اسرائیل پر راکٹ حملے عوام کی بم شلٹرس میں پناہ

یروشلم ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی میں شدت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں تقریباً 20 راکٹ داغے، جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بم شلٹرس میں پناہ لینی پڑی۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک راکٹ گیس اسٹیشن کے قریب اور دوسرا ابلک لائبریری کے قریب پھٹا۔ فوج کے مطابق آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم نے تقریباً 3 راکٹس کو بے اثر کردیا جبکہ دیگر کھل

گجرات فسادات کے ریکارڈس فراہم کئے جائیں

احمد آباد۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس آر بی سری کمار نے آج وزیراعظم منموہن سنگھ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو یہ ہدایت دینے کی خواہش کی کہ وہ 2002ء فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق موجود تمام ریکارڈس ایس آئی ٹی اور ناناوتی کمیشن کو پیش کریں۔ انہوں نے مکتوب میں کہا کہ اس ضمن میں وزیراعظم

لوک سبھا انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 16ویں لوک سبھا کیلئے طویل ترین 9 مراحل پر مشتمل انتخابی عمل کا رسمی طور پر آج صدرجمہوریہ کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی آغاز ہوگیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے بہار کے 6 حلقوں میں 10 اپریل کو رائے دہی کا اعلامیہ آج جاری کیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے روانہ کردہ شیڈول کی بنی

اسرائیل کے بائیکاٹ کی مخالفت : برطانیہ

یروشلم ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی مخالفت کی۔ انہوں نے اسرائیل کے سرکاری دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس بائیکاٹ کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا غلط ہے اور ہم سب کو مل کر ایسی کوششوں کو شکست دینی چاہئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے آج

کراچی ایرٹریفک کی غلط اطلاع ایرانڈیا طیارہ کا امکانی حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی غلط اطلاع فراہم کرنے کی وجہ سے ایرانڈیا کے ڈریم لائنر طیارہ کا فضاء میں امکانی سانحہ ٹل گیا۔ یہ طیارہ لندن سے ممبئی آرہا تھا۔ ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے صدرنشین الوک سنہا نے انڈین ایوی ایشن شو کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسے ایک ا

فیس بک ہیڈکوارٹر پر خطرہ کی جھوٹی اطلاع

مینلو پارک (امریکہ) ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے ہیڈکوارٹر واقع شمالی کیلیفورنیا میں خطرہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری یہاں پہنچ کر جامع تلاشی لی لیکن یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔ مینلو پارک پولیس کمانڈر ڈیو بیرٹینی نے بتایا کہ کل رات سائن فرانسسکو پولیس نے مقامی وقت کے مطابق 7 بجے اس خطرہ کے بارے میں آگاہ کیا جس کے ساتھ ہی فیس بک کیمپ

نیویارک میں دھماکہ کے بعد دو عمارتیں منہدم

نیویارک ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک سٹی کے پڑوسی علاقہ مشرقی ہارلم میں دھماکہ کے بعد دو عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ دونوں عمارتیں منہدم ہونے کے بعد آگ پھیل گئی اور ہر طرف دھواں چھا گیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہارلم میں پارک ایونیو اور 116 اسٹریٹ کے شمال مغربی گوشہ میں واقع 2 پانچ منزلہ ع

ریاست کی تقسیم کیلئے کانگریس، بی جے پی اور تلگودیشم ذمہ دار

راجمندری۔/12مارچ، ( پی ٹی آئی /سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج رسمی طور پر اپنی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا اور اس موقع پر کانگریس ، بی جے پی ، ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ریاست کی تقسیم کے ذمہ دار قرار دیا۔ مسٹر کرن کمار ریڈی نے ’ جئے سمکھیا آندھرا پارٹی‘ ( جے ایس پی)کے قیام کے موقع پ

کانگریس نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا

ممبئی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج مہاراشٹرا میں سب اربن ٹرین میں سفر کے ساتھ لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ان کے سفر کی وجہ سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا اور مسافرین نے تکلیف کی شکایت کی۔ عام آدمی پارٹی کارکنوں پر ریلوے اسٹیشن کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا کیونکہ چرچ گی

چھتیس گڑھ حملہ کی این آئی اے کی جانب سے تحقیقات: مرکزی وزیرداخلہ

نئی دہلی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں منگل کے دن ماؤسٹوں کے ہاتھوں سپاہیوں کی ہلاکت کا ’’انتقام‘‘ لینے کا عہد کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہاکہ قومی محکمہ تحقیقات (این آئی اے) حملہ کی تحقیقات کرے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ اس حملہ میں کئی سپاہی اپنی جانیں ضائع کرچکے ہیں۔ مرکزی و ریاستی فورسیس مشترکہ طور پر ت

عالم اسلام میں امریکہ کی منفی امیج کو بہتر بنایا گیا

علیگڑھ ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کانفرنس کے امریکی خصوصی قاصد راشد حسین نے کہا کہ عالم اسلام میں امریکہ کی جو منفی امیج تھی اس کو بتدریج کم کردیا گیا ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما کے دور میں عالم اسلام کی امیج کو بہتر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے راشد حسین نے کہا کہ صدر اوباما اپ

داغدار لیڈروں کو ٹکٹ دینے کانگریس تیار

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رشوت کے الزامات کا سامنا کرنے والے قائدین کو ٹکٹ دینے کے مسئلہ پر تنقیدوں کے درمیان کانگریس نے آج واضح اشارہ دیا ہیکہ وہ اپنے داغدار لیڈروں کو ٹکٹ دے گی جبکہ سابق وزیر ریلوے پون کمار بنسل کو بھی چندی گڑھ سے دوبارہ نامزد کیا جائے گا۔ پونے کے ایم پی سریش کلماڈی کو آنے والے انتخابات میں امیدوار نہیں بنای

سیکولرازم اور فرقہ پرستی صرف انتخابی حربے

پٹنہ12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے فیصلہ کا جواز فراہم کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج کہاکہ سیکولرازم اور فرقہ پرستی صرف ’’انتخابی حربے‘‘ ہیں۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ملک گیر سطح پر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی تائید میں لہر چل رہی ہے، پاسوان نے کہاکہ ’’سیکولرازم

نفرت انگیز تقاریر کے مسئلہ کا جائزہ لینے لاء کمیشن کو سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج لاء کمیشن سے خواہش کی کہ وہ سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے قائدین کی جانب سے نفرت انگیز تقریریں کرنے کے مسئلہ کا جائزہ لے اور رہنمایانہ خطوط کا تعین کرے تاکہ ایسے اشتعال انگیز بیانات پر قابو پایا جاسکے۔ جسٹس بی ایس چوہان کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے اپنے طور پر رہنمایانہ خط

دہلی میں سینئر طلباء سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو عام، والدین برہم

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ دہلی کے ایک ممتاز اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء کے گروپ نے اپنے سینئر طلباء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کی ویڈیو تصویریں سرعام کردی گئیں۔ اس واقعہ پر برہم والدین نے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ماڈرن اسکول وسنت بہار کے چھٹویں جماعت کے دو طلباء ایک ساتویں

سوشیل میڈیا مہم کیلئے الیکشن کمیشن کی منظوری ضروری

چینائی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف الکٹورل آفیسر پروین کمار نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی منظوری درکار ہوگی۔ اس کے لئے کمیشن کا مقررہ پیانل کام کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے انا ڈی ایم کے لئے وضاحت طلب کی ہیکہ اس کے مجوزہ سوشیل میڈیا مہم کے بارے میں اس کی کیا رائے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کہا

کجریوال کے لوکل ٹرین میں سفر پر انتشار، سیاہ پرچموں کا مظاہرہ

ممبئی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے آج ایک مضافاتی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں اپنے دورے کا آغاز کیا۔ لیکن اُن کا یہ دورہ بلارکاوٹ نہیں تھا۔ سست رفتار لوکل ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرنے والے مسافرین نے مضافاتی ریلوے اسٹیشن اندھیری سے چرچ گیٹ تک کجریوال کے لئے مشکلات پیدا کردیں۔ وہ اُن کے سینئ

مودی کو ہٹلر قرار دینے راہول کے ریمارک کی مدافعت

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات نریند مودی کا جرمنی کے ایڈولف ہٹلر سے تقابل کرنے والے راہول گاندھی کے ریمارکس کی روشنی میں کانگریس نے آج کہا کہ گجرات کے 2002ء مسلم کش فسادات کیلئے وہ چیف منسٹر نریندر مودی کو براہ راست ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گی البتہ 3000 مسلمانوں کا قتل مبینہ طور پر منصوبہ بند سازش کا حصہ تھا۔ کانگریس ترج