حکمرانوں کے ظلم کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے: طاہر القادری

لاہور ۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ وہ چودہ اگست کو لاہور سے انقلاب مارچ کا آغاز کرتے ہوئے عمران خان کے آزادی مارچ کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں موجودہ حکمرانوں کے ظلم کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ اپنی تحریک کے حال ہی میں مارے جانے والے کارکنوں کی یاد میں لاہور میں یوم شہداء کی مرکزی تقریب سے اپنے خطاب میں قادری نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت ملک میں مارشل لاء نہیں چاہتے اور حقیقی جمہوریت کے خواہش مند ہیں۔ طاہر القادری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اطلاع مل چکی ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ قادری کے بقول اگر ایسا ہوا تو ان کے ’قتل کے ذمہ دار شریف برادران ہوں گے‘۔