کیوبا ،دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست سے خارج :اوباما

واشنگٹن ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے کیوبا کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کی حمایت کی ہے۔ ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوباما نے اس بات کا عندیہ دیا ہیکہ کیوبا کو ان ممالک کی فہرست سے خارج کیا جائے گا جن پر دہشت گردی کی سرکاری سر پرستی کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں صدر اوباما ن

داعش میں بھرتیوں کے خلاف کینیڈا کے آئمہ کی مہم

کالگیری ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں کالگیری کی مساجد کے اماموں نے اس ملک کے شہریوں کی اسلامک اسٹیٹ (داعش) گروہ میں بھرتیوں کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی مہم شروع کی ہے۔ مختلف مساجد کے ائمہ نے گذشتہ ماہ داعش جہادیوں کے خلاف مذہبی فتویٰ جاری کرتے ہوئے کینیڈا کو ان سے لاحق خطرات کی مذمت کی تھی۔ علاوہ ازیں کینیڈا کے درجنوں شہریوں جن

شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کیلئے اپنی فوج روانہ کرنے سعودی عرب کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد باہمی تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی کے ازالہ کی ایک کوشش کے طور پر اپنا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج سعودی عرب روانہ کیا۔ اس وفد میں وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے علاوہ امورخارج

یمن سے خوف زدہ امریکی خاندانوں کا تخلیہ

واشنگٹن۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ حوثیوں پر سعودی عرب کی قیادت والی افواج کی فضائی حملوں سے خوفزدہ سینکڑوں امریکی شہری اور ان کے ارکان خاندان بیرونی بحری جہازوں کے ذریعہ یمن کا تخلیہ کرتے ہوئے ہجرت کرنے والے اس بڑے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں، جو یمن سے بعجلت ممکنہ نکل جانے کا خواہاں ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ان ام

اردو یونیورسٹی میں اردو نظرانداز، اردو ویب سائیٹ ندارد

حیدرآباد ۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کو 17 سال مکمل ہوگئے لیکن یونیورسٹی نے ابھی تک اردو میں ویب سائیٹ تیار نہیں کی ہے ۔ اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اردو کے نام پر قائم کردہ اس یونیورسٹی کے حکام کو قیام کے مقاصد سے کس حد تک دلچسپی ہے۔ قیام کے بعد سے اب تک تین وائس چانسلرس رہے لیکن ابھی تک کسی نے بھی

ادارہ سیاست سے انگریزی زبان دانی کورس کی تکمیل

حیدرآباد ۔ 15 اپریل ( سیاست نیوز ) ادارہ سیاست کے زیراہتمام چلائے جانے والے محبو ب حسین جگر کیریر گائیڈنس سنٹر میں تین ماہی اسپوکن انگلش کورسس کی تکمیل پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں طلبہ میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر کورس کی تربیت حاصل کرنے والے 75سالہ طالب علم جناب جہانگیر قریشی اور 55سالہ احمد رضی الدین خل

حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کے لیے پہلا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام حج 2015 کے لیے منتخب عازمین کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار 19 اپریل کو 10-30 بجے دن سے ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال واحد نگر اولڈ ملک پیٹ نزد پانی کی ٹانکی عقب ریس کورس منعقد ہوگا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کیمپ کا افتتاح انجام دیں گے ۔ جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس اس

دہلی میں صدر تلنگانہ پی سی سی اقلیت ڈپارٹمنٹ کیلئے سرگرمیاں تیز

حیدرآباد /15 اپریل (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی صدارت کے لئے پانچ ناموں کی سفارش کانگریس ہائی کمان کو پیش کردی، جس کے بعد دہلی میں کانگریس کے اقلیتی قائدین دوبارہ سرگرم ہو گئے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی صدارت کا مسئلہ پنالہ لکشمیا کی پردیش

انجمن اتحاد طلبائے قدیم اردو آرٹس ( ایوننگ ) کالج کے لیے عہدیداروں کی نامزدگی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : انجمن اتحاد طلبائے قدیم اردو آرٹس ایوننگ کالج ، حمایت نگر ، حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس 14 اپریل کو 4 بجے شام دفتر انجمن میں بصدارت جناب محمد معین الدین اختر صدر انجمن منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں انجمن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انجمن کی سرگرمیوں میں وسعت و بہتری پیدا کرنے کے مقصد سے انجمن اتحاد طلبا

ویلفیر پارٹی گریٹر حیدرآباد و سکندرآباد کی تنظیمی کمیٹیوں کے انتخابات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ویلفیر پارٹی گریٹر حیدرآباد اور سکندرآباد کی تنظیمی کمیٹیوں نے ریاستی قائدین کو منتخب کیا جس میں دونوں شہروں کے نوجوان قائدین شامل ہیں ۔ حیدرآباد کنوینر کی حیثیت سے عقیل احمد کو اور سکندرآباد کنوینر کی حیثیت سے محمود علی منتخب ہوئے ۔ حیدرآباد میں تین افراد عبدالحمید ، سید سلیم الدین اور نصر اللہ ک

مسلمانوں کو تحفظات کیلئے تشکیل کردہ کمیشن کے کام کا عدم آغاز

حیدرآباد ۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے سلسلہ میں کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا تھا لیکن کمیشن گزشتہ ایک ماہ سے دفتر کی تلاش میں ہے اور ابھی تک حکومت اور محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے کمیشن کیلئے دفتر کی جگہ فراہم نہیں کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مختلف سرکاری اور خانگی عمارتوں میں کمیشن کیلئے دفتر

نظام کالج گراونڈ پر 24 اپریل کو ٹی آر ایس کا پلینری اجلاس

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے مجوزہ پلینری اجلاس کے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی کی نگرانی میں رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی ، ریاستی وزیر کمرسیل ٹیکس سرینواس یادو ، اراکین قانون ساز کونسل جناردھن ریڈی ، الحاج محمد سلیم اور دیگر نے نظام کالج گراونڈ

خواتین کے بدلتے فیشن…!

نوجوان لڑکیوں کی کلائیوں پر گھڑیوں اور بریسلیٹ پہننے کا فیشن تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ لڑکیوں میں سونے، چاندی اور مصنوعی جیولری کے بریسلیٹ پسند کئے جاتے ہیں۔ ایک عام تصور ہیکہ گھڑی پہن کر انسان اپنے آپ کو زیادہ باذوق اور اچھا خیال کرتا ہے۔ اس لئے پڑھی لکھی خواتین خاص طور پر ملازمت پیشہ خواتین اس کو تیزی سے قبول کررہی ہیں۔

دانتوں کی صفائی

دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے آپ اپنے گھر میں ٹوتھ برش تیار کرسکتے ہیں جوکہ دانتوں کی حفاظت اور بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔ کڑوے تیل میں نمک ملا کر دانت صاف کریں۔ اگر تیل کی بو سے ہچکچاہٹ محسوس کریں تو اس کے بعد منجن یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے بھی دانتوں میں چمک اور خوبصورتی پیدا ہوگی۔

جابر بن حیان علم کیمیاکا موجد

بچو! علم کیمیا کیمسٹری کی ترقی میں مسلمانوں نے بڑا حصہ لیا اور اس علم کو اتنی ترقی دی کہ سترہویں صدی عیسوی کے آخر تک مسلمان علم کیمیا کے ماہر تسلیم کئے جاتے تھے۔

انمول موتی

٭لوگوں سے کٹ کر زندہ تو بے شک رہا جاسکتا ہے مگر خوش نہیں۔
٭ اپنے گناہوں کا شمار نہ کرنے بیٹھو، کیونکہ جتنی دیر میں تم اپنے گناہوں کا شمار کروگے اتنی دیر میں تم کئی نیکیاں کرسکتے ہو۔
٭ اگر کسی سے محبت کرتے ہو تو اسے مت آزمانا، کیونکہ اگر وہ دھوکے باز یا بے وفا نکلا تو دکھ تمہیں ہی ہوگا۔
٭ جب سائل کو کچھ دو تو اس سے دعا کیلئے کہو۔

باہمی اتفاق میں خیر ہے …!

ایک شکاری نے دریا کے کنارے جنگل میں پرندے پکڑنے کیلئے جال بچھایا اور اس میں دانہ ڈال دیا ۔ پرندے دانہ چگنے کیلئے جیسے ہی نیچے آئے جال میں پھنس گئے ۔ اسی اثناء پرندوں نے باہمی کوشش سے آزاد ہونے کیلئے زور لگایا جال شکاری کے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور پرندے جال سمیت فضاء میں اُڑ گئے ۔

وینس کی اہم خصوصیات کیا ہے؟

بچو!شمالی اٹلی کے ساحل کے پاس ایک سو بیس چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں۔ ان جزیروں پر جو مکان بنے ہوئے ہیں‘ انہوں نے مل کر ایک شہر کی صورت اختیار کرلی ہے ۔ اس شہر کا نام وینس ہے۔وینس شہر کو بسانے کیلئے پہلے سے کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا گیا تھا‘ بلکہ ہوا یہ تھا کہ ان جزیروں پر جن لوگوں نے پناہ لی تھی وہ اپنے دشمنوں کے ڈر سے بھاگ آئے تھے۔