ے 21.5 لاکھ روپئے ضبط، شمس آباد آر جی آئی پولیس کی کارروائی

شمس آباد 28 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے محلہ احمد نگر سے تین افراد کے قبضہ سے 21.5 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس شمس آباد کے محلہ احمد نگر میں پٹرولنگ کررہے تھے چند افراد ایک دیکھ کر جب سب انسپکٹر وہاں پہونچے تو ان کے پاس ایک بیاگ موجود تھا جس میں 21.5 لاکھ روپئے تھے۔ رقم کی تفصیلا

سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

شمس آباد 28 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد عظیم ولد محمد عابد مرحوم27 سالہ پیشہ ٹی وی میکانک ساکن پینڈیال مہیشورم منڈل ان کے ساتھ سنجیوا کے ہمراہ جارہے تھے کہ آر ی سی بس نمبر AP11Z-1299 نے پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں محمد عظیم شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹ

کمپنی ملازم کی موت پر پیٹ بشیرآباد میں سنسنی

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) کمپنی کے باہر ملازم کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 32 سالہ رمیش فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن رمیش کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ کل وہ کمپنی کے باہر بے ہوشی کی حالت میں دستیاب ہوا۔ دوسرے ذرائع نے بتایا

زہریلی دوا کا استعمال کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کرشنا نے یہ انتہائی اقدام کیا جو بالاجی نگر کا ساکن تھا۔ 26 مارچ کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ کمریا جو پیشہ سے چوکیدار کملا نگر میں رہتا تھا۔ آج صبح کے وقت وہ پانی کی چھوٹی موٹر کے تار جوڑ رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس میڑپلی مصروف تحقیقات ہے۔

بلندی سے گرنے والے پینٹر کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) چندا نگر کے علاقہ میں ایک پینٹر بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ منظور جو گوپن پلی علاقہ کے ساکن محمد جمیل کا بیٹا پیشہ سے پینٹر تھا۔ وہ ایک بلند اپارٹمنٹ کو رنگ و روغن کرنے کیلئے جھولے پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر جھولے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہ

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 32 سالہ لوہی داس جو پیشہ سے خانگی ملازم شیوا جی نگر اپو گوڑہ میں رہتا تھا۔ یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس

جھلس جانے والی نئی دلہن کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ میں نئی دلہن حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ فرحانہ بیگم جو شاہ حاتم نگر گولکنڈہ کے ساکن محمد فیروز کی بیوی تھی، ان کی شادی جاریہ ماہ 6 مارچ کو ہوئی تھی۔ 25 مارچ کو فرحانہ اپنے مکان میں حادثاتی طور پر پیش آئے واقعہ میں شدید جھلس گئی تھی جسے فوری ہاسپٹل من

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد اور وقارآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 59 سالہ لنگاریڈی جو ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے، جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ کل شام اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور لنگا ریڈی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا

ناندیڑ حلقہ پارلیمان انتخابات میں 9نامزدگیاں مسترد

ناندیڑ۔28مارچ(سیاست ڈسڑکٹ نیوز)ناندیڑ حلقہ پارلیمانی 2014 پارلیمانی انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن 67اُمیدوروں نے نامزدگیاں داخل کئے تھے ان میں آج پرچوں کی جانچ پڑتال کی گئی مختلف وجوہات کی بُنیاد پر 9اُمیدواروں کی نامزدگیاں مسترد کردی گئی۔ اس طرح ابھی بھی 58اُمیدوار میدان میں ہیں ۔ اس طرح کی معلومات ضلع کلکٹر و الی

کچھ انجیر کے بارے میں

انجیر میں غذا کو ہضم کرنے کی خصوصیت
غذا کو ہضم کرنے والے جوہروں کی تینوں اقسام یعنی نشاستہ کو ہضم کرنے والے لحمیات کو ہضم کرنے والے اور چکنائی کو ہضم کرنے والے اجزاء عمدہ تناسب میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں ان اجزاء کی موجودگی انجیر کو ہر طرح کی خوارک کو ہضم کرنے کے لئے بہترین مددگار بنا دیتی ہے۔

ننھے بچوں سے بات کرنا

ننھے بچے جو اپنے والدین سے اکثر بات چیت میں مصروف رہتے ہیں امکان ہے کہ اسکول میں زیراستعمال زبان جلد سیکھنا شروع کرتے ہیں ۔ بچوں کا راست بات چیت میں شامل ہونا ان کی لسانی مہارت میں اضافہ کی وجہ بنتا ہے اور ان کے کامیاب مستقبل کی پیش قیاسی ممکن ہے ۔ اس تحقیق سے نشاندہی ہوتی ہے کہ جو بچے سیکھنے میں پیچھے رہتے ہیں ان کی بات چیت کا جلد آغا