گلبرگہ کو مثالی تعلیمی مرکز بنانے کا عزم

گلبرگہ ۔ /27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قوموں کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے ہرماںباپ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی کوشش کریں، غربت کی وجہ سے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر بچہ مزدوری کی طرف نہ بھیجیں حکومت ہند نے سب کیلئے تعلیم لازمی کا منصوبہ شروع کیا جس کے سبب اسکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اس کے علاوہ حکومت ہند نے مڈڈے میل اور دیگر اسکیمات شروع کی ہے۔ آج گلبرگہ میں کئی ایک اسکول اور کا لجس ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے دور اقتدار میں سنٹرل یونیورسٹی بھی گلبرگہ میں قائم ہوگئی گلبرگہ کو تعلیمی مرکز بنانا ہمارا مقصد ہے ان خیالات کااظہار مرکزی وزیر ریلوے ملیکارجن کھرگے نے حسین پبلک اسکول کے سالانہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا کھرگے صاحب نے مزید کہا کہ الیاس سیٹھ ایم ایس کے ملز علاقہ میں اسکول قائم کر کے اور غریب طلباء کو مفت تعلیم دے کر قابل تعریف وتقلید کام کررہے ہیںاورکہا کہ اس اسکول کے طلباء کا بہتر ین تعلیمی مظاہرہ اساتذہ کی محنت اور انتظامیہ کی فعالی کا ثبوت ہے

اس سالانہ جلسہ سے رکن پارلیمان بیدر وسابق وزیر اعلیٰ کرناٹک این دھرم سنگھ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایم ایس کے ملز جیسے علاقہ میں اسکول قائم کرنا اور غریب بچوں کو مفت تعلیم دینا الیاس سیٹھ کا بڑا کارنامہ ہے اس جلسہ میں سب سے زیادہ نشانات حا صل کر کے کامیاب ہوئے طلباء کو نقد انعام دیا گیا سید صائمہ بتول بنت سید نبی نے 92,16فیصد سے دسویں میںکامیابی حاصل کی ملیکارجن کھرگے کے ہاتھوں انہیں نقد انعام دیاگیا محمد سلیمان احمد ولد انور احمد نے 91.52فیصد نشانات حا صل کئے انہیں دھرم سنگھ کے ہاتھوں نقد انعام دیاگیا اس سے قبل فرزانہ میڈم نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور بتا یا کہ اس وقت اسکول میں1500طلباء تعلیم حا صل کررہے ہیں۔ اور60اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بتا یا کہ آئندہ سال سے سی بی ایس سی نصاب کے تحت تعلیم شروع ہونے والی ہے جلسہ کاآغاز سید ہ مہوش کی قرات کلام پا ک سے ہوا محمدندیم نے نعت پیش کی دسویں جماعت کی طالبات نے دعا پیش کی گیتا میڈم نے استقبال کیا قدیر سر اور منجولا میڈم نے نظامت کی ۔شہ نشین پر الحاج روف قریشی ، موہن ویدیا ، شرنوکمار کارپوریٹر ، محمد الیاس سیٹھ ، الم پربھو پاٹل ، الحاج ایوب سیٹھ اور فاروق احمد یلپار موجود تھے خطاب کے بعد طلباء نے مظاہرے پیش کئے طلباء اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد شریک رہی۔