کھیرا

کھیرا وہ سبزی ہے جس میں سب سے کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، اس لئے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے یہ ایک آئیڈیل غذا ہے جو ان کا پیٹ بھی بھر سکتی ہے اور موٹا پابھی طاری نہیں کرتی۔ 100 گرام کھیرے میں صرف 10 حرارے ہوتے ہیں۔ کھیرے کو چھلکا سمیت کھانے کی سفارش کی جاتی ہے کیونکہ اس کے چھلکے ہی میں بیٹا کیروٹین کے علاوہ نباتات میں پائے جانے والے Sterols بھی ہوتے ہیں ۔ یہ وہ کیمیائی مادے ہیں جو چربی کو جلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھیرے میں 96.4 فیصد پانی ہوتا ہے ۔ دیگر غذائیت بخش اجزاء برائے نام ہوتے ہیں۔