شبانہ اعظمی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

کراچی۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ سندھ مہا اُتسو میںشرکت کرنے آئی شبانہ اعظمی نے کہا کہ کراچی واپس آکر مجھے کافی اچھا لگ رہاہے۔ پاکستان آکر مجھے ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بہت ساری باتوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہم لوگ ہمیشہ ایک دوسرے سے ربط میں رہے ہیں۔ شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے اگر مجھی اچھی کہانی ملتی ہے تو میں پاکستانی فلموں میں بھی کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کی فن و ثقافت کافی حدتک ملتی جلتی ہے۔ فلم پروڈکشن کے شعبہ میں ہندوستان اور پاکستان کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے۔