Month: 2014 اگست
فیئر پرائس شاپ مالکین کی من مانی اور کالا بازاری ، غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
پرانے شہر کے بیشتر علاقوں میں راشن کی دوکانات سے غریبوں کو کوئی فائدہ نہیں، مہنگی ضروری اشیاء خریدنے پر مجبور
سدانند گوڑا کے فرزند کیخلاف عصمت ریزی کا الزام
مجھے بہو کے طور پر قبول کیا جائے : اداکارہ
آرٹی سی بسوں کو جدید ٹکنالوجی سے لیس کرنے کا منصوبہ
VTSاور GPSکے استعمال کے لیے اقدامات جاری
داغدار وزرا اور سپریم کورٹ رولنگ
آپ کہتے ہیں پرایوں نے کیا ہم کو تباہ
بندہ پرور کہیں اپنوں ہی کا یہ کام نہ ہو
داغدار وزرا اور سپریم کورٹ رولنگ
’’جب تک دُنیا رہے گی ، عصمت ریزی ہوتی رہے گی ‘‘
کولکتہ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کے ایک اور لیڈر نے آج یہ کہتے ہوئے نیا تنازعہ کھڑا کردیا کہ ’’جب تک دُنیا قائم رہے گی، عصمت ریزی کے واقعات ہوتے رہیں گے‘‘۔ اپوزیشن اور حقوق خواتین کی تنظیموں نے ان کے بیان کی سخت مذمت کی۔ ترنمول کانگریس لیڈر دیپک ہلدار نے پڑوسی ساؤتھ 24 پرگنا ڈسٹرکٹ میں واقع ڈائمنڈ ہاربر میں کل ایک اجلا
حکومت ِ ہند کشمیر پر بات چیت کیلئے تیار
نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کے دائرۂ کار میں جموں و کشمیر مسئلہ پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ وزارتِ اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے حکومت ِ پاکستان کے ان ریمارکس پر یہ بات کہی جس میں کہا گیا تھا کہ کشمیر پر مذاکرات کے بغیر ہند۔پاک بات چیت ناقابل ق
بی جے پی کا ہندوتوا کارڈ استعمال کرنے کا منصوبہ
متنازعہ یوگی ادتیہ ناتھ کو یوپی ضمنی انتخابات کی ذمہ داری
ہندوستانی عازمین کے پہلے قافلے کی مدینہ منورہ آمد
جدہ۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ کولکتہ سے 235 عازمین کیلئے ایر اِنڈیا کی پرواز A15001 کل مدینہ منورہ میں پرنس محمد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچی جہاں ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب حامد علی راؤ، قونصل جنرل ہندوستان بی ایس مبارک اور دیگر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور جنر
اسرائیل کیساتھ جنگ آخری نہیں تھی : خالد مشعل
دوحہ؍ یروشلم۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حماس لیڈر خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین حالیہ جنگ لڑائی کا آخری دور نہیں تھا بلکہ یہ ہمارے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت سنگ میل تھا۔ انہوں نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اسرائیل طاقتور ہے اور اسے بین الاقوامی برادری کی مدد بھی حاصل ہے۔ اس کے باوجو
عراق : داعش نے خواتین کا الخنسا بریگیڈ تشکیل دیا
بغداد۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت الاسلامیہ یا آئی ایس کے شدت پسندوں کی طرف سے شام کے شہر رقعہ کو فتح کئے اور چوکیاں قائم کئے چند ہی ماہ گزرے ہیں، انھیں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ شدت پسندوں کے دشمن خواتین کا لباس پہن کر شہر سے فرار ہو رہے ہیں۔ لڑاکا مرد و خواتین کی جامہ تلاشی لینے سے قاصر ہیں، جو روایتی طور پر لمبا ابایہ پہنتی ہیں، جب
غزہ کی تعمیر نو شروع ،امدادی ساز و سامان بھی پہنچ رہا ہے
غزہ سٹی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سٹی میں آج جنگ بندی کے دوسرے دن امدادی ساز و سامان کی کھیپ پہنچنے شروع ہوگئی اور عوام تعمیر نو کے کاموں میں جٹ گئے ہیں۔ مستقل جنگ بندی کا آج دوسرا دن تھا جس میں سڑکوں پر پھر سے رونق بحال ہوگئی۔ عوام کو اپنی ضروریاتِ زندگی کے سامان خریدنے کے لئے بازاروں کا رُخ کرتے دیکھا گیا۔ اسرائیل اور حماس کے مابین
چین: سڑک حادثہ میں 15ہلاک
بیجنگ۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی چین میں بس اور ٹرک میں تصادم سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی صوبہ گانسو میں بس 61 مسافروں کو لے کر سڑک پر رواں تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے بے قابو ہو گئی۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔
داعش، شامی فوج دونوں جنگی جرائم کے مرتکب : یو این
جنیوا۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں اور دونوں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ عالمی ادارے کے محققین کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں ’داعش‘ نے اپنی حکومت
النصرہ فرنٹ کا گولان کی سرحدی راہداری پر قبضہ
بیروت۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں القاعدہ کی النصرہ فرنٹ کے نام سے سرگرم شاخ نے شام اور اسرائیل کے درمیان سرحدی راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ سرحدی راہداری گولان پہاڑیوں کے علاقے میں ہے۔ شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ نے النصرہ فرنٹ کی اس کامیابی کی خبر دی ہے۔ اس سے پہلے النصرہ فرنٹ کے عسکریت پسندوں نے سرحد کے شا
امریکہ نے لاہور کے ’مَنی چینجر‘ کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا!
واشنگٹن۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے پاکستان کے مشرقی شہر اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کام کرنے والی ایک ’منی چینجنگ‘ فرم کے مالک کو ممنوعہ عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ کے ساتھ مبینہ رابطوں کے باعث ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق عصما منی