پاکستان ہندوستان کا فرمانبردار نہیں وزارت خارجہ پاکستان

اسلام آباد ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت علحدگی پسندقائدین سے پاکستان کے سفیر کی ملاقات کے بعد منسوخ کردینے کے ہندوستان کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کا فرمانبردار نہیں ہے۔ ترجمان تسلیم اسلم نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جبکہ حریت قائدین سے پاکستان کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہو۔ یہ پاکستان کی دیرینہ روایت ہے۔ ہندوستان کو اس پر برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔