یوکرین کا تنازعہ ، نیٹو کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا اہم ایجنڈا

برسلز ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) کے وزرائے خارجہ آج یہاں اہم ملاقات میں یوکرین کے بحران پر گفتگو کریں گے۔ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد اس 28 رکنی عسکری اتحاد کے وزراء پہلی مرتبہ مل رہے ہیں۔ ادھر روس نے یوکرین کی مشرقی سرحدوں سے اپنے کچھ فوجی واپس بلا لئے ہیں۔ واشنگٹن حکومت نے کہا ہے کہ اگر یہ خبریں درست

ملائیشیائی طیارہ کا سرچ آپریشن تیز آخری رابطہ کا نیا متن جاری

پرتھ ؍ کوالالمپور ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی بچاؤ ٹیمیں ملائیشین ایئر لائنز کے لاپتہ طیارہ کے سرچ آپریشن میں تیزی لے آئی ہیں۔ پرواز ایم ایچ 370 کے بلیک باکس کی بیٹری ختم ہو رہی ہے اور حکام کے مطابق ایک ہفتے بعد بلیک باکس سے سگنلز آنا بند ہو جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ دس بحری اور اتنے ہی فضائی جہاز جنوبی بحر ہند کے اس مقا

چین میں موسلادھار بارش، 21 ہلاک

بیجنگ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چین میں گذشتہ چند دن سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجہ میں کم سے کم 21 افراد ہلاک اور دیگر 4 لاپتہ ہوگئے۔ چین کے 7 صوبوں میں آج بھی زبردست بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں 11 لاکھ 7 ہزار افراد بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ 17 ہزار افراد گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کو منتقل ہونے کیلئے مجبور ہوگئے۔ 6600 افراد کو ہنگامی

مشرف کو باہر جانے کی اجازت پر فیصلہ موخر، نواز شریف کی مشاورت

اسلام آباد ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئین کی بالا دستی کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی۔ ان رہنماؤں میں چوہدری

سندھ اسمبلی : لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کیخلاف قرارداد منظور

کراچی ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سندھ اسمبلی میں لڑکیوں کی کم عمر میں شادی، دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت اور زنا کے مقدمے میں ’ڈی این اے ٹسٹ‘ کو بطور شہادت قبول نہ کرنے سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے خلاف قرار داد پیر کو منظور کرلی گئی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں اور آزاد خیال مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جبکہ اسمب

انتخابی کامیابی پر اردغان کو عالمی قائدین کی مبارکباد

انقرہ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی ان عالمی قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان کی اے کے پارٹی کی مقامی انتخابات میں شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔ پوٹن نے اردغان کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی۔ بوسنیا کے باقر عزت بیگووچ نے بھی اردغان کے نام پیام مبارکبا

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک دیا گیا

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت تیل نے ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کو روک دیا ہے اور وجہ بتاتی ہے کہ ایک سال قبل اس کو تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ سے نہیں روکا گیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں ماہانہ 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کے غیر مقبول فیصلے سے انتخابات کے دوران عوام پر مرتبہ ہونے والے اثرات کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزارت پٹرولیم نے

گجراتی چائے والا کا بنارسی پان والا سے مقابلہ

ورانسی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چائے والا پس منظر کے حامل بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی سے مقابلہ کیلئے سماج وادی پارٹی نے کیلاش چورسیا کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو (چورسیا) پان والا خاندان کی تاریخ رکھتے ہیں۔ مودی اکثر اپنے ماضی کی باتیں کرتے ہیں اور بتاتے ہیںکہ وہ ایک معمولی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی زن

’’ کانگریس میں نہ کوئی اچھا نیتا ہے، نہ اچھی نیتی اور نہ اچھی نیت‘‘

ڈبرو گڑھ۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آسام میں بھی مودی لہر اپنا کام کررہی ہے کیونکہ جن تین انتخابی ریالیوں میں مودی نے شرکت کی ہے وہاں عوام کا ہجوم اُمڈ پڑا تھا، جن میں مسلمانوں، چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں اور قبائیلیوں کی بھی قابل لحاظ تعداد موجود تھی اور وہ نریندر مودی کی تائید میں نعرہ بازی کررہ

’’واجپائی جیسا کوئی مقرر نہیں، مودی صرف مقبول ہیں اچھے مقرر نہیں‘‘

جھانسی۔یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی شعلہ بیان قائد اوما بھارتی نے حالانکہ صرف ایک روز قبل ہی اپنی پارٹی کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندرمودی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایک اچھے مقرر نہیں ہیں یعنی ایک سیاسی قائد کو جس طرح موثر انداز میں تقریر کرنی چاہیئے، مودی کے پاس وہ صلاحیت نہیں ہے۔ اوما بھارتی کے اس بیان کے بعد تنازعہ پی

حامد انصاری 77سال کے ہوگئے، روشیا کی مبارکباد

چینائی۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر تمل ناڈو کے روشیا نے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کو ان کی 77ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ راج بھون سے جاری کئے گئے مبارکبادی کے پیغام میں کے روشیا نے حامد انصاری کو سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ موصوف کی دوراندیشی، مہارت اور جرأت مندی سے ہندوستان کے دیگر ممالک کے سا

عام انتخابات میں 30,000 کروڑ روپئے کے مصارف

نئی دہلی۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب عام انتخابات قریب پہونچ رہے ہیں، ان انتخابات پر صرف ہونے والی مجموعی رقم 30,000 کروڑ روپئے میں کم سے کم ایک تہائی رقم غیر محسوب (کالا دھن) رہے گی۔ ایک جائزہ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے مجموعی طور پر 30,000 کروڑ روپئے بطور انتخابی مصارف استعمال ہوں گے جو ہندوستان م

جے ڈی ( یو) کے انیل کمار شرما 850کروڑ روپئے کیساتھ مالدارترین امیدوار

پٹنہ۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) رئیل اسٹیٹ تاجر انیل کمار شرما جو جہان آباد سے جے ڈی ( یو ) کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑرہے ہیں ، ان کے اثاثہ جات کے تخمینہ کا اگر جائزہ لیا جائے تو وہ انتخابی امیدواروں میں 850 کروڑ روپیوں کے اثاثے کے ساتھ سب سے زیادہ مالدار ہیں۔ امرپالی گروپ آف کمپنیز کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر 50سالہ شرما کی جائیدا

سلمان خان کے مقدمہ کی سماعت اب 28اپریل کو

ممبئی ۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )’’ ٹکر دینے اور فرا ر‘‘ معاملہ میں ملوث بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے مقدمہ کی سماعت ایک سیشن عدالت نے 28اپریل تک ملتوی کردی ہے کیونکہ استغاثہ نے درخواست داخل کرتے ہوئے الیکشن ڈیوٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ سے گواہان کو پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔ تحقیقاتی افسر راجندر کانے نے عدا

ممبئی میں بیسٹ کی اچانک ہڑتال

ممبئی ۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (BEST) کے بس ڈرائیورس اور کنڈکٹرس نے آج اچانک ہڑتال کردی ہے ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے کام کے اوقات میں کمی کی جائے۔ اچانک ہڑتال کی وجہ سے اسکول اور دفتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران ممبئی کی’’ لائف لائن‘‘ سمجھی جانے والی لوکل ٹرینوں