جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام منائے جانے والے 15 روزہ جلسہ فیضان غوث الثقلینؒ کا آٹھواں جلسہ 11 فروری بعد نماز مغرب خانقاہ ملتانیہ ، مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں زیر صدارت مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی زیر نگرانی مولانا محمد عبدالحمید ملتانی ہوگا ۔ مولانا شفیع محمد خاں ، مولانا محمد عابد حسین ، مولانا محمد عبدالخالق ملتانی کے علاوہ دیگر علمائے کرام مخاطب کرینگے ۔۔