سیکورٹی کسی کی مرضی پر منحصر نہیں : مرکزی وزیر

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی کی جانب سے ایس پی جی کی سیکورٹی برخاست کردینے کی خواہش پر جو ان کے خاندان کو سیکورٹی جانچ سے استثنیٰ فراہم کرتی ہے، مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ سیکورٹی کسی کی مرکزی کے مطابق فراہم نہیں کی جاتی اور نہ اس کے مطابق برخاست کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی مسائل کو سیا

حلف برداری میں سارک قائدین کو دعوت ’ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ‘ مودی

نئی دہلی ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری میں اپنی خارجہ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر سارک ممالک کے قائدین کو جو دعوت دی تھی وہ صحیح وقت پر کیا گیا صحیح فیصلہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں دنیا کو ایک پیام گیا ہے اور دنیا ابھی تک اس پر غور کر رہی ہے ۔ وزارت عظمی کی ذمہ داری

عام آدمی پارٹی ٹوٹنے کے قریب : چیف منسٹر پنجاب

بھٹنڈہ ( پنجاب ) ۔ یکم جون ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی کو تاش کے پتوں کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر پنجاب مسٹر پرکاش سنگھ بادل نے آج کہا کہ یہ پارٹی اب ٹوٹنے کے قریب ہے کیونکہ اس میں کوئی نظریاتی جذبہ اور جامع منصوبہ بندی نہیں ہے ۔ پرکاش سنگھ بادل نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے عوام کو سبز باغ دکھاتے ہو

جیہ للیتا کی نریندر مودی سے 3 جون کو ملاقات

چینائی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے ملک کے وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد پہلی بار وزیراعلیٰ تملناڈو سرکاری طور پر وزیراعظم سے نئی دہلی میں آئندہ ہفتہ ملاقات کریں گی جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ مرکز سے ریاست کیلئے مالی تعاون کی خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ 26 مئی کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں جیہ ل

نئی حکومت سے زیرالتواء مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی اپیل

نئی دہلی ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ شعبان کے مہینہ کو عبادت، تلاوت اور رمضان کی تیاریوں میں صرف کریں۔ صحابہ کرام کا معمول تھا کہ اس مہینہ میں تلاوت، زکوٰۃ، خیرات ادا کردیتے تھے تاکہ رمضان کے لئے غریبوں کو مدد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ شب

دستور کی دفعہ 370 پر مباحث میں کوئی نقصان نہیں

دہرہ دون 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دستور کی دفعہ 370 کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے آج کہاکہ دستور کی دفعہ 370 اور یکساں سیول کوڈ پر کھل کر مباحث ہونے چاہئیں۔ آخر کسی کو بھی اِن کے حسن و قبح کی جانچ کرنے سے شرمانا کیوں چاہئے؟

وزیراعظم ریس کورس روڈ کی سرکاری قیامگاہ منتقل

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تقریب حلف برداری کے 5 دن بعد نریندر مودی آج ریس کورس روڈ پر وزیراعظم کی سرکاری قیامگاہ منتقل ہوگئے۔ وہ عارضی طور پر گجرات بھون میں مقیم تھے۔ وہ آج صبح 5 ریس کورس روڈ منتقل ہوئے اور وہاں مختصر سے وقت کے لئے پوجا کی۔ اُن کی ملکیت کی بیشتر اشیاء 5 ریس کورس روڈ منتقل کردی گئی ہیں۔ یہ بنگلہ وزیراعظم کی سابق رہ

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی سخت محنت کی ستائش کی جس کی وجہ سے اُن کے خاندانوں کو فخر کا موقع حاصل ہوا ہے۔ مضامین میں اعلیٰ ترین کارکردگی کے مظاہرہ کی ستائش کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہاکہ ا

مرکزی وزارت داخلہ سے یوپی حکومت کی رپورٹ پیش

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کو بدایوں میں 2 دلت بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کی واردات کے بارے میں رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بعض گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں اور تمام خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو آج عہدیداروں نے منگل کے دن کے اجتماعی عصمت ریزی اور دو کمسن لڑ

معتمد خارجہ سجاتا سنگھ کا دورۂ ہرات،

کابل 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے آج ہندوستانی قونصل خانہ برائے ہرات (افغانستان) کا جائزہ لیا جس پر گزشتہ ہفتہ حملہ کیا گیا تھا۔ سجاتا سنگھ آج صبح بذریعہ طیارہ ہرات پہونچیں اور ہندوستانی سفیر برائے افغانستان امر سنہا اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ اُن کا یہ مختصر دورہ صرف

داخلی سلامتی پر منصوبے تیار کرنے کی ہدایت: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اہم مسائل پر تیزی سے توجہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے کہا کہ داخلی سلامتی پر بہتر منصوبے پیش کریں اور مرکز و ریاستوں کے مابین روابط کو بہتر بنائیں۔ اپنی وزارت کو قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ منصوبے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہن

مودی ‘ودودرہ نشست سے مستعفی

نئی دہلی 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ودودرہ کی اپنی نشست سے استعفی پیش کردیا ہے اور انہوں نے وارناسی کی نشست برقرار رکھی ہے ۔ بی جے پی نے اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 کے منجملہ 71 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے بھی جو دو نشستوں سے منتخب ہوئے تھے اپنی مین پوری کی نشست چھوڑ