عرس شریف

حیدرآباد /21 اگست ( راست ) عرس شریف حضرت سیدنا سید طاہر شاہ ولی بابا بغدادی المعروف سرکار طاہر چھاونی غلام مرتضی بیرون کندیکل گیٹ 24 تا 26 اگست مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی قادری المعروف حضرت حیدر پاشاہ قبلہ سجادہ نشین خانقاہ قادریہ مقرر ہے ۔ 24 اگست غسل شریف 10 بجے شب ختم قرآن مجید و محفل نعت 12 بجے شب غسل مبارک 25 اگست بعد نماز عشاء جلوس صندل مبارک گلشن طاہر تا درگاہ شریف 9 تا 11 بجے شب محفل سماع مقرر ہے ۔ محفل چراغ 26 اگست بعد نماز عشاء تا 9 بجے شب محفل نعت پاک 11 تا 2 بجے شب محفل سماع مقرر ہے ۔ مراسم عرس شریف سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔
٭٭ عرس شریف سیدنا حضرت سید شاہ حکیم الملک نظام الدین احمد موسوی الحسنی قادریؒ الگیلانی المعروف حصرت حکیم شاہ بابا واقع حکیم جبل نور حکیم پیٹ ٹولی چوکی 26 اگست کو مقرر ہے۔ 26 اگست کو بعد عصر حسب علمدرآمد قدیم برآمدگی صندل شریف سجادہ نشین متولی کے مکان سے روانہ ہوکر بارگاہ حضرت حکیم شاہ باباؒ جبل نور پہونچے گا ۔ بعد عشاء بدست متولی جملہ مراسم عرس انجام پائیں گے 9 بجے شب جلسہ فیضان اولیاء اللہ ہوگا ۔ جلسہ کو علماء اکرام مشائخ عظام سعادت اکرام و دانشوران ملت خطاب کریں گے ۔ 27 اگست کو محفل چراغاں و سلام فاتحہ دعائے امن سلامتی خیر ہوگی ۔