ذہین شاگرد کا عقلی امتحان

حضرت جنید بغدادی ؒ نے جواب دیا: ’’ میرا یہ شاگرد ادب اور عقل میں تم سے بہت بڑھا ہوا ہے اسی وجہ سے میں اسے زیادہ عزیز رکھتا ہوں، تمہاری تسلی کے لئے ایک روز اس کا امتحان بھی ہوجائے گا۔‘‘ چند روز بعد حضرت جنید بغدادیؒ نے اپنے تمام شاگردوں کو جمع کیا، سب کو ایک مرغی اور چھری دی اور کہنے لگے : ’’ جاؤ !

سلیقہ شعاری خواتین کا زیور خاص!!

گھر داری کے ہر معاملے میں آپ کی سلیقہ شعاری ہی کام آتی ہے۔ مثلاً آپ نے گھر کی صفائی ستھرائی تو کرلی لیکن گھر کی چیزوں کو ہی ترتیب سے نہیں رکھا تو بھلا پھیلی ہوئی چیزیں اور بکھرا ہوا گھر صفائی ستھرائی کا تاثر کیا پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ لڑکیوں میں خاص طور سے اپنی چیزیں سنبھال کر رکھنے کی عادت نہیں ہوتی اور اپنی لاپرواہی کے باعث وہ کوئی

بچوں کو فاسٹ فوڈ سے دمہ کا خطرہ ہوسکتا ہے…

فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان بچوں اور نوجوانوں کو دمہ کا شکار بنارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے تقریباً 50 لاکھ سے زائد بچے فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے غذائیت کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔

چائے کی زیادتی نقصانات کا باعث

ایک دور تھا جب خواتین کی اکثریت چائے نہ پینے کو ترجیح دیا کرتی تھی۔ پھر زمانہ بدلا تو کچھ خواتین بہت زیادہ چائے پینے لگیں اور کچھ خواتین نے چائے کی طرف دیکھنا بھی پسند نہ کیا۔ جو خواتین چائے پیتی تھیں وہ چائے کے نشے کی بے حد شوقین تھیں۔ انہیں کھانے کو تین وقت کچھ ملے نہ ملے مگر وہ چائے ضرور پیتی تھیں۔

گجویل میں برقی شاک سے کسان ہلاک

گجویل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شاک لگنے کے سبب ایک کسان فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب دوباک منڈل کے موضع چیلا پور کا رہنے والا 36سالہ باپو ریڈی جوکہ زرعی کام کیا کرتا تھا آج صبح پانی کچا توال کپڑے سکھانے کے تار پر ڈال رہا تھا کہ اس تار میں برقی رو آجانے پر باپو ریڈی برقی شاک سے شدید جھلس گیا۔ جس کو افراد خاندان نے دواخانہ منتقل

گجویل… ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات

گجویل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل کی مین سڑکوں پر دن بہ دن بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو باقاعدہ بنانے کے سخت اقدامات کرنے کے علاوہ ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والی موٹر گاڑیوں اور جگہ جگہ ٹھہرے ہوئے آٹوز کے مالکین کو آج گجویل سرکل انسپکٹر مسٹر جارج نے سڑکوں کا معائنہ کرنے کے بعد انتباہ دیا۔ وہ آج صبح سے ہی مستقر گجویل کی مین س

گجویل میں پارلیمانی الیکشن کے کاموں کا جائزہ

٭گجویل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک حلقہ پارلیمان کے ضمنی چناؤ کو حلقہ اسمبلی گجویل جو کہ حلقہ میدک پارلیمانی سے مربوط ہے اس حلقہ میں پُرامن رائے دہی کروانے کے اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات حلقہ اسمبلی گجویل الیکشن عہدیدار مسٹر ہنمنت راؤ نے آج مستقر گجویل کے مقامی تحصیل دفتر میں جاری انتخابات کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ بعد

سنگاریڈی کے اقلیتی لیڈر ایم اے فہیم کی آج کانگریس میں شمولیت

سنگاریڈی۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال2009 کے عام انتخابات میں پرجا راجیم پارٹی سے مقابلہ کرتے ہوئے21,116 ووٹ حاصل کرنے والے قائد ایم اے فہیم 3ستمبر کو سنگاریڈی بالاجی گارڈن فنکشن ہال میں کانگریس پارٹی کارکنوں کے اجلاس کے دوران سہ پہر 3بجے اپنے ایک ہزار حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹیں میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ جناب ایم اے فہیم نے ب

اردو میڈیم اسکولوںمیں تلگو داں اساتذہ کے تقررات

تانڈور۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمٹ اردو میڈیم اسکولوں میں تلگوداں اساتذہ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ گورنمنٹ اسکول اندرا نگر اور دوسرے سرکاری مدارس میں کارکرد اردو میڈیم سیکشن میں تلگو داں اساتذہ کی بھرتی ہوئی ہے۔ اس بھرتی سے اردو میڈیم کے ساتھ مکمل انصاف نہیں ہوگا اور ذکی الدین چیرمین انجمن اولیائے طلباء تانڈور نے شری رمیش

محبوب نگر کے عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی پروگرام

محبوب نگر۔/2ستمبر، ( فیکس ) حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے ضلع کے تمام منتخبہ عازمین حج کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تمام عازمین کیلئے ٹیکہ اندازی اور پولیو ڈراپ کا پروگرام 4ستمبر صبح 9بجے سے 3بجے دن بمقام الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر میں منعقد ہوگا۔ تمام عازمین کو ٹیکہ اندازی کے بعد ہیلت اینڈ ٹریننگ (HAT) کارڈ دیا جائے گا جس کو ہر حا

نارائن پیٹ کے بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے عوام کا ہجوم

نارائن پیٹ۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعظم جن دھن اسکیم کے تحت نارائن پیٹ کے عوام بھی بینکوں میں کھاتے کھولنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہیں۔ تمام قومی بینکوں میں عوام کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے اور ہر کوئی بینک میں کھاتے کھولنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مسٹر منی کمار برانچ منیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآبادنارائن پیٹ برانچ نے

بیڑی وزردہ فیکٹریز ورکرس یونین کا اجلاس

نرمل۔/2ستمبر، ( فیکس ) تلنگانہ بیڑی و زردہ فیکٹریز ورکرس یونین کے جنرل باڈی اجلاس میں دو سالہ میعاد کیلئے یونین کی نئی باڈی کی تشکیل عمل میں آئی اور محمد مظہر الدین کو یونین کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ فخر الدین بھون ، بیل بازار، نرمل میں منعقدہ یونین کے جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر تشکیل دی گئی یونین کی نئی باڈی اس طرح ہے۔ محمد مظہر

قانونی خدمات سے استفادہ کا مشورہ

ماناکنڈور۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تما پور منڈلس میں منعقدہ گرام نیایا سیوا سلہا کیندرم ( قانون مشورہ مرکز ) کے ذریعہ مفت فراہم کی جارہی خدمات سے عوام صحیح طور پر استفادہ کریں۔ضلع جج ناگا ماروتی شرما نے یہ مشورہ دیا۔ تما پور پنچایت دفتر میں منعقدہ نیایا سیوا سلہا کیندرم کی کارکردگی کا انہوں نے جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے قانون

کیرالا میں سیاسی ہلاکتیں روکنے مرکزی وزیر داخلہ کی چیف منسٹر کو ہدایت

نئی دہلی ؍ تیرواننتاپورم ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کنّور میں آر ایس ایس کارکن کی ہلاکت پر فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں سیاسی ہلاکتیں روکنے کے لئے سخت کارروائی کریں۔ راج ناتھ سنگھ نے چنڈی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے سیاسی ہلاکتوں پر بشمول سیاسی و سم

کولکتہ کے قلب میں 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

کولکتہ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زبردست آگ آج صبح 24 منزلہ افسانوی عمارت چٹرجی انٹرنیشنل بلڈنگ میں جو قلب شہر میں واقع ہے، بھڑک اٹھی۔ آتش فرو عملہ اُن افراد کو جو اس بلند عمارت میں پھنسے ہوئے تھے، بچانے میں مصروف ہے۔ اس عمارت میں کئی تجارتی ادارے قائم ہیں۔ آگ ہنوز بھڑک رہی ہے۔ 20 فائر ٹنڈرس مقام حادثہ پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔ 4 افراد جو ع

ڈیزل کی قیمتوں کا نظام سرکاری کنٹرول سے آزاد

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کا نظام سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر تیل دھرمندر پردھان نے آج کہا کہ بین الاقوامی بازار میں اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ وزارت ِ تیل مناسب فورم سے ربط پیدا کرے گی تاکہ قیمتوں کے تعین کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کیا جاسکے۔ چلر فروشی کی قیمتوں اور درآمد

صدرجمہوریہ ہند نے ویشنو دیوی مندر میں پوجاکی

کٹرا(جموں وکشمیر) ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)صدرجمہوریہ نے آج ویشنودیوی مندر میں پوجا کی جو جموں و کشمیر کے ضلع ویاسی کی تری کوٹا پہاڑیوں پر واقع ہے۔ صدرجمہوریہ نے غار میں اس مندر کے آج دوپہر درشن کئے اور جموں واپس ہوگئے۔ انہوں نے سیاحوں کی کتاب پر دستخط بھی کئے اور دیگر یاتریوں کی طرف ہاتھ ہلاکر ان کے استقبال کا جواب دیا۔ وہ فوجی ہیلی ک

راج ناتھ سنگھ کی قیام گاہ پر این ایس یو آئی کارکنوں کا احتجاج

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی طلبہ یونین ہندوستان (این ایس یو آئی) کے کئی کارکنوں نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیام گاہ کے روبرو بیرونی بینکوں میں جمع کالا دھن کے مسئلہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر روجی ایم جان کی زیرقیادت احتجاجی مظاہرین بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کی غیرملکی بینکوں سے کالاد