ہتھیار ہٹانے شام کے ٹال مٹول رویہ پر امریکہ کی تنقید

دمشق ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سر زمین سے کیمیائی ہتھیار ہٹالینے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ بشارالاسد حکومت کی حمایت کرنے والے ملک روس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مارچ کے اوائل تک ہتھیاروں کی منتقلی کا کام مکمل ہوجائے گا۔کیمیائی ہتھیاروں کی منتقلی میں سست رفتاری پر امریکہ نے تشویش

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ہندوستان کو نواز شریف کی دعوت

اسلام آباد ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ،ہندوستان کے ساتھ قیام امن کی ہر تجویز کو زیر غور لانے کو تیار ہے اور ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پیش قدمی کی دعوت دیتا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے آج مظفرآباد میں پاکستا

قصہ خوانی بازار میں دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک

پشاور ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں منگل کی شب بم دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا اور اُن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کے علاقہ کوچہ رسال

ملک میں تیسرے محاذ کا نظریہ مضحکہ خیز: مودی

کولکتہ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں تیسرے محاذ کے نظریہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا کہ تیسرے محاذ کی حلیف پارٹیوں کی جانب سے حکومت والی ریاستیں بدترین پسماندگی کا شکار ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نظریہ کو مسترد کردیں۔ یہاں بریگیڈ پریڈ گراونڈ پر منعقدہ جلسہ عام سے خ

ذات پات کی بنیاد پر تحفظات ختم کرنے کانگریس لیڈر کے بیان کی مذمت

نئی دہلی ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ذات پات کی بنیاد پر تحفظات کے خلاف بیان دینے والے کانگریس کے سینئر قائد جناردھن دیویدی کو ہدف تنقید بتاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کانگریس کو اس معاملہ میں اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایک سینئر قائد ن

پروین امان اللہ کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں

پٹنہ ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی وزیر برائے سماجی بہبود پروین امان اللہ نے اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے ایک روز بعد آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی لیکن اپنا استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے استعف

ذات پر مبنی کوٹہ ختم کرنے تجویز کی مخالفت

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر جناردھن دیویدی کے اس ریمارک پر کہ ذات پات پر مبنی تحفظات کو ختم کیا جانا چاہئے اور معاشی بنیادوں پر دیئے جانے والے کوٹہ کو روک دیا جانا چاہئے۔ سماج وادی پارٹی میں اس نظریہ کی شدید مخالفت کی۔ بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے اس طرح کے بیانات کے وقت اور موقع و محل کا سوال اٹھایا۔ سماج وادی پ

انتخابی ضابطہ اخلاق کے تمام زیر تصفیہ معاملات کی یکسوئی کی ہدایت

مظفر نگر ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 2009 ء کے عام انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تمام زیر تصفیہ معاملات کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں 2012 ء کے اسمبلی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اترپردیش الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ک

ارکان پارلیمنٹ قائدین کے قابو سے باہر: نارائن سوامی

نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا اپنے ارکان پارلیمنٹ پر قابو برقرار نہیں رہا۔ مرکزی وزیر وی نارائن سوامی نے کہاکہ آج اِن کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی تلنگانہ مسئلہ پر لوک سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی پیدا کی۔ وہ ایوان پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایوان کے وسط م

۔2013 ء میں یو پی میں سب سے زیادہ فسادات

نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی میں 2013 ء میں اعظم ترین تعداد میں یعنی 247 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جن میں 77 جانیں ضائع ہوگئیں۔ حکومت نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ فرقہ وارانہ تشدد کے 88 واقعات کے ساتھ مہاراشٹرا دوسرے، 84 واقعات کے ساتھ مدھیہ پردیش تیسرے، 73 واقعات کے ساتھ کرناٹک چوتھے، 68 فسادات کے ساتھ گجرات پانچویں، 63 فسا

میری بھینسیں ملکہ وکٹوریہ سے زیادہ مشہور : اعظم خان

لکھنؤ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپنی سرقہ کی ہوئی بھینسوں کی ذرائع ابلاغ میں خبروں اور اُس کے بعد 3 ملازمین پولیس کی معطلی کی خبروں کی اشاعت پر برہم اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے آج کہاکہ اُن کی بھینسیں برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ سے بھی زیادہ مشہور ہوگئی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی خواہش ہے کہ وہ بھی اپنی بھینسوں کی طرح خوش قسمت ہوت

پرگیہ ٹھاکر معائنوں کیلئے دواخانہ منتقل

بھوپال 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ ٹھاکر جو آر ایس ایس پرچارک سنیل جوشی کے قتل کے مقدمہ کی کلیدی ملزم ہے، خرابیٔ صحت کی بناء پر اسپتال منتقل کردی گئی۔ اسپتال کے ذرائع کے بموجب پرگیہ ٹھاکر بعض بیماریوں کا پنڈت خوشی لال آیوروید ہاسپٹل میں علاج کروارہی تھیں۔ کل اُنھیں صحت میں انحطاط پیدا ہونے پر کینسر ہاسپٹل منتقل کردیا گی

پارلیمنٹ میں 11 غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد

نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے پہلے تیسرے محاذ کے اُبھرنے کا اشارہ دیتے ہوئے 11 غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں نے آج پارلیمنٹ میں اتحاد کرتے ہوئے اپنا ایک محاذ قائم کرلیا تاکہ عوام حامی مخالف فرقہ پرستی اور وفاقی ایجنڈے کی تائید کی جائے۔ یہ اعلان اِن پارٹیوں کے قائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا

کولکتہ میں مجوزہ جلسہ عام سے مودی کا خطاب

کولکتہ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی امکان ہے کہ آج ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیف منسٹر گجرات کے ہمراہ بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ بھی دوپہر کولکتہ ایرپورٹ پہونچیں گے۔ جہاں سے اُنھیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریس کورس ہیلی پیاڈ منتقل کیا جائے گا۔ وہاں سے وہ بذریعہ کار بریگیڈ گراؤنڈس

دانت صحتمند تو پورا جسم صحتمند

واشنگٹن ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیا آپ کے دانتوں میں کبھی درد ہوا ہے ؟ کیا آپ کے مسوڑھے کمزور ہیں ؟ کیا آپ کے مسوڑھوں سے خون رستا ہے ؟ کیا آپ کے دانت ہل رہے ہیں ؟

راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل پیش کرنے کے فیصلہ کی مخالفت

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے مرکز کی جانب سے راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل پیش کرنے سے متعلق فیصلہ کی مخالفت کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے اعلان کیا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013 ء پہلے راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ پارٹی کے سینئر قائد اور سابق رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے حکومت کے اس فیصلہ پر نکت

تقسیم آندھرا پردیش کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی

حیدرآباد /5 فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا نے کہا کہ چیف منسٹر تکبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک علاقہ کے چیف منسٹر ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ آج دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور صدر کانگریس سونیا گاندھی علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹ

تقسیم ریاست سے واقفیت کے باوجود کرن کمار کا احتجاج

حیدرآباد /5 فروری (سیاست نیوز) علاقہ رائلسیما کے کانگریس رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر جے سی دیواکر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کو اس بات کا پتہ ہے کہ ریاست تقسیم ہو رہی ہے، اس کے باوجود احتجاجی دھرنا منظم کر رہے ہیں۔ تقسیم ریاست کے بعد کانگریس کا صفایا ہو جائے گا۔ انھوں نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ

چیف منسٹر آندھرا پردیش پاگلوں کے شہنشاہ

حیدرآباد /5 فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شنکر راؤ نے چیف منسٹر کو پاگلوں کا شہنشاہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر کے دہلی احتجاج کے جواب میں احاطہ اسمبلی میں موجود مجسمہ گاندھی کے قریب خاموش احتجاج کیا۔ اس دوران انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کا تجربہ نہ رکھنے والے کرن کمار ریڈی کو کانگری