ایجوکیشن / کیریئر

IIT-JEE کے Main امتحان دوطرح سے ہوگا 6 اپریل کو ملک بھر میں ہوگا
CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے JEE ( جوائنٹ انٹرنس اگزامیشن ) دو طرح سے منعقد کررہا ہے ۔ Pen and Paper Mode کے تحت یہ امتحان ملک بھر کے 150 شہروں میں 6 اپریل ( اتوار ) کو ہوگا ۔ JEE (Main) دوسرے طریقہ سے Computer Based ہوگا ۔ یہ امتحان ملک بھر کے 281 شہروں میں اور بیرون ممالک میں 9 اپریل ، 11 اپریل ، 12 اپریل اور 19 اپریل کو رکھا گیا جو امیدوار اس کے فارمس داخل کئے تھے وہ اپنے ہال ٹکٹ (Admit Card) ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ حیدرآباد دونوں طرح کے امتحانات کا مرکز ہوگا ۔www.jeemain.nic.in

انجینئرنگ کا نصاب 50 سالہ قدیم ، عصری ٹکنالوجی سے طالب علم ناواقف
انجینئرنگ کے ڈپلوما اور ڈگری سطح کے کورسز ، بی ای / بی ٹیک میں جو نصاب ہے وہ 59 سالہ قدیم ہے اور ملک بھر کے تقریباً تمام یونیورسٹیز اسی قدیم نصاب کو پڑھا رہی ہے ۔ انجینئرنگ کے ہر شعبہ میں بے انتہا ترقی ہوئی اور عصری ٹکنالوجی کے استعمال عام طو رپر ہونے لگے لیکن انجینئرنگ طلبہ کی ان عصری سہولیات اور ٹکنالوجی سے عدم وقفیت کی بناء انہیں عملی طور پر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بالخصوص سیول انجینئرنگ میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ چنانچہ اس ضمن میں جناب محمد ہارون جو انجینئرنگ گریجویٹ ہے ملک اور بیرون ممالک میں تعمیراتی شعبہ سے وابستہ رہے اور پرکٹیکل کیلئے جو دشواریوں ایک عام انجینئرنگ گریجویٹ کو ہورہی ہیں اس کا اندازہ بڑی گہرائی سے کیا اور اب وطن لوٹنے کے بعد نہ صرف اس شعبہ میں ہونے والی نئی تبدیلیوں پر مشتمل ایک پرکٹیکل کتاب کو مرتب کیا ہے اور اس کتاب سے بے شمار سیول انجینئرنگ ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس مستفید ہورہے ہیں ۔ اس کتاب کی اشاعت کے علاوہ جناب محمد ہارون جو انجینئرنگ تعلیم کے استاد مانے جاتے ہیں المدینہ انسٹی ٹیوٹ کے نام سے انجینئرنگ سیول شعبہ کے عصری ٹکنالوجی کی تھیوری اور پرکٹیکل کلاس چلارہے ہیں انجینئرنگ کے ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس ان سے فون نمبر 9550259317 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ تروملا ٹاور ملک پیٹ میں یہ ادارہ قائم ہے ۔ جہاں پرکیٹکل کتاب اور کوچنگ حاصل کرسکتے ہیں۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم پی جی امتحان فیس 29 مارچ آخری تاریخ
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم PGRRCDE کے پی جی کورسز کے امتحانات ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی میں شرکت کیلئے امتحانی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ دیرینہ فیس کے ساتھ 29 مارچ رکھی گئی ہے ۔ جو امیدوار تاحال فیس داخل نہ کئے ہو وہ اس سہولت سے استفادہ کریں ۔ امتحانات ماہ جون / جولائی میں ہوگا ۔ معلومات کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کریں۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے پیرامیڈیکل کے سرٹیفیکٹ ڈپلوما کورسز کیلئے میڈون انسٹی ٹیوٹ کا معاہدہ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جو ملک کی پہلی اوپن یونیورسٹی ہے ۔ سرٹیفیکٹ کورسز ڈپلوما اور ڈگری کورس کے ساتھ پی جی اور Ph.D سطح تک کے کئی کورسز چلاتی ہے اس یونیورسٹی نے پیرامیڈیکل ٹریننگ کے سرٹیفیکٹ ، ڈپلوما اور ڈگری کورسز کے آغاز کیلئے میڈون انسٹی ٹیوٹ آف پیرامیڈیکل سائنس کے ساتھ MOU کیا ہے ۔ اور ان کے اشتراک سے آئندہ تعلیمی سال سے یہ کورسز جو راست روزگار سے مربوط ہیں شروع کئے جارہے ہیں کورسز کے ڈیزائن اور طریقہ کار کو قطعیت دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان جو پیرامیڈیکل شعبہ کی ایک سرکردہ شخصیت ہے اور اس شعبہ میں سرگرم عمل ہیں اوپن یونیورسٹی کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے طلباء و طالبات سے داخلہ حاصل کرنے کی اپیل کی مزید معلومات کیلئے 9246575277 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔اس ضمن میں میڈون انسٹی ٹیوٹ آف پیرامیڈیکل میڈون ہاسپٹل نامپلی سے رجوع ہوسکتے ہیں۔