لاہورمیں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

لاہور ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لاہورکے علاقے بادامی باغ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3بھائی ہلاک اور 3 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں رہائش پذیر عامر بٹ اور خالد خان گروپ میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں 3 بھائی ببلو ، بلال اور پپو جانبر نہ ہوسکے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

لیبیا سے 80 پاکستانیوں کی رہائی کرشمہ سے کم نہیں
کراچی۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ لیبیا کی موجودہ خانہ جنگی کی صورتحال کے باوجود ذلیتین جیل میں نظر بند 175 پاکستانی قیدیوں میں سے 80 پابند سلاسل پاکستانیوں کو رہائی دلا دی گئی ہے جو کسی کرشمہ سے کم نہیں ہے۔