جماعت اسلامی کی عمران خان کو تائید

لاہور۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہیکہ عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں بھی کچھ معاملات پر تحفظات ہیں لیکن حکومت نے بروقت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرجمہوری قوتوں کو برداشت نہیں کرینگے، کوئی ایسا راستہ نکالا جائے کہ ملک اور جمہوریت بچ جائیں۔

عراق سے10,000 عیسائی شام فرار

بغداد۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام)عراق کے حقوق انسانی گروپ نے کہا ہے کہ داعش حملوں کے بعد دس ہزار عراقی پناہ گزین فرار ہو کر شام پہنچ گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے حقوق انسانی گروپ کے وزیر محمد شیعہ السوڈانی نے بتایا کہ داعش کے حملوں کے بعد 40,000 سے زائد عیسائی بے گھر ہو گئے ہیں۔ دس ہزار کے قریب شہری فرار ہو کر شام چلے گئے ہیں۔