Month: 2014 جنوری
بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات آج رائے دہی
بی این پی اور حلیفوں کا بائیکاٹ ، دو روزہ بند کا اعلان
کوہیر میں گراما درشنی پروگرام کا انعقاد
کوہیر 4؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیر منڈل کے موضع ماچر ریڈی پلی میں محترمہ ترنم ارشد سرپنچ کے زیر قیادت میں گرما درشنی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل اسپیشل آفیسروائی رتنم ڈی ایس او ضلع میدک کے ہمراہ منڈل سطح کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور موضع کے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر طمانیت روزگار اسک
ادارہ سیاست کی تعلیمی خدمات سے استفادہ کا مشورہ
یلاریڈی 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جماعت دسویں کے طلباء کیلئے روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام شائع کردہ تعلیمی مواد ایس ایس سی کوئسچن بینک 2014 کی اجرائی کی تقریب زیر صدارت جناب محمد مجیب الدین صدر مدرس منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر صدر مدرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ سیاست کی تعلیمی میدان میں بے لوث و ب
فلوجہ میں ’’اِسلامی مملکت‘‘عسکریت پسندوں کا اعلان
باغیوں سے لڑائی ،عراقی سکیورٹی فورسیس پسپا ، رمادی میں خونریز جھڑپیں
مولانا محمود مدنی کا 17 جنوری کو دورہ نظام آباد
نظام آباد :4؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدرجمعیۃ علماء آندھراپردیش حافظ پیر شبیر احمد نے آج نظام آباد میں مدرسہ مظہر العلوم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی 17؍جنوری کے روز نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں یہ اس روز نظام آباد میں سیرت النبیﷺ کے جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ ان کے علاوہ مفتی عفا
امریکہ ، اسرائیل ، پاکستان اور ایران عالمی سلامتی کیلئے خطرہ
اکثر لوگ امریکہ میں رہنا چاہتے ہیں ، امریکیوں کو اپنی فوجی طاقت پر تشویش : گلیپ سروے
اسکالر شپس ،فیس ریمبرسمنٹ کی ادائیگی کا مطالبہ
عادل آباد 4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )طلباء اور طالبات میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ریمبرسمنٹ فیس ،اسکالر شپ کی عدم ادائیگی پر اکھیل بھارتیہ ودیارتی پریشد کے زیر اہتمام مستقر عادل آباد کے مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء نے دفتر ضلع کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ طلباء کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے
مرسی کے حامیوں کا احتجاج ،17 ہلاک
قاہرہ ۔ 4 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں ملک گیر پیمانے پر کئے جانے والے احتجاج کے دوران تقریباً 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جہاں احتجاجی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ معزول اسلام پسند صدر محمد مُرسی کو عہدۂ صدارت پر بحال کیا جائے ۔ دریں اثناء مصر کی وزارت صحت نے بتایا کہ قاہرہ سے اخوان المسلمین کے کارکنوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے علاوہ ا
مشرف کے مقدر کا فیصلہ ، عدالت کی مرضی پر منحصر
قانون کی نظر میں سب یکساں اور جواب دہ : نواز شریف
کراچی میں تازہ تشدد ، مختلف واقعات میں 11 ہلاک
الطاف حسین کے ریمارکس پر کئی حصوں میں گڑبڑ ۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، چورنگی علاقے متاثر
سابق اسرائیلی وزیراعظم ایرل شیرون کی حالت نازک
لندن ۔ 4 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایرل شیرون کی جو گزشتہ 8 سال سے کوما میں ہیں حالت بگڑ گئی ہے، گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے ڈاکٹر ٹیل ہاشومر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زیف روٹسٹن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور ان کے گردوں سمیت کئی اہم اعضا نے کام کرنا بند کردیا ہے، ا
نقل نویسی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
بھینسہ۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس سال منعقد ہونے والے SSC امتحانات کے پیش نظر( ڈی ای او ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکرم اللہ خاں نے ضلع عادل آباد کے مختلف ڈیویژنوں کا معائنہ کیا۔ آج دوپہر اچانک DEO عادل آباد اکرم اللہ خاں نے بھینسہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کیا اور طلباء کے تعلیمی معیار کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ خصوصاً دسویں جم
یوم جمہوریہ تقاریب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
کریم نگر۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 26جنوری کو یوم جمہوریہ تقاریب کو پولیس پریڈ گراؤنڈ میں وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے عہدیداران کو انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے ہدایت دی۔ جمعرات کو کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں مختلف محکمہ جات کے ضلعی عہدیداران کے ساتھ یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر کئے جانے انتظامات پر انچارج کلکٹر نے جائزہ لیا۔ اس مو
مودی کی قیادت ہٹلر کی طرح ہوگی : ڈگ وجئے سنگھ
رگھوگڑھ ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی ایک ہی نوعیت کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کہنے کے لیے کوئی نئی بات نہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صرف ایک ہی کام کرتے ہیں اور وہ ہر بار کانگریس پر تنقید ہے ۔ ملک
سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس
نظام آباد:4؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی احمدپورہ کالونی نظام آباد کے مطابق سوسائٹی کا افتتاحی اجلاس ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جناب ایم اے جلیل کی تلاوت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ جس میں ذیل کے ایجنڈے پر غور کرکے عمل آوری کرنا طئے
عام آدمی پارٹی کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں
زیادہ سے زیادہ نشستوں پر مقابلہ ، اروندکجریوال کی وزارت عظمیٰ دوڑ میں شامل ہونے کی تردید