میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے : امیتابھ بچن

اندور 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج کہا کہ وہ اداکاری سے ابھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اگر وہ سبکدوش ہوجائیں تو بیمار ہوجائیں گے ۔ امیتابھ بچن نے اندور مینیجمنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ان سے اکثر سوال کیا جاتاہے کہ 71 سال کی عمر میں بھی وہ کام کر رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں کام کرنا بند کردوں تو میں بیمار ہوجاؤنگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے کام سے مطمئن ہوگئے اور یہ سوچ لیا کہ بہت کچھ کرلیا ہے تو ان کے اندر کا اداکار مر جائیگا۔