بی جے پی نے تہذیب و پروٹوکول فراموش کردیئے

ممبئی ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعلی مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی سے بہت زیادہ خفا ہیں ۔ ان کا خفا ہونا بجا بھی معلوم ہوتا ہے کیوں کہ جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار پر آئی ہے پارٹی کے تمام لیڈرس ہوا میں اُڑ رہے ہیں اور ادب ، تہذیب اور پروٹوکول سب کچھ فراموش کرچکے ہیں ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ این ڈی اے

بہار میں پولنگ کے دوران مودی کا دورہ جھار کھنڈ

پٹنہ۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ بہار جتیندر رام مانجھی نے بہار کی دس اسمبلی نشستوں کیلئے جاری ضمنی انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جھار کھنڈ پر سوال اٹھایا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مانجھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پڑوسی ریاست جھار کھنڈ میں کئی پراجکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے تقاریر بھی کررہ

اروم شرمیلا کا گھر اور والدہ سے دور رہنے کا فیصلہ

کولکتہ۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی گرفتاری سے رہائی کے باوجود بھی دائیں بازو کی سماجی کارکن اروم چانو شرمیلا نے اپنا عزم برقرار رکھا ہے کہ جب حکومت مسلح افواج کو دیئے گئے زائد اختیارات کو ختم نہیں کردیتی (AFSPA) اس وقت تک نہ تو وہ اپنے مکان میں داخل ہوں گی اور نہ ہی اپنی والدہ سے ملاقات کریں گی۔ 42سالہ شرمیلا اپنی 14سالہ بھوک ہڑتال جاری

پی کے پوسٹر: عامر کیخلاف معاملہ درج کرنے عدالتی ہدایت

جبلپور( ایم پی )۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے پولیس کو فلم اداکار عامر خان ، فلمساز راجو ہیرانی، ودھو ونود چوپڑہ اور دیگر کے خلاف ان کی فلم ’ ’ پی کے ‘‘ کے عریاں اور مخرب اخلاق پوسٹر کی اشاعت کے خلاف معاملہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امیت ساہو نامی ایک وکیل کی جانب سے داخل کی گئی شکایت پر جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (JMFC) آر

مظفر نگر فسادات : قاتل ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گذشتہ سال ستمبر میں یہاں پھوٹ پڑے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران موضع لیانک میں تین مقامی افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ملوث چھ افراد کی درخواست ضمانت کو مقامی عدالت نے مسترد کردیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جتندر کمار نے چھ ملزمین ستبیر ، ارون کمار ، رویندر ، رام ویر ، پردیپ اور سنجیو کی یہ درخواست

محروس ہندوستانی ورکرس پر سشما سوراج کی تشویش

نئی دہلی۔/21ا گسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج عراق کے شوہر موصل میں 39ہندوستانی ورکرس کو صومالیہ کے قزاقوں کی جانب سے مسلسل قید میں رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ محروس ہندوستانی ورکرس کے مصائب دراصل عالم عرب میں پائی جانے والی بدامنی اور جنگ و جدال کے منفی اثرات کے مظہر ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہ

ہند ، بنگلہ دیش کا شورش پسندی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے آج شمال مشرقی شورش پسندوں اور ایک دوسرے کے علاقوں میں ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے سے متعلق مسائل پر دونوں ملکوں کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی فورسیس کی جہاں منعقدہ باہمی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے دورہ کنندہ وفد نے اپنے ڈاکٹر جنرل میجر جنرل عزیزاح

سلمان خاں ٹکر اور فرار کیس : گواہوں کے بیانات لاپتہ

ممبئی ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایکٹر سلمان خاں جو 2002 کے ٹکر اور فرار معاملہ میں ملوث ہیں اور مقدمہ کی سماعت کا سلسلہ بھی عرصہ دراز سے جاری ہے وہیں اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کیس مزید تاخیر کا شکار ہوجائے گا کیوں کہ پولیس نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ عینی شاہدین کے حقیقی بیانات کے بعد اب کیس ڈائریاں بھی لاپتہ ہوگئی ہیں ۔ جس کے بعد عدا

شام میں اپنے شہریوں کو بچانے امریکہ کی خفیہ کارروائی

واشنگٹن 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خصوصی کارروائی کرنے والی افواج نے شام میں خفیہ دھاوا صدر امریکہ بارک اوباما کے اشارہ پر شروع کردیا ہے تاکہ صحافی ڈینس فولے اور دیگر امریکیوں کو جنھیں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، بچایا جاسکے۔ لیکن یہ ’’پیچیدہ‘‘ کارروائی ناکام ہوگئی اور بچاؤ ٹیموں کا تخلیہ کروادیا

حماس کا تل ابیب میں غیرملکی پروازوں کو انتباہ

غزہ ، 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری شعبہ نے اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر دوبارہ جارحیت کے آغاز کے بعد غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر پروازوں پر کی آمدورفت پر انتباہ کیا ہے جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں نو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان