ضلع ہاسٹلس کی دھاندلیوں کے خلاف اقدامات

نظام آباد:27؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے ہاسٹلس میں ہونے والی دھاندلیوں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو نے کیا۔ یہ کل سبھاش نگر میں واقع اے سی بی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹلس میں وارڈنوں کی جانب سے من مانی کی جارہی ہے اطلاع کے مطابق نہ صرف ضلع بلکہ ریاست بھر کے ہاسٹلوں کے حالت اسی طرح ہے۔ گندھاری بی سی ہاسٹل، ایس سی ہاسٹل کاماریڈی، بی سی ہاسٹل کا اچانک معائنہ کرنے پر اس بات کا پتہ چلا کہ کروڑہا روپئے کی ریاست بھر میں دھاندلیاں ہورہی ہے اس بارے میں ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔ ہاسٹلوں کیلئے منظور کردہ رقومات میں بے جا استعمال کے علاوہ دھاندلیاں ہورہی ہے دیہی علاقوں میں موجودہ ہاسٹلوں کی حالت انتہائی ابتر ہے اور اس کی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ محکمہ سوشیل ویلفیر کے اعلیٰ عہدیداروں کی مدد سے ہی نچلے سطح کے عہدیدار دھاندلیاں کررہے ہیں۔ ضلع میں جملہ 15ہاسٹلس میں دھاندلیاں ہورہی ہے سوشیل ویلفیر عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر روز ہاسٹلوں کا معائنہ کریں لیکن ہفتہ میں ایک روز بھی ہاسٹلس کا معائنہ کرنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں ریاست بھر میں اے سی بی کی جانب سے 17 ہاسٹلس کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر کئی دھاندلیاں منظر عام پر آئی ہے ہاسٹل طلباء کو مینو کے مطابق کھانا فراہم نہیں کررہے ہیں لہذا اس بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔