ملازمت کے عدم حصول پر خودکشی

حیدرآباد /29 اپریل ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ روی شنکر جو بوڈ اپل علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے آج پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ شنکر ملازمت کی تلاش میں تھا جس کو ملازمت حاصل ہونے میں دشواریوں کا سامنا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرت

خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر پرانے شہر کے دو افرادگرفتار

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (سیاست نیوز) خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کے الزام میں سٹی پولیس کی شی ٹیم نے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں اور ایک طالبعلم کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائمس) شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ 30 سالہ عمران بن محمد ساکن شاہ علی بنڈہ اور 29 سالہ سید نوراللہ حسینی ساکن بہادر پورہ علاقہ پنجہ

آن لائن لاٹری کا دھوکہ ، دو نائجرین گرفتار

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش سی آئی ڈی کے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن لیاٹری دھوکہ دہی میں ملوث دو نائجیرین باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چتور سے تعلق رکھنے والے چنا بینگری شنکر ریڈی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا کہ آن لائن لاٹری جیتنے کی اطلاع دیتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان

سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /29 اپریل ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ وی سنگما نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سنگما کی یہ دوسری شادی تھی ۔ جو فروری 2015 میں ہوئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنگما لنن نگر علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی پہ

ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس میں پارٹی قائدین وکارکنوں کی محنت کامیاب

حیدرآباد ۔29 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے پلنیری اجلاس اور مہاگرجنا کے کامیاب انعقاد پر پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ ریاستی سطح پر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے ٹی آر ایس پلنیری اور مہاگرجناکی کامیابی کے لئے جو انتھک محنت کی ہے پارٹی کی جانب سے شک

مسلم خاندان کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ ہنوز جاری

حیدرآباد۔/29اپریل، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایک مسلم خاندان کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پولیس کی رسوائی سے والدہ کی خودکشی اور نوجوان بھائی کی تلاش میں در بہ در بھٹکنے والے ایک مجبور مسلم نوجوان نے آج دوبارہ انسانی حقوق کمیشن میں درخواست داخل کردی۔ ضلع رنگاریڈی کے دومامنڈل سے تعلق رکھنے والے اس مسلم خاندان کو ش

مودی حکومت کی صرف باتیں، کام کچھ نہیں

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کے وعدوں کی بنیاد پر ’اچھے دن‘ آنے کی امیدیں رکھنے والے عوام میں اب تیزی سے مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔ نہ صرف کسان، نوجوان، خواتین اور عام آدمی بلکہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں میں بھی نہ امیدی پیدا ہورہی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ا

رشوت لینے والوں کو 7 سال کی سزا، کابینہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رشوت ستانی کو گھناؤنے جرم کے زمرہ میں لاتے ہوئے مرکزی کابینہ نے آج رشوت لینے اور دینے والوں کو دی جانے والی سزا کی مدت کو موجودہ 5 سال سے بڑھاکر 7 سال کردینے کی تجویزکو منظوری دیدی ہے ۔ اس خصوص میں کابینہ نے انسداد رشوت ستانی قانون میں سرکاری ترمیمات بھی انجام دی ہیں۔ اس ترمیم کے بعد انسداد رشوت قان

دہلی کے وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے حامیوں نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کی قیام گاہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر قانون جتندر سنگھ تمار کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ جن پر قانون کی جعلی ڈگری رکھنے کا الزام ہے ۔ بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کی زیر قیادت احتجاجی سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈس ہاتھوں میں

بیوی کے روبرو دوسری خاتون کی عصمت ریزی ناممکن

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوئی بھی خاتون اپنے شوہر کو ہرگز یہ اجازت نہیں دے سکتی کہ اس کی موجودگی میں کسی دوسری خاتون سے جسمانی تعلقات قائم کرے ۔ دہلی کی ایک عدالت نے آج ایک شخص کو اپنی بیوی کے روبرو اپنی بیوہ بھاوج کی عصمت ریزی کے الزام سے بری کرتے ہوئے یہ تاثرات پیش کئے اور کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ عصمت ریزی کے وقت ملزم کی ب

سلمان خاں کی عدالت میں حاضری

جودھپور ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکار سلمان خاں نے آج ایک سیاہ ہرن کے شکار سے متعلق قانون اسلحہ کیس میں اپنا بیاں ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت میں حاضری دی ۔ انہوں نے چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ انوپم بجلانی کے روبرو حاضر ہو کر اپنے آپ کو بے گناہ قرار دیا ۔ فلمی اداکار کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے یہ اطلاع دی ۔ اور بتایا کہ عدالت نے 4 مئ

زلزلوں کی پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی : حکومت

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لوک سبھا میں آج کہا کہ زلزلوں کی پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس ضمن میں ہنوز ٹیکنالوجی دریافت نہیں کی جاسکی ہے۔ قبل ازیں ارکان نے نیپال میں حالیہ زلزلہ کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور دریافت کیا کہ آیا اس قسم کے آفات سماوی کی قبل از وقت پیش قیاسی نہیں کی جاسکتی تھی؟۔ وزیرای

’’خودکشی کرنے والے کسان، بزدل اور مجرم‘‘

چندی گڑھ ؍ نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب کسانوں کی مسلسل خودکشیوں کے سبب ملک ایک صدمہ سے دوچار ہے، ہریانہ کے ایک وزیر نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا کہ ’’خودکشی کرنے والے کسان بزدل اور مجرم ہیں‘‘۔ ان کے اس تبصرہ پر تمام گوشوں سے مذمت کی جارہی ہے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ کا

اسمارٹ سٹیز پراجکٹ کیلئے 48,000 کروڑ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج این ڈی اے حکومت کے فلیگ شپ 100 اسمارٹ شہروں کے پراجکٹ اور شہروں کے تعمیر نو مشن کو ایک لاکھ کرو ڑ روپئے کے منصوبہ مصارف کے ساتھ منظوری دیدی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک گیر سطح پر بڑے شہروں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اسمارٹ سٹی مشن اور چھوٹے 500 شہروں کی تعمیر ن

کانگریس سے علحدہ جماعتوں کے اتحاد کی تائید شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد کے خلاف جدوجہد کی تائید : شردپوار

ممبئی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایم سی پی کے صدر شرد پوار نے آج کہا کہ وہ ماضی میں کانگریس کا حصہ رہی۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ’جنتا پریوار‘ کے خطوط پر اتحاد کے ذریعہ متحدہ محاذ تشکیل دینے کے نظریہ پر کھلا ذہن رکھتے ہیں تاکہ یہ محاذ بی جے پی اور شیوسینا کے زعفرانی اتحاد کا مقابلہ کرسکے، لیکن یہ کام ان کی پارٹی (ایم سی پی) کی شناخت کی قیمت

دہلی گرجا گھروں پر حملوں کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست مرکز کو جواب داخل کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج عیسائیوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر مرکز سے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ درخواست میں قومی دارالحکومت میں گرجا گھروں پر حالیہ حملوں کو ایس آئی ٹی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ جسٹس جی روہنی اور جسٹس راجیو

صدر افغانستان کا دورۂ ہند

صدر افغانستان اشرف غنی اپنے ملک کی ترقی کی راہ میں حائل دہشت گردی کے سایہ کو دُور کرنے کی غرض سے عالمی سطح پر مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے تعاون حاصل کرنے کوشاں ہیں۔ اس کوشش کے حصہ کے طور پر انہوں نے ہندوستان کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات دیرینہ اور مستحکم ہیں۔ وزیراعظم م