سرینواسن صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن کے خلاف سپریم کورٹ نے آج سخت گیر فیصلہ کرتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں تاکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جس میں ان کے داماد گروناتھ میپن اور دیگر کھلاڑی ملوث ہیں، اس کی شفافیت کے ساتھ تحقیقات کی جاسکیں۔ مہربند لفافہ میں داخل کردہ رپورٹ

سرینواسن سے سابق کھلاڑیوں نے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن کو سپریم کورٹ نے صدرکے عہدہ سے مستعفی ہونے کا حکم دیتے ہوئے انہیں دو دن کا وقت دیا ہے لیکن ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی سابق کھلاڑیوں نے انہیں سبکدوش ہوجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سربمہر رپورٹ داخل کرنے کے بعد جسٹس اے کے پٹنائک کی صدارت میں بنچ نے آئی پی ای

سرینا کی پیشقدمی، شاراپوا جدوجہد کے بعد کامیاب

میامی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک سریناولیمس نے یہاں کھیلے جارہے اے ٹی پی سونی اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ سابق عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی شاراپوا کو تین سیٹوں پر مشتمل جدوجہد کے مقابلہ میں کامیابی کے بعد پیشقدمی کا موقع ملا ہے۔ ٹورنمنٹ کی سرفہرست اور دفاعی چمپیئن سرینا ولیمس نے امریکی کوالیفائر کھلاڑ

دھونی کو قیادت سے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : کپل

کوالالمپور ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہیندر سنگھ دھونی کو محدود اوور کی کرکٹ میں مقابلہ کا انتہائی شاندار انداز میں ختم کرنے والے کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہیکہ انہیں تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کو جاری رکھنا چاہئے اور انہیں قیادت سے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 55 سالہ کپل دیو پندرہویں لوراز ورل

نڈال کی سونی اوپن میں پیشقدمی

میامی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال اور تیز سرویس کیلئے مشہور کینیڈا کے کھلاڑی نیلوس راونک کو سونی اوپن کے مقابلوں میں کوئی خاص جدوجہد کرنی نہیں پڑی اور آسان فتوحات کے ذریعہ ان کھلاڑیوں نے ٹورنمنٹ میں پیشقدمی کرلی ہے۔ نڈال نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو 6-1 ، 6-0 سے شکست دی جبکہ عالمی درجہ بندی میں بارہویں م

نیوساوتھ ویلس نے شیفلڈ خطاب جیت لیا

کینبرا ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوساوتھ ویلس نے 2007-08ء کے بعد پہلی مرتبہ شیفلڈ شیلڈ خطاب حاصل کرلیا ہے جیسا کہ کپتان اسٹیواسمتھ اور ان کے ویسٹرن آسٹریلین ہم منصب نے گھریلو کرکٹ کے خطابی مقابلہ کے بارش سے متاثر ہونے کے بعد اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسمتھ کی ٹیم کو مقابلہ صرف ڈرا کرنا ہی کافی تھا جس کے بعد اس ٹیم نے 46 ویں مرتبہ یہ خطاب

سائنا اور سندھو کا سیمی فائنلس میں مقابلہ متوقع

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ڈبلیو ایف انڈیا سوپر سیریز میں خطاب کیلئے سائنا نہوال اور پی وی سندھو امیدوں کا مرکز ہیں لیکن دونوں کھلاڑیوں کا ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلس میں مقابلہ متوقع ہے جیسا کہ خاتون زمرہ کے سنگلس مقابلوں میں دونوں ہی کھلاڑی ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ یکم تا 6 اپریل یہاں سری فورٹ کامپلکس میں کھیلے جانے والے 250,000

Common Entrance Tests CET-2014 سال 2014ء کے انٹرنس امتحانات

سال 2014کے ریاست کے مشترکہ انٹرنس امتحانات کا اعلان ہوچکا ہے ریاست کے 23 اضلاع کیلئے جو انٹرنس امتحانات مختلف پروفیشنل کورسیس میں داخلے کیلئے ہوتے ہیں ان کی نگرانی APSCHE آندھرا پردیش اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کرتا ہے ۔ سال 2014 کے مشترکہ انٹرنس امتحانات CET- Common Entrance Test کی تواریخ اور اعلامیہ کا شیڈول جاریہ ہوچکا ہے ۔ EAMCET – 2014 جو انجینئ

ریل کا کھیل

آؤ بھائی، کھیلیں کھیل
میں انجن تم بن جاؤ ریل
منی، گڈی، ببلو آؤ
ریل کے تم ڈبے بن جاو
آو جلد آؤ بھائی
گارڈ نے ہری جھنڈی دکھائی
دیکھو سیٹی تیز بجانا
مسافروں کو جلد پہنچانا
چھک چھک چھک چھک
چھک چھک چھک چھک
کرلو اپنا ٹکٹ تم بک
دیکھو کہیں نہ جاؤ رک
انجن بھیا تیز چلانا
دیکھو کہیں تم گرنہ جانا
دلی ابھی دور ہے بھائی

کیا بات ہے

٭ماسٹر بچوں سے تم نے آج کوئی نیک کام کیا ہے؟ایک شاگرد۔ جی ہاں میں نے آج ایک بڑھیا کو سڑک پار کرائی تھی ،ماسٹر شاباش، اس میں تمہیں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی؟شاگرد۔ جی ہاں بہت تکلیف ہوئی کیونکہ وہ بڑھیا سڑک کے پار جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔

متوازن غذا کے فائدے

متوازن غذا سے جلد کو حسین بنایا جاسکتا ہے۔ خواتین خوبصورت جلد کیلئے بہت سے جتن کرتی ہیں۔ خواتین اگر جلد کو حسین اور نرم و ملائم بنانا چاہتی ہیں تو متوازن غذا کے استعمال سے ایسا ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ عام مشاہدے کی بات ہے کہ خواتین کھانے پینے پر اتنی توجہ نہیں دیتیں اور خوبصورت و دلکش نظر آنے کیلئے پریشان رہتی ہیں۔

فرائیڈ چکن سینڈوچ

اجزاء : بند گوبھی (چھوٹا) ایک عدد، گاجر ایک عدد، پالک چند پتے، آئس برگ چند پتے، اولیو آئیل 4 کھانے کے چمچے، لیمن جوس ایک کھانے کا چمچہ، سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ، ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچے، چینی حسب پسند، چکن کے پارچے 4 عدد (بڑے)، آٹا 100 گرام، انڈا ایک عدد، ڈبل روٹی کا چورا 150 گرام، مکھن 30 گرام، بریڈ رول 4 عدد، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ حسب

ایمانداری

بہت دنوں کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں چار دوست رہتے تھے۔ چاروں میں بڑی گہری دوستی تھی۔ ان چاروں کے نام احمد، ناصر، توصیف اور نصراللہ تھے۔ ان میں سے نصراللہ ایماندار اور سیدھا سا آدمی تھا۔ جب چاروں بازار کوئی چیز خریدنے جاتے تو نصر اللہ کو سستی چیز خرید کر دے دیا کرتے تھے تو وہ اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا تھا۔

ایمانداری

بہت دنوں کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں چار دوست رہتے تھے۔ چاروں میں بڑی گہری دوستی تھی۔ ان چاروں کے نام احمد، ناصر، توصیف اور نصراللہ تھے۔ ان میں سے نصراللہ ایماندار اور سیدھا سا آدمی تھا۔ جب چاروں بازار کوئی چیز خریدنے جاتے تو نصر اللہ کو سستی چیز خرید کر دے دیا کرتے تھے تو وہ اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا تھا۔

انڈین مجاہدین کے مشتبہ دہشت گرد محمد ثاقب انصاری کا قریبی با اعتماد ساتھی برکت علی گرفتار

جودھ پور 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)انڈین مجاہدین کے مشتبہ دہشت گرد محمد ثاقب انصاری کا مبینہ قریبی با اعتماد ساتھی اور معاون آج یہاں گرفتار کرلیا گیا۔ علی اتوار کے دن پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی گرفتاری کیلئے سرگرم ہوگئی تھی۔ پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ پولیس کو اس کی ایک مکان پر آج صبح آمد کی خبر ملی

نریندر مودی بی جے پی کی تباہی کا منتر :کانگریس

نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو ’’پارٹی کی تباہی کا منتر ‘‘قرار دیا۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ نریندر مودی بی جے پی کی تباہی کا منتر ہیں۔ گذشتہ چند دن سے بی جے پی میں جو داخلی ہلچل مچی ہوئی ہے اور دھماکے ہورہے ہیںآئندہ کی مہلک خانہ جنگی کا صرف نقیب ہیں۔ ا