تحریک انصاف کے پانچ مطالبات پر حکومت آمادہ

لاہور ۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی، انتخابی اصلاحات، نیا الیکشن کمیشن، دھاندلی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی، حکومت تحریک انصاف کے یہ پانچ مطالبات ماننے پر آمادہ دکھائی دے رہی ہے ۔ حکومتی تبدیلی آئینی طریقے سے کرنے پر اصرار ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنی رضامندی سے سیاستدانوں اور اپوزیشن قائدین کو ان باتوں سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت متنازعہ حلقوں کی گنتی کے لئے تیار اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لئے اصلاحات پر بھی آمادہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر بھی رضامندی کے اشارے دئیے ہیں اور دھاندلی کے ذمے داران کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کا اصرار ہے کہ اقتدار کی تبدیلی آئین کے طریقہ کار کے مطابق ہو گی۔ حکومتی آمادگی اور پانچوں مطالبات خورشید شاہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بھی زیر غورآئے۔