جنرل مشرف کو عالم دِین کے قتل مقدمہ میں سمن

اسلام آباد۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کو 6 دسمبر کو لال مسجد کے اِمام مولانا عبدالرشید غازی کے قتل مقدمہ میں سمن جاری کیا گیا ہے۔ ان کی صیانت کو لاحق خطرات کا ادعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے سمن جاری کردیا۔ مشرف کے وکیل صفائی نے عدالت سے خواہش کی تھی کہ انھیں صحت کی بنیاد پر اور اسلامی عسکریت پسندوں سے صیانت کو لاحق خطرات کی وجہ سے شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ یہ مقدمہ غازی کے فرزند ہارون رشید نے آبپارہ پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے دائر کیا ہے۔ ہارون رشید کے وکیل عبدالحق نے کہا کہ ضلع و سیشن کورٹ اسلام آباد وکیل صفائی کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 6 دسمبر کو مقرر مقدمہ کی آئندہ سماعت میں حاضری کا سمن جاری کرچکی ہے۔