عمران خان پاکستان میں فوجی حکمرانی کے مخالف

اسلام آباد ۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی کرکٹ ہیرو عمران خان نے آج اس شبہ کا ازالہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنے مخالف حکومت احتجاجوں کے ذریعہ اقتدار پر ملٹری کے قبضہ کی راہ ہموار کررہے ہیں اور کہا کہ مارشل لا اس ملک کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس ملک کے کبھی بھی فوجی حکمرانی کی تائید نہیں کریں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مارشل لا سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہم کسی بھی قسم کے تشدد کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو موردالزام ٹھہرایا کہ وہ ایجی ٹیشنس میں حصہ لینے والے لوگوں کو دور کرنے کیلئے ملٹری مداخلت کے خطرہ کا استعمال کررہے ہیں اور ان کا معزول مصری ڈکٹیٹر حسنی مبارک سے تقابل کیا۔ عمران نے کہا کہ پرامن احتجاج ہورہا ہے جو ہر کسی کا دستوری حق ہے۔ ایسے میں ملٹری حکمرانی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔