دانتوں کی صفائی

دانتوں کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے آپ اپنے گھر میں ٹوتھ برش تیار کرسکتے ہیں جوکہ دانتوں کی حفاظت اور بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔ کڑوے تیل میں نمک ملا کر دانت صاف کریں۔ اگر تیل کی بو سے ہچکچاہٹ محسوس کریں تو اس کے بعد منجن یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے بھی دانتوں میں چمک اور خوبصورتی پیدا ہوگی۔
دانتوں کی حفاظت اور خوبصورتی کیلئے اشیاء: پھٹکڑی 10 گرام،شہد 20 گرام،سرکہ 15گرام
طریقہ استعمال : ان تین چیزوں کو مکس کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب اچھی طرح پک جائیں تو اتار لیں اور ٹھنڈا کرکے کسی بوتل میں ڈال لیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔ اس سے دانت مضبوط، شفاف اور ہلنا بند ہوجائیں گے۔