شاہی امام نے اسکولوں میں اردو سے تعصب اور ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کی مذمت کی
نئی دہلی 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام)شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو ہدایت کی کہ فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے والوں اور اشتعال انگیزی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ نیز سوجھ بوجھ کے ساتھ ایسے لوگوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔ انہو ںنے کہا یو پی میں اس طرح کی کوشش