمنٹ میں علحدہ تلنگانہ بل ضرور منظور ہوگا

سنگاریڈی /16 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی چنتاپربھاکر نے پارٹی آفس سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیما آندھرائی قائدین پر شدید تنقید کی اور کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے مسودہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد سیما آندھرائی قائدین نے مسودہ بل کو پھاڑنے کی جرات کرتے ہوئے اسم

رسول اللہ سے عملی محبت ایمان کا جز

سنگاریڈی /16 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیرۃ النبی ﷺ کے جلسہ سے ہم نے اپنی زندگی کو سنتوں و حضورﷺ کے اسوہ سے آراستہ و پیراستہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہمارے جلسے روایتی و رسمی انداز کے نہ ہوں بلکہ اس سے کچھ مقصد حاصل ہو ۔ ان خیالات کا اظہار ناصرہ خانم ناظم شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھراپردیش و اڑیسہ نے ٹی جی اوز بھون میں منعقد جل

اسوہ رسول ؐ ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ

مکتھل۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضور اکرم ؐ کی ولادت باسعادت تمام دنیائے انسانیت ہی نہیں بلکہ پوری کائنات کیلئے باعث رحمت ہے اور آپؐ کی بابرکت حیات طیبہ قیامت تک آنے والی انسانیت کیلئے مشعل راہ اور بہترین نمونہ ہے اور آپؐ کی رحمت پر مبنی تعلیمات ہی دنیائے انسانیت کی ترقی و کامیابی کا ضامن ہیں۔ لہذا ہم سب کو حضور اکرمؐ کی ولادت ب

پارلیمانی حلقوں کیلئے امیدواروں کی تلاش

کریم نگر۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے کریم نگر حلقہ پارلیمانی نشستوں پر آنے والے چناؤ میں عوام میں مقبول اور اثر و رسوخ رکھنے والے امیدواروں کی تلاش اور نامزدگی کے سلسلہ میں راہول گاندھی کے بھیجے جارہے قابل اعتماد مبصرین ضلع کو آرہے ہیں۔ 20اور 21جنوری کو کریم نگر، نظام آباد، پداپلی حلقہ پارلیمنٹ اور اسمبلی حلقوں ک

خراب ٹرانسفارمرس کی اندرون ہفتہ تبدیلی

بیدر ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پینے کے پانی کیلئے کسانوں کے پمپ سیٹس سے متعلقہ برقی ٹرانسفرمرس اگر خراب ہوں تو فوراً بیدر جس کام کے ایگزیکٹیو انجینئر کے آفس ٹیلی فون نمبر 08482-223390 پر شکایت درج کروائیں ۔ ریاستی وزیر کنڑ اور کلچر اور بیدر ضلع انچارج وزیر شریمتی اوما شری نے یہ بات بتائی ۔ کل بھالکی تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں منع

میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے : امیتابھ بچن

اندور 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج کہا کہ وہ اداکاری سے ابھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اگر وہ سبکدوش ہوجائیں تو بیمار ہوجائیں گے ۔ امیتابھ بچن نے اندور مینیجمنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ان سے اکثر سوال کیا جاتاہے کہ 71 سال کی عمر میں بھی وہ کام کر

کانگریس کے ڈوبتے جہاز کو نہ پرینکا کا ’’گلیمر‘‘ بچاسکتا ہے اور نہ راہول

نئی دہلی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی خاندان کی ایک ممتاز رکن سینئر بی جے پی قائد منیکا گاندھی نے آج کہاکہ کانگریس کے ڈوبتے جہاز کو نہ تو پرینکا گاندھی کا ’’گلیمر‘‘ روک سکتا ہے اور نہ راہول گاندھی۔ وہ ایک خانگی ٹی وی خبر رساں چیانل سے بات چیت کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کرپشن اور اسکامس نے پارٹی کی شبیہہ بُری طرح مسخ کردی ہے۔ اِ