انتقال

حیدرآباد 9 نومبر (راست) جناب سید نعیم ولد جناب سید اسمٰعیل مرحوم کا 9 نومبر بروز اتوار دواخانہ عثمانیہ میں بعمر 53 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حضرت بلالؓ بہادر پورہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کاماٹی پورہ میں عمل میں آئی۔ موصوف مسجد بلالؓ کے کمیٹی کے رکن تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور پانچ لڑک

مرکزی کابینہ میں توسیع‘21وزراء کا حلف‘ شیوسینا کا بائیکاٹ

نئی دہلی ۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) گوا کے سابق چیف منسٹر منوہر پاریکر اور دیگر 3 کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینی وزراء میں توسیع کرتے ہوئے 21نئے وزراء کو شامل کیا ہے جبکہ شیوسینا کے کسی بھی رکن کو حلف نہیں دلایا جاسکا ۔ شیوسینا نے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا اور مہاراشٹرا میں اپوزیشن میں بیٹ

مودی کابینہ میں خواتین وزراء کی تعداد 8ہوگئی

نئی دہلی۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں آج کی توسیع کے دوران اترپردیش سے تعلق رکھنے والی پہلی مرتبہ ایم پی کے طور پر منتخب سادھوی نرنجن جیوتی واحد خاتون رکن ہیں جنہیں حلف دلایا گیا ۔ 47سالہ جیوتی نے فتح پور حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل مودی کابینہ میں 7خاتون وزراء تھیں۔ سشما سوراج ‘ اومابھارتی ‘ نجمہ ہبت اللہ ‘ مین

دو کے ماسوا تمام نئے وزراء نے ہندی میں حلف لیا

نئی دہلی ۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تلگودیشم کے وائی ایس چودھری اور بی جے پی کے ایم پی مغربی بنگال کے ببول سپریو کے سوا تمام وزراء نے آج ہندی میں حلف لیا ۔ مودی کابینہ میں شامل کئے گئے 21نئے اس نئے وزراء کے منجملہ 2نے انگلش میںحلف لیا ہے ۔ چودھری کا تعلق حیدرآباد سے ہے جب کہ سپریو مغربی بنگال کے آسنسول کے رکن ہیں ۔ مختار عباس نقوی ‘ منوہر

عوام الناس کو اطلاعات فراہم کرنے کا مشورہ

نئی دہلی ۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کالا دھن کی تحقیقات کرنے خصوصی تحقیقات ٹیم نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اطراف و اکناف کے ایسے افراد کا پتہ چلائے جو غیرقانونی دولت رکھتے ہیں اور ان کے خفیہ اکاؤنٹس بیرونی ملکوں کے بینکوں میں ہیں۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایم بی شاہ نے اپنے ساتھی جج ریائرڈ اریجیت پسائت کے ساتھ تحقیقات کا آغا

دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبقرالبغدادی کی ہلاکت کی تحقیقات

بغداد۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کی جانب سے دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبقرالبغدادی کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ امریکی زیرقیادت اتحادی جنگی جہازوں نے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں ۔ ان کی ہلاکت اتحادی ممالک کیلئے سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جارہاہے ۔صدر امریکہ ب

مرکزی کابینہ کا آج اجلاس

نئی دہلی۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے زیرقیادت توسیع شدہ کابینہ کا کل پہلا اجلاس منعقد ہوگا ۔ اس کے بعد وزارتی کونسل کا اجلاس ہوگا ۔ کابینہ اجلاس 5.30بجے شام منعقد ہوگا ۔ نریندر مودی کی جانب سے گوا کے چیف منسٹر منوہر پاریکر کو کابینہ میں شامل کرنے اور دیگر 3وزراء کو مرکزی کابینہ کا درجہ دیتے ہوئے 21نئے ارکان کو حلف دل

اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے خلاف مقدمہ کی سماعت 24نومبر تک مؤخر

ڈھاکہ ۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو مزید مہلت دیتے ہوئے کیونکہ ان کے خلاف مقدمات کی سماعت کو 24نومبر تک مؤخر کردیا ہے ۔ ان کے خلاف دو رشوت ستانی کے الزامات ہیں ۔ گواہوں کے بیانات کی سماعت کیلئے نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ ڈھاکہ کے تھرڈ میٹرو پولیٹن سیشن جج واسو دیو رائے نے یہ

بی جے پی۔ شیوسینا تعلقات میں دراڑ

نئی دہلی۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور شیوسینا کے تعلقات میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے ۔ مرکزمیں کابینی توسیع کے دوران شیوسینا کے رکن کو شامل نہیں کیا گیا ۔ ممبئی میں مہاراشٹرا حکومت میں شیوسینا کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا جس پر برہم ہوکر شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے اپنے ایم پی انیل دیسائی کو حلف برداری تقریب میںحصہ لئے بغیر دہ

یمن میں تشکیل حکومت‘ القاعدہ کے ہاتھوں کئی افراد ہلاک

صنعاء۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ القاعدہ نے آج دعویٰ کیا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے کئی باغیوں کو ہلاک کردیا ہے اور امریکہ کے سفیر کو ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ خانۂ جنگی کے شکار ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ کابینہ تشکیل دی گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بارسوخ سابق صدر علی عبداللہ صالح اور دو کمانڈرس پر امن ک

بغداد میں بم حملے، 31 افراد ہلاک

بغداد۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کار بم دھماکوں کی ایک لہر سے بغداد کی شیعہ غالب آبادی والے علاقہ میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج اور طبی عہدیداروں نے کہا کہ 6 کار بم دھماکے ہوئے جن میں سے 5 بغداد میں ہوئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد 90 سے بھی زیادہ ہے۔ مہلک ترین واحد حملہ ثنا اسٹریٹ پر کیا گیا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ سڑک کربل

شمالی سینائی میں 8 مصری عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ 13 عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کیا تھا جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔ فوجی گاڑیاں اور قریبی مکانات دہشت گردوں کی شلباری سے تباہ ہوگئے۔ یہ واقعہ فوجی دھاوے کے دوران پیش آیا۔ فوج کے ترجمان محمد سمیر نے کہا

پاکستانی فوج کے ہاتھوں 5 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستانی فوج نے آج کم از کم 5 عسکریت پسندوں کو ملک کے شمالی مغربی شورش زدہ علاقہ خیبر میں ہلاک کردیا۔ فوج نے اس علاقہ میں بڑے پیمانے پر طالبان کے خلاف جارحانہ کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ فوج نے آکاخیل کے علاقہ میں جو صوبہ خیبر پختونخواہ کی تحصیل باڑہ میں واقع ہے، کم از کم 5 باغیوں کو ہلاک اور دیگر 6 کو زخ

امریکہ اور ایران آخری مہلت سے پہلے نیوکلیئر تعطل ختم کرنے کوشاں

مسقط۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ اور ایران نے عمان میں آج سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز کردیا جب کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں معاہدے کو قطعیت دینے کی قطعی آخری مہلت قریب آگئی ہے اور دونوں فریقین پر اپنے اپنے ملک میں معاہدے کی تکمیل کے لئے دباؤ کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے وزیر خارجہ ایران محمد جوا

وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون پر مشتبہ بوکوحرام کارکن کا حملہ، ایک فوجی اور حملہ آور انتہا پسند ہلاک

یونڈے۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسلام پسند انتہا پسندوں کی تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ ارکان نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر سرحد پر واقع ایک قصبہ میں حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 6 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس میں ایک فوجی اور کئی شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے بموجب حملہ کیراوا میں کیا گیا جو حال ہی میں نائیجیریا میں بوکوحرام کے خلاف مہم چلا چ

دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ قصبہ پر فضائی حملے، 21 شہری ہلاک

بیروت۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سرکاری فضائی حملوں کے نتیجہ میں دولت اسلامیہ کے جہادیوں کے زیر قبضہ شمال مشرقی شام میں 21 شہری ہلاک اور دیگر 100 زخمی ہوگئے۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ 7 بیارل بم اور دیگر دھماکو مادّے شہر حلب کے شمال مشرقی قصبہ الباب پر گرائے گئے جو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ ہے۔ سرکاری فضائیہ کے ح

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک مسجد نذرآتش کردی گئی

آکلینڈ۔ 9؍نومبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے علاقہ منڈیل میں ایک مسجد نذرآتش کردی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق 4.30 بجے شب مقامی افراد نے مسجد سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے فوری فائر اِنجن طلب کرلیا، لیکن آتش فرو عملہ نے یہ دیکھ کر کہ ایک فائر اِنجن آگ بجھانے کے لئے کافی نہیں ہے، مزید ت