مودی کی قیادت ہٹلر کی طرح ہوگی : ڈگ وجئے سنگھ

رگھوگڑھ ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی ایک ہی نوعیت کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کہنے کے لیے کوئی نئی بات نہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صرف ایک ہی کام کرتے ہیں اور وہ ہر بار کانگریس پر تنقید ہے ۔ ملک کی معیشت ، جغرافیہ کے بارے میں انہیں کچھ بھی علم نہیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مودی اس راہ پر چلیں گے جس طرح جرمنی کے نامراد لیڈر ہٹلر نے اپنے ملک کی قیادت کی تھی ۔