تازہ پھولوں سے گھر کی آرائش ،سلیقہ مندی کی آئینہ دار

عام طور پر خواتین ڈائننگ ٹیبل، ڈریسنگ ٹیبل، بیڈ کی اطراف رکھی جانے والی سائیڈ ٹیبلز پر شوق سے پھول سجاتی ہیں لیکن اس مقصد کیلئے عموماً مصنوعی پھولوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تھوڑی سی محنت کرکے گھروں میں بھی کئی طرح کے پھول لگائے جاسکتے ہیں۔ اس لئے اس موسم میں گھرو ںکو سجانے کیلئے تھوڑی سی محنت کے ساتھ تازہ پھولوں کا استعمال یقینی بنائیں جس سے گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں بلکہ گلدان میں سجے پھولوں کا ایک گلدستہ یا تازہ پھول پتوں پر مشتمل ایک ٹوکری کو ڈائننگ ٹیبل کے درمیان میں سجا دینے سے نہ صرف کمرے کے حسن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کھانے کے لطف کو بھی دوبالا کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر کچن سے لے کر ڈرائنگ روم تک کئی جگہیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پڑی ہوتی ہیں اور اگر مہارت کے ساتھ ساتھ ان جگہوں اور کونوں میں پھولوں کو سجا دیا جائے تو نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ گھر کی فضاء بھی خوشبو سے معطر رہتی ہے۔