Common Entrance Tests CET-2014 سال 2014ء کے انٹرنس امتحانات

سال 2014کے ریاست کے مشترکہ انٹرنس امتحانات کا اعلان ہوچکا ہے ریاست کے 23 اضلاع کیلئے جو انٹرنس امتحانات مختلف پروفیشنل کورسیس میں داخلے کیلئے ہوتے ہیں ان کی نگرانی APSCHE آندھرا پردیش اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کرتا ہے ۔ سال 2014 کے مشترکہ انٹرنس امتحانات CET- Common Entrance Test کی تواریخ اور اعلامیہ کا شیڈول جاریہ ہوچکا ہے ۔ EAMCET – 2014 جو انجینئرنگ ،اگریکلچر میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ہے اس کے انعقاد کے ذمہ داری حسب سابق JNTU حیدرآباد کو سونپی گئی ہے سال 2014 ، ایمسٹ 22 مئی کو رکھا جارہا ہے ۔

EAMCET- 2014انجینئرنگ اگریکلچر میڈیسن کامن انٹرنس ٹسٹ
انٹر میڈیٹ (10+2)گروپ MPCاور BPCگروپ کے امیدواروں کیلئے اہم پروفیشنل کورسیز میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کے انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ ایمسٹ EAMCETہے جس کے ذریعہ میڈیسن میں MBBS،BDS،BVSC اگریکلچر کے علاوہ دیگر دیگر کورسیس بی فارما ،فارما ڈی میںداخلے ہوتے ہیں جس کیلئے BPC گروپ کے طلبہ اہل ہوتے ہیں انٹر میڈیٹ MPC اسٹریم کیلئے انجینئرنگ BE/B.Techکے علاوہ بی فارمیسی اور فارما ڈی ،بائیو ٹکنالوجی کورسیز میں داخلہ ہوے ہیں ۔ سال گذشتہ NEETاور EAMCETکی وجہ دشواریاں کا سامنا کرنا پڑا دونوں انٹرنس امتحان تحریر کرنے کے بعد NEET کارآمد نہ رہا ۔ایمسٹ کو ہی حسب سابق برقرار رکھا ۔ اس طرح سال حال ریاست کے تقسیم کی وجہ سے ان امتحانات کو متاثر ہونے یا عام انتخابات کے پیش نظر کونسل نے اس کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ انٹر میڈیٹ کے MPCاور BPC طلبہ کیلئے یہ انٹرنس امتحان ایمسٹ ایک ہی تاریخ کو صبح اور دوپہر کے سیشن میں ہوتا ہے ۔ APSCHE نے ایمسٹ کی تاریخ ،22 مئی 2014 کو مقرر کی ہے ۔ اعلامیہ میں تواریخ کا شامل شیڈول ۔ فارمس کے ادخال کی تاریخیں اور جرمانہ کے ساتھ آخری انہیں دی جائے گی ۔ ایمسٹ کے نتائج 2 جون 2014 کو جاری کردیا جائے گا ۔ اس سال ایمسٹ کے طریقہ میں کوئی تبدیل نہیں ہوگی حسب سابق طریقہ برقرار رہے گا ۔ 4 اپریل آخری تاریخ رہے گی ۔اسکے بعد جرمانہ کے ساتھ تاریخ دی گئی۔

آئندہ سال EAMCET -2015 سے آن لائن ہوگا
ایمسیٹ 2015 کو آن لائن کردیا جائے گا ۔ اس کیلئے یہ قطعی طور پر بتلا یا گیا کہ کیا مکمل طور پر ایمسیٹ کو آن لائن طور پر کردیا جائے یا جزوی طور پر آن لائن اور آف لائن کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اس سال EAMCETاپنے سابقہ طریقہ ہی پر برقرار رہے گا ۔ آئندہ سال تبدیلی کا امکان ہے۔

MBAمیں امیدوار داخلے کیلئے ICET-2014
ڈگری امیدواروں کیلئے MBAاور MCA میں داخلے کیلئے جو مشترکہ انٹرنس امتحان CET ہوتا ہے وہ ICET ہے ۔Integrated Common Entrance Test سال 2014 کا ICET ،23 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے اعلامیہ 14 فبروری کو جاری کیاگیا۔ امتحان کے نتائج 9 جون 2014 کو جاری کئے جائیں گے ۔ اعلامیہ میں مکمل شیڈول دیا گیا ،فارم آن لائن داخل کریں۔

ڈپلوما ہولڈر کیلئے ECET-2014
پالی ٹیکنک کے ڈپلوما ہولڈرس کیلئے انجینئرنگ ڈگری کے سال دوم میں داخلے کیلئے جو انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ ECET – Engineering Common Entrance Test فار ڈپلوما ہولڈرس ہے ۔ یہ امتحان 10 مئی 2014 کو رکھا جارہا ہے اس کا اعلامیہ کو جاری ہوچکا ہے ۔ نتائج کا اعلان 19 مئی 2014 کو ہوگا ۔ اس کے انعقاد کی ذمہ داری حسب سابق JNTU حیدرآباد کو دی گئی ۔ فارم آن لائن داخل کریں۔

B.Ed میں داخلے کیلئے Ed.CET-2014
ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان لکھنے والے طلبہ کیلئے بی ایڈ میں داخلے کے خواہاں ہو ان کیلئے انٹرنس امتحان Ed.CET ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ہوتا ہے سال 2014 ،امتحان 2 جون کو رکھا جارہا ہے ۔ اس کا اعلامیہ کو جاری ہوچکاہے اور نتائج کا اعلان 23 جون کو ہوگا ۔ بی ایڈ میں پانچ مضامین سوشیل اسٹڈیز ،بیالوجیکل سائنس ،ریاضی ،فزیکل سائنس اور انگلش ہیں ۔

فارمس آن لائن داخل کریں
LLB میں داخلے کیلئے LAWCET-2014
لا کے تین سالہ کورس LLB اور پانچ سالہ کورس B.L میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان LAWCET،8 جون 2014 کو رکھا گیا ہے ۔ اس کا اعلامیہ 6 مارچ کو جاری ہوگا ۔ نتائج 19 جون کو جاری کئے جائیں گے ۔ LLMکیلئے بھی PGLCET اس تاریخ 8 جون کو رہے گا۔ فارمس آن لائن داخل کریں۔

فزیکل ایجوکیشن کورس ۔PECET-2014
انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ فزیکل ایجوکیشن کا ڈپلومہ D.P.Ed اور ڈگری کے بعد ایک سال B.P.Ed کورس میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان PECET ،5 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کا اعلامیہ 7 مارچ کو جاری کیا گیا ۔

PG ECET-2014
M.E/M.Techاور M.Pharm میں داخلے
پوسٹ گریجویٹ سطح کے کورسیز ایم ای ،ایم ٹیک اور ایم فارمیسی میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کے مشترکہ انٹرنس امتحان PGECETپوسٹ گریجویشن انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ہے یہ انٹرنس امتحان 26 مئی تا 29 مئی 2014 کو رہے گا۔ اس کے اعلامیہ 28 فروری 2014 کو جاری ہوگا ۔ امتحانات کے نتائج 17 جون 2014 کو جاری ہوگا ۔ اس کے انعقاد کے ذمہ داری حسب سابق عثمانیہ یونیورسٹی کو سونپی گئی ۔
دیگر انٹرنس امتحانات 2014 DEd کیلئے DIET DEECET
APSCHE کے علاوہ جو انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں ان میں انٹر میڈیٹ کے بعددو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس D.Ed ڈپلوما ان ایجوکیشن ہے جس میں داخلے کیلئے محکمہ تعلیمات کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے جو DIETCETتھا جس کو بدل کر DEECETکر دیا گیا انٹرنس امتحان ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے تحت ہوتا ہے ۔ یہ امتحان مئی / جون میںہوگا ۔ اس کا اعلان عنقریب ہوگا ۔