میدک میں تلنگانہ کے ہیروز اور غداروں کے درمیان مقابلہ: ہریش راؤ

حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ حلقہ لوک سبھا میدک کے ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی ٹی آر ایس کو بے مثال کامیابی حاصل ہوگی اور دیگر دو جماعتوں کانگریس اور بی جے پی کو دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوگا اور رائے دہی سے ان دونوں جماعتوں کی صحیح حالت کا پتہ چل جائے گا۔ ہریش راؤ نے میدک کو مختلف تحر

چرلہ پلی جیل میں اچانک دھاوے، 3سیل فونس ضبط

حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( پی ٹی آئی؍ سیاست نیوز) چرلہ پلی سنٹرل جیل کے حکام نے کرناٹک کے سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کی ضمانت کے بدلے رقم اسکام کیس کے ملزم یادگیری راؤ کے بشمول دیگر قیدیوں کے قبضہ سے 3سیل فون اور دیگر اشیاء ضبط کرنے کے بعد جیل میں ان ممنوعہ اشیاء کی رسائی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل ( تلنگانہ محابس ) وی کے سنگھ ن

عادل آباد میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ایک چھ سالہ لڑکی کی اس کے پڑوسی طالب علم نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی۔ نرمل رورل سرکل انسپکٹر اے رگھو نے کہا کہ ملزم انٹر سیکنڈ ایر کا طالب علم ہے جس نے گزشتہ پندرہ دن کے دوران دو موقعوں پر مبینہ طور پر لڑکی کو اپنے گھر لے جاکر عصمت ریزی کی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم بھی نابالغ ہے۔

بی جے پی میں داخلی اختلافات منظرعام پر ،حکومت کو الجھن

نئی دہلی ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت اپنے 100 دن مکمل ہونے کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ اچانک وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی اور وزیرداخلہ کو الجھن آمیز صورتحال سے دوچار ہونا پڑا اور یہ سب معاملہ کو سلجھانے میں لگ گئے۔ ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ سطح پر اختلافات کو بے نقاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی تھی کہ راجناتھ سنگھ کے فرزند کی غلط برتا

بدعنوان لوگوں کو وزیر نہ بنانے وزیراعظم اور چیف منسٹروں کو مشورہ

نئی دہلی ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو وزراء بننے کیلئے نااہل قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور چیف منسٹرس کو یہ سخت مشورہ دیا کہ ایسے افراد کو جو مجرمانہ پس منظر رکھتے ہو اور کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہوں، انہیں وزارت نہ دی جائے۔ ایک سنگ میل فیصلے میں سپریم کورٹ نے آج ایسی عرضی خارج کردی

ممبئی سے لاپتہ نوجوان عراق میں ہلاک

ممبئی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 4 نوجوان جو اچانک لاپتہ ہوگئے اور ان کے بارے میں یہ گمان کیا جارہا تھا کہ عراق میں انہوں نے داعش سے وابستگی اختیار کرلی ہے، ان میں کلیان (ممبئی) سے تعلق رکھنے والے عارف اعجاز مجید کی عراق میں لڑائی کے دوران ہلاکت کی اطلاع ہے۔ عارف انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور وہ ماہ مئی سے اپنے گھر سے لاپتہ تھ

ملزم کے فرار ہونے کی مفروضہ کہانی، ماں کی شکایت

ممبئی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباد اسلحہ ذخیرہ مقدمہ میں مبینہ طور پر مغربی بنگال پولیس کی تحویل سے ملزم کے فرار ہونے کے 3 دن بعد ماں نے اورنگ آباد پولیس کمشنر کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ فرضی کہانی ہے۔ شیخ عبدالنعیم کی ماں قمر شیخ نے کہا کہ پولیس نے یہ کہانی تیار کی اور جس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ان

ایر انڈیا کی 100 روپئے میں پرواز! ویب سائیٹ بوجھ برداشت نہ کرسکی

نئی دہلی ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ایرلائنس ایرانڈیا نے آج چہارشنبہ کو سابقہ انڈین ایرلائنس کے ساتھ اپنے انضمام کی خوشی ’ایرانڈیا ڈے‘ کے طور پر منائی اور محدود مدت کیلئے 100 روپئے میں ٹکٹس کی پیشکش کی۔ اس ساتھ ہی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور غیرمعمولی بوجھ کی وجہ سے ویب سائیٹ کراش ہوگئی تھی۔ ایرانڈیا ایکسپریس نے چند گھنٹوں تک و

ہندوستانی فورس فائرنگ کیوں کررہی ہے؟پاکستانی فوج کا سوال

اخنور۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کی سرحدی فورسیس کا آج حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پہلا اجلاس منعقد ہوا لیکن 45 منٹ کی یہ بات چیت بے نتیجہ رہی۔ بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس کے مابین یہ اجلاس سرحد پر کشیدگی کم کرنے کیلئے منعقد ہوا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کے بارے میں کو

لالو پرساد کے قلب کی کامیاب سرجری

ممبئی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی آج ایک خانگی ہاسپٹل میں 6 گھنٹے طویل قلب کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ 66 سالہ سابق چیف منسٹر بہار کا نامور ماہر امراض قلب رماکانت پانڈا کی زیرقیادت 20 ڈاکٹرس پر مشتمل ٹیم نے ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں آپریشن کیا۔ رما کانت پانڈا 5 سال قبل سابق وزیراع

کانگریس جہاں کہیں ضرورت ہو سیکولر طاقتوں سے اتحاد کیلئے تیار

نئی دہلی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی کے ضمی انتخابی نتائج آر جے ڈی ۔ جے ڈی یو ۔ کانگریس اتحاد کے حق میں ظاہر ہونے کے بعد کانگریس نے آج کہا کہ جہاں کہی ضرورت ہو پارٹی سیکولر طاقتوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہے۔ پارٹی ترجمان راجیو گوڑا نے کہا کہ کئی سال قبل کانگریس نے شملہ میں اتحاد کی بات کی تھی اور یہ پالیسی ہنوز برقرار ہے۔

مرسی اور ہزاروں افراد پر مظالم بین الاقوامی برادری کو توجہ دہانی

جنیوا ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی اہلیہ کی قریبی ساتھی نے جنیوا میں محروس سابق صدر کو جیل سے آزاد کرانے اور مظالم کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے مدد کی خواہش کی ہے۔ سارا عطیہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری سے مخاطب ہیں کیونکہ مصر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے تعلق سے وہ جوابدہ ہیں۔ حقیقت یہ ہیکہ آج بھی ک

غزہ میں لاکھوں افراد نے فتح کا جشن منایا

غزہ سٹی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں عام حالات آج کسی قدر بحال ہوسکے اور تقریباً 50 دن جاری رہی جنگ کے بعد لوگوں نے فتح کا جشن منایا اور اطمینان کی سانس لی۔ اسرائیل اور حماس کے مابین طویل مدتی معاملت کل طئے پائی۔ اس کے ساتھ ہی لاکھوں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کامیابی کا جشن منایا۔ اس فائربندی کے بعد غزہ پر کوئی فضائی حملے نہیں کئے گئ

احمد دعوت گلو ترکی کے نئے وزیراعظم

انقرہ ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) نے آج وزیرخارجہ احمد دعوت گلو کے وزیراعظم رجب طیب اردغان کے جانشین کی حیثیت سے توثیق کردی ہے۔ وہ ملک کے وزیراعظم اور پارٹی لیڈر ہوں گے۔ طیب اردغان کے بحیثیت صدر جائزہ لینے کے ایک دن قبل اے کے پی نے بھاری اکثریت کے ساتھ دعوت گلو کے نام کو منظوری دے دی۔ اس د

نواز شریف کا مستعفی ہونے سے صاف انکار

اسلام آباد ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور اپوزیشن کے مابین محاذ آرائی شدت اختیار کرگئی اور وزیراعظم نواز شریف نے مستعفی ہونے کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا۔ عمران خان نے نواز شریف کے مستعفی ہونے تک کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کردیا ہے۔ جاریہ سیاسی بحران کے دوران پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے احتجا

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد عبدالصمد انجینئر ولد جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم کا 26 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ جن کی عمر 74 سال تھی ۔ نماز جنازہ 27 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9618077471 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

’’عمرہ و حج کا آسان عملی طریقہ‘‘ کی مفت تقسیم
اردو۔ انگریزی کتابچہ اب انٹرنٹ ، موبائل فون پر بھی دستیاب