انتقال

حیدرآباد /16 جنوری ( راست ) جناب محمد جہانگیر علی ملازم آر ٹی سی مشیرآباد ڈپو ساکن مشیرآباد ولد جناب محمد علی مرحوم کا 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد قبا رسالہ خورشید جاہی مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات فون نمبر 9949311628/ 9396951483 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد /16 جنوری ( راست ) حافظ و قاری محمد نصیرالدین المنشاوی و قاری محمد ظہیرالدین کی والدہ کا علالت کے بعد بروز جمعرات 16 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد معراج کرماگوڑہ سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ قرآن خوانی مسجد عالیہ گن فاؤنڈری مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393072196 پر ربط کریں ۔