بادام کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح برقراررہتی ہے

لندن۔/11فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بادام صرف یادداشت بہتر نہیں بناتا بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بادام میں موجود قدرتی Antioxidants کسی بھی قدرتی شئے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام میں وٹامن ای ، بی اور ڈی کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسمانی تندرستی سمیت جلد کی شگفتگی اور بالوں کی مضبوطی کا باعث بنتاہے۔