میدک ڈیویژن میں ایم پی ڈیز اوز کے تبادلے

فبروری28 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میدک ریونیو ڈیویژن میں برسر خدمت 11 منڈلوں کے ایم پی ڈی اوز کے تبادلے عمل میں آئے۔ ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر آنند وادم نے اس خصوص میں ایک پریس نوٹ جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر اے سرینواس ایم پی ڈی او میدک کا تبادلہ نلگنڈہ ضلع کو عمل میں آیا اسی طرح نرسا پور کے ایم پی ڈی او ایم لکشمی بائی کا تبادل

مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

سوریا پیٹ 28 فبروری ( فیاکس)تولی ڈنڈیا مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ کا اجلاس آج سوریا پیٹ مسلم شادی خانہ میںمنعقد ہوا جس کی صدارت صدر مسلم سنگم ضلع نلگنڈہ حافظ خالد احمد ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں سنگم کے بیشتر منڈلوں چیورپن پہاڑ سوریا پیٹ کے حدود محمد اقبال احمد، محمد تنویر، محمد ریاض الدین ، محمد یوسف کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مسلم قا

انتخابی وعدوں سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

ظہیرآباد۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے کل شب یہاں علی پور گرام پنچایت میں 35.1لاکھ روپئے کی تخمینی لاگت سے منظورہ مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ نبیاد رکھنے کے بعد اس ضمن میں منعقدہ تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں سے زیادہ ترقیا

نکسلائیٹ کا نشانہ بننے والے افراد کے خاندان کی فلا ح و بہبود

نلگنڈہ 27 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام منتخبہ نمائندوں کا تعاون کرنے پر ضلع میںمثالی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جاسکتا ہے انتہا پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے خاندانوں کی بہبود کیلئے پولیس ویلفیر فنڈ کو استعمال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار نلگنڈہ مستقر پر 3.50 کرور روپئے سے تعمیر کردہ اے مادھوا ریڈی پولیس آڈیٹوریم کے افتتاحی تقر

سیما آندھرا قائدین کی سونیا گاندھی پر تنقید افسوسناک

بودھن 27 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی نے یہاں امبیڈکر چوراستہ پر منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 123 سالہ تاریخ رکھنے والی سیاسی جماعت کانگریس پارٹی کی قائد محترمہ سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حسب مخالف کی بعض سیاسی جماعتیں اور سیما آندھرا

اردو میں ووٹر لسٹ کی اشاعت کے الیکشن کمیشن کے احکام کا خیر مقدم

بیدر 27 فبروری (سیاست نیوز) احسن کمال پرویز سابقہ نائب صدر یوتھ کانگریس کمیٹی حلقہ پارلیمنٹ بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیدر کے اردو داں عوام کیلئے اردو زبان میں ووٹر لسٹ کی اشاعت کے دیرینہ مطالبہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا سے نمائندگی کرتے ہوئے سابقہ وزیراعلی کرناٹک و رکن پارلیمنٹ بیدر ڈاکٹر این دھرم سنگھ نے احکام ج

گلبرگہ کو مثالی تعلیمی مرکز بنانے کا عزم

گلبرگہ ۔ /27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قوموں کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے ہرماںباپ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کریں، غربت کی وجہ سے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر بچہ مزدوری کی طرف نہ بھیجیں حکومت ہند نے سب کیلئے تعلیم لازمی کا منصوبہ شروع کیا جس کے سبب اسکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اس کے علاوہ حکومت ہند نے مڈڈے

بچوں کے حقوق اور مسائل کیلئے اقدامات

جگتیال۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچوں کے حقوق اور مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر کسی کو اقدامات کرنا ضروری ہے۔ ان کے سنہری مستقبل کیلئے سرپنچس اقدامات کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار جگتیال سب کلکٹر مسٹر سریکیش بی لٹکر نے آج سب کلکٹر آفس میں ڈیویژن کے سرپنچوں کے ساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ اسکیم (ICDS) کی جانب سے منعقدہ شعور بیداری پرو

شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں کو ممکنہ امداد

کریم نگر۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ کریم نگر پونم پربھاکر نے تیقن دیا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے لئے اپنی زندگی قربان کردینے والے شہیدوں کے خاندانوں کی ہر ممکنہ امداد کیلئے کانگریس پارٹی آگے رہے گی۔ انہوں نے یہاں سٹی کانگریس کمیٹی صدر کے کرشنا کی زیر قیادت منعقدہ ان کی تہنیتی تقریب میں شرکت کے بعد منعقدہ پریس کانف

ضلع ہاسٹلس کی دھاندلیوں کے خلاف اقدامات

نظام آباد:27؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے ہاسٹلس میں ہونے والی دھاندلیوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے کیا۔ یہ کل سبھاش نگر میں واقع اے سی بی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹلس میں وارڈنوں کی جانب سے من مانی کی جارہی ہے اطلاع کے مطابق نہ صرف ضلع بلکہ ریاست

ضلع ہاسٹلس کی دھاندلیوں کے خلاف اقدامات

نظام آباد:27؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے ہاسٹلس میں ہونے والی دھاندلیوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے کیا۔ یہ کل سبھاش نگر میں واقع اے سی بی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹلس میں وارڈنوں کی جانب سے من مانی کی جارہی ہے اطلاع کے مطابق نہ صرف ضلع بلکہ ریاست

تلنگانہ مخالف رکن اسمبلی جگاریڈی کے مستقبل پر سوالیہ نشان

سداشیو پیٹ ۔27 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداشیو پیٹ میں تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں پیشکشی کے روز سدا شیو پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ۔ مسلسل دو ماہ سے سدا شیو پیٹ میں سیاسی سرگرمیوں کا عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ ٹی آر ایس ، کانگریس اس علاقہ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ رکن اسمبلی جگاریڈی جو سا

عام انتخابات کے پیش نظر میدک میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

سنگاریڈی /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں منظوری اور عام انتخابات قریب تر ہونے کی وجہ سے ضلع میدک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں اور ہر سیاسی جماعت تشکیل تلنگانہ کے تناظر میں سیاسی فوائد حاصل کرنے کوشاں دکھائی دے رہی ہے ۔ انتخابی نوٹیفکیشن کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی

مسلم نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مہم

نظام آباد /26 فروری ( فیاکس ) صدر مسلم متحدہ محاذ ضلع نظام آباد جناب الماس خان نے اپنے صحافتی بیان میں تحفظ شہری حقوق کی مختلف آرگنائزیشن پر تعاون عمل سے مسلم اقلیتی نوجوانوں کی عیر قانونی حراست و ہراسانی کے خلاف ملک گیر مہم کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے دور میں جبکہ ملک میں فرقہ پرستی ، فسطائیت اور بدعنوان سیاست کا دور

نلگنڈہ میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا منصوبہ

نلگنڈہ /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات بنانے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ملازمین پولیس اور عوام میں شعور بیدار کرنے کا نلگنڈہ ٹریفک سرکل انسپکٹر جناب محمد عبدالجاوید نے آج اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر نلگنڈہ بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں کرنے اور

ڈاکٹر کی لاپرواہی سے کمسن لڑکی کی مبینہ موت کے خلاف احتجاج

جگتیال /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر جگتیال میں گذشتہ رات پیش آئے واقعہ میں ایک خانگی نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر کی لاپرواہی سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی جس کے خلاف لڑکی کے رشتہ دار اور دیہاتوں نے حالت برہمی میں دواخانے پر حملہ کردیا اور بڑے پیمانے پر فرنیچر کو نقصان پہونچاتے ہوئے دواخانے کے باہر ڈال کر آگ لگادی ۔ پولیس بے بس اور خاموش تماش

سڑک حادثہ میں 3افراد ہلاک

کاماریڈی:26؍فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں 3افراد ہلاک ہوگئے یہ واقعہ کل رات کاماریڈی منڈل کے نرسنا پلی کے قریب رات دیر گئے 1:30 بجے پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی مستقر کے تعلق رکھنے والے جادوگر اوم پرکاش اپنی ٹیم کے ساتھ میدک ضلع کے رامائم پیٹ میں پروگرام پیش کرنے کے بعد آٹو کے ذریعہ کاماریڈی واپس ہورہے تھے کہ نرسنا پل