قومی کمیشن برائے خواتین کی حکومت مغربی بنگال پر تنقید

کولکتہ۔/11فبروری،( سیاست ڈاٹ کام )قومی کمیشن برائے خواتین کے صدرنشین ممتا شرما نے آج ریاست میں خواتین کی سلامتی و تحفظ کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کئے جانے پر حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا شرما نے ایرپورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال کے خاتون ہونے کی حیثیت سے

ایم این ایس کا راستہ روکو احتجاج کے خلاف راج ٹھاکرے کو پولیس کی نوٹس

ممبئی۔/11فبروری، ( سیاست نیوز) ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی جانب سے چہارشنبہ کو ٹول ٹیکس کے خلاف ریاست بھر میں راستہ روکو احتجاج کے اعلان کے دو دن بعد پولیس نے ایم این ایس سربراہ کوآج ایک نوٹس جاری کی اور ریاست میں کسی بھی طرح کے لاء اینڈ آرڈر مسئلہ پیدا کرنے کے خلاف انتباہ دیا۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ راج ٹھاکرے کو نوٹس ج

مودی ۔ امریکی سفیر ملاقات پریشان کن نہیں

ممبئی 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر تجارت آنند شرما نے آج کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی سے امریکی سفیر برائے ہند نینسی پاویل کی مجوزہ ملاقات کے سلسلہ میں حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ امریکی سفیر کی مودی سے ملاقات سے نریندری مودی کے 9 سالہ امریکی بائیکاٹ کے خاتمہ کا اشارہ ملتا ہے ۔ آنند شرما نے ایک تقریب

اسیمانند کے بیانات کی این آئی اے تحقیقات کا سی پی آئی ایم کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج مطالبہ کیا کہ اسیمانند کے مبینہ بیانات کی قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) کی جانب سے تحقیقات کروائی جائیں۔ ملزم نے جو ملک میں بعض دہشت گرد مقدمات کے سلسلہ میں زیرحراست ہے، مبینہ طور پر آر ایس ایس سے روابط رکھتا تھا۔ سی پی آئی ایم کی پولیٹ بیورو کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اسیمانن

مودی کے مقابل لالو ’’بونے ‘‘:بی جے پی

پٹنہ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )3 مارچ کو نریندر مودی کے مقابلے میں لالو پرساد کے جلسہ عام کی اجازت طلبی پر ان کا مضحکہ اڑا تے ہوئے کہا کہ اگر لالو کا مودی سے تقابل کیا جائے تو لالو پرساد ان کے سامنے بونے نظر آئیں گے ۔

بادام کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح برقراررہتی ہے

لندن۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بادام صرف یادداشت بہتر نہیں بناتا بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بادام میں موجود قدرتی Antioxidants کسی بھی قدرتی شئے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام میں و

سرفراز نوشاد خان ورلڈ کپ میں توجہ کا مرکز

حیدرآباد ؍ ممبئی ۔ 11 فبروری (سیاست نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 14 فبروری تا یکم ؍ مارچ کھیلا جائے گا جہاں ہندوستانی ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کرے گی لیکن اس مرتبہ قومی ٹیم میں جن کھلاڑیوں کا مظاہرہ توجہ کا مرکز ہوگا ان میں حیدرآباد کے سی وی ولن، کیرالا کے سامسن، مہاراشٹرا کے کپتان وجئے ذول اور ممبئی

پجارا ونڈے ٹیم میں شامل ، رائنا اور ایشانت خارج

بنگلور ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر ایشانت شرما کو آج محدود اوورس کی ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے جبکہ ناقص فام کا شکار سریش رائنا کو ایشیاء کپ کیلئے قومی ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔ تاہم بنگلہ دیش میں منعقد شدنی دوسرے بڑے ایونٹ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انہیں ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے۔ دلچسپ شمولیت ٹسٹ کے ماہر تصور کئے جانے والے بیٹ

ہندوستان کی اولمپک رکنیت بحال

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً ایک برس بعد ہندوستان کی اولمپک رکنیت بحال کردی گئی ہے جیسا کہ ہندوستانی اولمپک کمیٹی میں بدعنوان عہدیداروں کو برخاست کرتے ہوئے اس کے صاف و شفاف انتخابات اور نئے عہدیداروں کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اس پر عائد پابندی کو برخاست کردیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک اسوسی ایشن نے 14 ماہ بعد انڈین

متنازعہ آئی پی ایل ،ساتویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی آج نیلامی

بنگلور ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تنازعات سے گھری دولتمند چمپیئن شپ انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کل یہاں کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی اور اس میں عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی اور بیرونی کھلاڑیوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ کئی باصلاحیت، غیرمعروف کھلاڑی بھی موجود رہیں گے۔ جسٹس مڈگل کمیٹی کی رپورٹ جس میں آئی پی ایل میں موجود بدعنو

ناروے کے اولے اینرعمررسیدہ گولڈمیڈلسٹ

سوچی۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوچی اولمپکس میں کھیلوں کے اختتام پر مڈلس کی دوڑ میں ہالینڈ نے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ اس نے تین گولڈ، دو سلور اور دوبرانز میڈلس حاصل کئے۔ کنیڈا دو گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور ناروے دو گولڈ، ایک سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ امریکہ نے دوگولڈ اور تین برانز میڈ

ہمارا مقصد عالمی مقام بہتر بنانا ہے:مکا لم

ویلنگٹن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برنڈن مکالم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ میں کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عالمی ٹسٹ درجہ بندی میں بہتری حاصل کرنا ہے۔ ایک درجہ ترقی اور ہندوستان کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو آخری ٹسٹ کے تینوں شعبوں پر عمدہ کارکردگی ک

حدیث شریف

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ تمام نیکیوں کا سرتاج ہے۔ قرآن کی تلاوت کیا کرو، یہ تلاوت زمین میں تمہارے لئے نور ہے اور آسمان پر تمہارا ذخیرہ ہے‘‘۔ (ابن حبان)

شام امن مذاکرات کا دوسرا دور بری طرح ناکام

جنیوا ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت شام اور اپوزیشن کے مابین امن مذاکرات کا دوسرا دور آج فوری مفلوج ہوگیا کیونکہ فریقین گزشتہ چند دن کے دوران تشدد میں اضافے اور ہزاروں افراد کی ہلاکت کے لئے ایک دوسرے کو مورد الزام قرار دے رہے تھے ۔ اس تشدد کی وجہ سے پھنسے ہوئے عام شہریوں کو غذائی امداد کی فراہمی بھی متاثر رہی ہے ۔ اقوام متحدہ ۔

جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام منائے جانے والے 15 روزہ جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ کا آٹھواں جلسہ 11 فروری بعد نماز مغرب خانقاہ ملتانیہ ، مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں زیر صدارت مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی زیر نگرانی مولانا محمد عبدالحمید ملتانی ہوگا ۔ مولانا شفیع محمد خاں ، مولان

شادی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد عبدالقدیر کے فرزند محمد عبدالفاروق کا عقد عائشہ صدیقہ بنت عبدالقادر کے ساتھ 7 فروری بعد مغرب زیڈ بی گارڈن فنکشن ہال رام نگر میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔