نیویارک کے پبلک اسکول کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات

نیویارک ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے میئر ڈی پلالیو نے کہا کہ آئندہ سال سے اسکولوں کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیل ہوگی ۔ مسلمانوں کی ان دو عیدوں کے موقع پر نیویارک کے اسکولوں کو تعطیل دی جائے گی ۔ البتہ انہوں نے دیوالی کے موقع یہ تعطیل دینے سے گریز کیا ہے ۔ اسکول کے کیلنڈروں پر آئندہ سے مسلمانوں کی دو عیدین پر تعطیل تحریر

سعودی عرب میں دو شہریوں کا سر قلم

ریاض ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکام نے دو علحدہ قتل کے واقعات میں ملوث دو شہریوں کا آج سر قلم کردیا ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ عبیداللہ الاوطبی کو طائف میں موت کی سزا دی گئی ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس پر قتل کا الزام تھا۔ اسی دوران شمال مغربی عصیرخطے میں ناصر الخطانی کا سرقلم کیا گیا۔

راجیو گاندھی قتل کیس: مجرمین کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرمین کی ایک درخواست پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اِن مجرمین نے اِس مقدمہ میں اُنھیں دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن مرکز نے سزا میں تبدیلی کی سخت مخالفت کی تھی۔ چیف جسٹس پی ستھا سیوم کی زیرقیادت تین رکنی بنچ نے 3 ملزمین سانتھن،

وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں تلنگانہ بِل کی منظوری کی اُمید

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے پارلیمانی سیشن کے آغاز سے ایک دن قبل آج کہاکہ ارکان کی جانب سے اُٹھائے جانے والے کسی بھی سوال کا جواب دینے کیلئے ان کی حکومت تیار ہے۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ کلیدی تلنگانہ بِل پارلیمنٹ میں منظور کرلیا جائے گا اگرچہ اپوزیشن نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ محض زبانی بیانات پر اکتفا نہ

’’ آمد پرویزا ‘‘ کو مزید 40ممالک تک توسیع دی جائے گی

نئی دہلی۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مزید 40 ممالک جہاں آمد کے ساتھ ہی ٹورسٹ ویزا جاری کیا جائے گا اور ان میں امریکہ، برطانیہ اور جرمنی بھی شامل ہیں اور کچھ عرصہ قبل حالانکہ یہ فیصلہ مشکل نظر آتا تھا لیکن اب یہ ایک حقیقت کے روپ میں سامنے آئے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پلان پیانل نے کل متعلقہ وزراء کا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس کے دریعہ اس راہ میں

سچن تنڈولکر اور پروفیسر سی این آر راؤ کو بھارت رتن

نئی دہلی۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی کرکٹ کھلاڑی سچن تنڈولکر اور نامور سائنسداں پروفیسر سی این آر راؤ کو ملک کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ بھارت رتن سے نوازاگیا جو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں انہیں عطا کیا گیا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک مختصر سی تقریب جہاں دربار ہال میں نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، مرکزی وزراء، سچن ک

اللہ کا بے حد شکر گذار ہوں: عمران ہاشمی

ممبئی۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر عمران ہاشمی نے کہا کہ وہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے کیونکہ ان کے کمسن بیٹے کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے اور اب وہ کینسر جیسی موذی بیماری سے نجات پاچکا ہے۔ عمران ہاشمی کے بیٹے ایان کو ایسا کینسر تھا جو اکثر بچوں میں ابتدائی زمانہ میں تشخیص کیا گیا ہے اور مکمل طور پر قابل علاج ہے۔ ع

چنے کی دال۔ All in One

نوئیڈا۔ /4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام) یوں تو گوشت خور حضرات بھی سبزی خور ہوجاتے ہیں اور سبزی خوری کا دعویٰ کرنے والے چپکے چپکے گوشت خوری بھی کرتے ہیں۔ بہرحال ان دونوں گروپس میں ایک بات مشترک ہے کہ یہ لوگ دالوں کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ دال ایک ایسی چیز ہے جو گوشت کے ساتھ بھی پکائی جاسکتی ہی اور اکیلے بھی۔ یوں تو دالوں میں مسور، تور، ماش اور

معاشی بلاکیڈ پر بی جے پی کا اظہار تشویش

ایٹانگر۔/4فروری، (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج مطالبہ کیاکہ آسام اور اروناچل پردیش حکومتوں کو معاشی بلاکیڈ سے دستبرداری کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیئے۔ یاد رہے کہ 29 جنوری کو آسام کے سونی پور ڈسٹرکٹ کے چالڈھوا میں سی پی آئی ( ایم ) کے دس حامیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا۔ جس کے بعد معاشی بلاکیڈ لاگو کیا گیا ہے جس سے دستبرداری

لوک سبھا انتخابات کے بعد، تیسرے محاذ کا قیام ممکن

جموں 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے آج دعویٰ کیاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد تیسرا محاذ اُبھر سکتا ہے۔ ملک میں تیسرے محاذ کے اُبھرنے سے متعلق ایک سوال پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جواب دیا کہ ’’تیسرا محاذ ایک طویل عرصہ سے خبروں میں رہا ہے۔ اس موضوع پر بات چیت کی جارہی تھی۔ میں سمجھتا ہوں

عوام اب متبادل حکومت کے خواہاں: یچوری

چندی گڑھ۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل غیر بی جے پی وغیر کانگریس اتحاد کی تشکیل کی ضرورت شدت اختیار کرتی جارہی ہے وہیں سی پی آئی (ایم) لیڈر سیتا رام یچوری نے کہاکہ عوام اب ایسی متبادل حکومت کی خواہاں ہیں جو ایسی پالیسیاں تیار کرے جو اُن کے مفاد میں ہوں اور انہیں راحت پہنچاسکے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب ان پر م

استفادہ کنندگان کو گھر پر رقومات کی فراہمی کا منصوبہ

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فوائد کی راست منتقلی کے پراجکٹ کے بعد مرکزی حکومت نے اب راست گھر تک (ڈی ٹی ایچ) اسکیم کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اِس اسکیم کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے مختلف اسکیمات کے استفادہ کنندگان کو ملک بھر میں اُن کے استحقاق کے مطابق وظائف، مزدوری اور اُجرتوں کی راست گھر پر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ و

تلنگانہ بل کی منظوری یقینی بنائی جائے ۔ وزیر اعظم سے نمائندگی

حیدرآباد۔/4فروری، ( سیاست نیوز) علحدہ تلنگانہ مسئلہ پر نئی دہلی میں سرگرمیوں کے درمیان ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ سیشن میں تلنگانہ بل کی منظوری کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔ کے سی آر کے مطابق وزیر اعظم نے انہیں تیقن دیا ہے کہ مرکزی حکومت اس سیشن میں تلن

راجستھان میں سردی انحطاط پذیر

جے پور۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں اب ہرگزرنے والے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جہاں درجہ حرارت معمول سے 5درجہ زائد ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح عوام کو شدید سردی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9تا 15.5 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے جن میں گنگانگر، چورو، بیکانیر، جودھپور، جیسلمیر، بارمی

دیوید ی کے بیٹے کے بینک لاکر سے املاک کی دستاویزات برآمد

بھوپال۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) معطل شدہ جوائنٹ کمشنر (ریونیو ) روی کانت دیویدی کے بینک لاکر لوک آیوکت پولیس نے 150گرام سونا اور املاک سے متعلق دستاویزات برآمد کی ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت مدھیہ پردیش نے گذشتہ ہفتہ کو اُسوقت خدمات سے معطل کردیا تھا جب ان کے پاس 70 کروڑ روپئے کے غیر محسوبہ اثاثہ جات کا پتہ چلا تھا۔ جس کے بارے میں یہ شبہ کیا ج

ایمسیٹ 2014 کا 17 مئی کو انعقاد

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) انجینئرنگ و میڈیسن کورسیس میں داخلوں کیلئے اہلیتی ٹسٹ ’’ایمسیٹ 2014 کا 17 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔آن لائن بغیر جرمانہ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہوگی جبکہ 500 روپئے جرمانے کے ساتھ درخواست 18 اپریل تک اور ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ25 اپریل، پانچ ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ 5 مئی او

بدصورتی کی وجہ سے نوجوان کی خودکشی

غازی آباد۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 25سالہ نوجوان جو ایک کال سنٹر میں ملازمت کرتا تھا، اس نے اتوار کے روز خودکشی کرکے پولیس کو بھی تذبذب میں مبتلاء کردیا۔ متوفی جیون سرکار مغربی بنگال کے سلیگوڑی کا ساکن تھا اور نوئیڈا سے مربوط ایک کال سنٹر میں ملازمت کیا کرتاتھا۔ اس نے ایک سال قبل غازی آباد منتقل ہوکر ملازمت کا سلسلہ جاری رکھا تھ

تلنگانہ بل کی منظوری پر سیاسی سنیاس

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی نے آج ایک نئی چال چلتے ہوئے استفسار کیاکہ ریاستی اسمبلی میں مسترد کردہ آندھراپردیش تنظیم جدید بِل 2013 کو پارلیمنٹ میں کس طرح منظوری دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر تلنگانہ مسودہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت اسی

کولکتہ میں مودی کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت سے انکار

کولکتہ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں مودی کی ریالی سے قبل بی جے پی نے آج کہاکہ فوج نے کولکتہ ریس کورس پر نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت دینے سے لمحہ آخر میں انکار کردیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ یہ مرکز کی سازش ہے۔ مغربی بنگال بی جے پی یونٹ کے صدر راہول سنہا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’مود

مسئلہ تلنگانہ پر کانگریس سیاسی کھیل میں مصروف

نئی دہلی4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تلگودیشم پارٹی کے لیڈر این چندرابابو نائیڈو نے جو تلنگانہ اور سیما آندھرا علاقوں کے عوام کیلئے ’مساویانہ انصاف‘ کیلئے اصرار کے ساتھ دہلی کے دورہ پر پہونچے ہیں، کانگریس پر الزام عائد کیاکہ وہ آندھراپردیش کی تقسیم کے مسئلہ پر محض معمولی فائدے کیلئے سیاسی کھلواڑ کررہی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل