کیا بات ہے

٭ماسٹر بچوں سے تم نے آج کوئی نیک کام کیا ہے؟ایک شاگرد۔ جی ہاں میں نے آج ایک بڑھیا کو سڑک پار کرائی تھی ،ماسٹر شاباش، اس میں تمہیں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی؟شاگرد۔ جی ہاں بہت تکلیف ہوئی کیونکہ وہ بڑھیا سڑک کے پار جانا ہی نہیں چاہتی تھی۔
٭ایک بچہ اسکول دیر سے پہنچا تو ٹیچر نے کہا کہ کہ دیر سے کیوں آئے ہو ؟بچے نے کہا : رات کو بہت بارش ہوئی تھی اس لئے راستے میں بہت کیچڑ تھا، میں ایک قدم آگے چلتا تو دو قدم پیچھے پھسل جاتا ۔ ٹیچر نے کہا پھر اسکول کیسے پہنچ گئے ہو؟ بچے نے کہا میں نے اپنا منہ گھر کی طرف کرلیا تھا۔
٭ایک لڑکا ایک گھر کی کال بیل بجاکر بھاگ جاتا تھا۔ گھر والا ایک دن دروازے کے اندر چھپ کر کھڑا ہوگیا ۔و ہ جوں ہی حسب معمول کال بیل بجاکر بھاگا تو گھر والے نے پکڑ لیا اور کہا اچھا یہ تم ہو، کیوں ایسا کرتے ہو ۔ لڑکے نے کہا کہ انکل! میں آکے مس کال دیا کرتا تھا لیکن آج ریسیو ہوگئی ہیں۔
٭بیٹا باپ سے ابا جان چین کا دارالحکومت کونسا ہے ؟،باپ ۔ پتہ نہیں ۔بیٹا تنگ آکر چھوڑ دیئے ابا جان ۔ باپ نہیں۔ بیٹا پوچھو پوچھنے سے معلومات بڑھتی ہیں ۔