غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ فضائی حملے

یروشلم ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے آج غزہ پٹی پر کئی فضائی حملے کئے ہیں کیونکہ اسرائیل پر راکٹ حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ان پرتشدد واقعات سے عارضی جنگ بندی اور قاہرہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ماہ طویل جنگ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات خطرہ میں پڑ گئے ہیں۔ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے 8 گھنٹے پہلے

یو پی کے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی

لکھنو / گوہاٹی ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ آج ریاست میں مزید 15 اموات کی اطلاع ملی۔ کئی دریاؤں نے اپنے کنارے توڑدیئے جس کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ ریاستی وزیر آبپاشی شیوپال یادو نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ پ

ہند ۔ پاک معتمدین خارجہ کی بات چیت منسوخ ہونا مایوس کن : امریکہ

واشنگٹن ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت منسوخ ہونے کو امریکہ نے مایوس کن قرار دیا ہے اور کہا ہیکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنا تعاون کرے گا۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے امریکہ کی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ڈپٹی کی ترجمان میری

کرپشن کینسر سے زیادہ خطرناک مرض: وزیراعظم

کیتھال (ہریانہ) ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی تقریر میں کرپشن کا کوئی ذکر نہ کرنے پر تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کینسر سے زیادہ مہلک مرض ہے، وہ ہریانہ کے علاقہ کیتھال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریر ان کے دل کی آواز تھی لیکن بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہو

ہندوتوا، ہندوازم نہیں بلکہ ہندوپن:آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سرسنچالک موہن بھاگوت کے تبصرہ پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی آر ایس ایس نے آج کہا کہ ہندوتوا کا مطلب ہندوازم نہیں بلکہ ہندوپن ہے۔ سنگھ کے کل ہند پرچار پرمکھ منموہن ویدیا کے بموجب ہندوتوا گنگا کے بہاؤ کی طرح ہے۔ سرسنچالک سنگھ نے ممبئی میں جو کچھ کہا اسے قبل ازیں رویندر ناتھ ٹیگور اور ایس رادھا کرشنن بھی

لیبیا سے مزید 216 ہندوستانیوں کی واپسی

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا سے جیربا کے راستے 216 مزید ہندوستانیوں کا ایک گروپ وطن واپس پہنچ گیا۔ اس طرح لیبیا سے واپس ہونے والوں کی جملہ تعداد 2750 ہوگئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 2750 ہندوستانیوں میں سے 450 ہندوستانی کارکنوں کو خانگی کمپنیوں نے وطن واپس ہونے کی مدد کی کیونکہ وہ ا

ایبولا وائرس سے 1200 افراد ہلاک:عالمی تنظیم صحت

جنیوا ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے متاثر ہوکر 12000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ عالمی تنظیم صحت نے آج کہا کہ یہ تعداد ڈسمبر 2013 ء سے آج تک کی ہے۔ 2200 سے زیادہ افراد بیمار ہیں۔ عہدیدار وباء پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، جس کا آغاز گنی سے ہوا اور جو لائبیریا ، سیرالیون اور نائجیریا میں پھیل گئی ہے۔ بیما

ذرائع ابلاغ کے خلاف کارروائی پر بنگلہ دیش میں 20,000 افراد کا جلوس

ڈھاکہ ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ میں حکومت کی نئی پالیسی منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے تقریباً 20,000 حامیوں نے جن کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنس کی آزادی پر حکومت کی پابندیاں برداشت نہیں کریں گے، ایک حکومت مخالف جلوس نکالا۔ اہم اپوزیشن بی این پی اور اس کی حلیف 19 سیاسی پارٹیوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

عمران خان اور طاہر القادری کا پارلیمنٹ کی سمت جلوس

اسلام آباد ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوج کی تعیناتی سے بے پرواہ پاکستان کے اپوزیشن قائد عمران خان اور عالم دین طاہر القادری نے آج اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ زبردست قلعہ بند علاقہ ’’ریڈ زون‘‘ کی سمت جلوس کی شکل میں پیشرفت کرنا شروع کردیا۔ عمران خان اور طاہر القادری گزشتہ چھ دن سے وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ا

موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر 15 امریکی فضائی حملے

دبئی؍واشنگٹن۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرنے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے حملے تیز کر دیئے ہیں۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی شہر موصل کے مرکزی ڈیم کا قبضہ چھڑانے کیلئے ڈیم کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے 15 فضائی حملے کئے۔

ہم امریکہ کو خون میں نہلا دیں گے، اسلامک اسٹیٹ کی دھمکی

بغداد۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں ایک بڑے علاقے پر قابض شدت پسند گروپ ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے خون میں نہلا دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو میں ایک امریکی کا کٹا ہوا سر بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ اس گروہ کی دیگر کارروائیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ واضح

آئی ایس میں بڑے پیمانے بھرتیاں،عراق و شام کی کارروائیاں جاری

بیروت۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) موصل ڈیم پر قبضے کے بعد عراقی فورسز نے تِکریت کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچھ اہم عمارتیں اب ملکی دستوں کے کنٹرول میں آ گئی ہیں۔امریکی صدر براک اوباما زمینی دستے عراق نہیں بھیجنا چاہتے۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فوجی کارروائی

داعش نے جاپانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی

بغداد۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامی عراق و شام (داعش)نے یو ٹیوب پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شام میں لاپتہ ہونے والے جاپانی باشندے کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائیٹرز‘ کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جاپان داعش کے جنگجوئوں کی جانب سے شمالی شام سے اغوا کر

القاعدہ اور دولت اسلامیہ مسلمانوں کے اولین دشمن : سعودی مفتی اعظم

ریاض ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو اسلام کا ’’اولین دشمن‘‘ قرار دیا۔ ان کا ایک بیان آج ریاض سے جاری کیا گیا۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین عالم دین نے کہا کہ ’’انتہاء پسندی، بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے نظریات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان نظریات پر ع

لیبیا میں فضائی حملے، ہمسایہ ملک ملوث

طرابلس ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کی سرکاری فوج کے بھگوڑے جرنیل خلیفہ حفتر کے ایک کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو دارالحکومت طرابلس پر حفتر کی فضائیہ نے کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی کا مقصد اسلامی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا تاکہ کئی ہفتوں سے طرابلس میں جاری خوں ریزی پر قابو پایا جا سکے۔طرابلس کے مشرقی شہر مصر

شامی انتہا پسندوں کے پاس طیارہ شکن ہتھیار موجود : امریکی ایوی ایشن

واشنگٹن۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایوی ایشن سے متعلق وفاقی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام امریکی فضائی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ شام کی فضاوں میں پرواز سے گریز کریں۔ اس احتیاط کی وجہ شام میں لڑائی کی تازہ صورت حال میں خطرات کا مزید بڑھ جانا بتایا گیا ہے۔ ایف اے اے نے اس پہلے بھی امریکی جہازوں کو شام کے اوپر ا